”سربکف “مجلہ۶(مئی، جون ۲۰۱۶)
مدیر کے قلم سے
کیرو،۲۲ مئی(اے ایف پی، عرب نیوز ڈاٹ کام)پادری فرانسس نے فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم خواتین کے اپنے عقیدے پر قائم رہنے اور حجاب پہننے کا حق دیں، اسی طرح جیسے عیسائیوں کو صلیب(Cross) پہننے کا حق حاصل ہے۔
”اگر ایک مسلم خاتون برقع پہننا چاہتی ہے، تو اسے یہ حق ملنا چاہیے۔ اسی طرح، اگر ایک کیتھولک کراس پہننا چاہتا ہے...تو لوگوں پر یہ لازم ہے کہ وہ انہیں اپنے عقیدے کے مطابق عمل کرنے کا حق دیں۔ “ پوپ فرانسس نے کہا۔
فرانس میں چھ ملین مسلمانوں کی آبادی ہے، جو پورے یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔فرانس کے مسلمان عرصہ سے اپنے مذہبی معمولات کی ادائیگی پر پابندی کی شکایت کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ۲۰۰۴ء میں فرانس نے پردے پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے عوامی مقامات اور اسکولوں وغیرہ میں پردہ ہرگز قبول نہیں تھا۔اپریل ۲۰۱۱ء میں چہرے کے پردےپر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
٭٭٭
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں