‏دعوت حق غیر مسلموں میں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏دعوت حق غیر مسلموں میں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 28 اکتوبر، 2021

کیااللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتااورگمراہ کرتا ہے؟ - وقار اکبر چیمہ

Does Allah leaves to stray and guides whoever He wills?

ہدایت کا مطلب

ہدایت کا مطلب ہوتا ہے رہنمائی، رہبری، راہ دکھانا، سیدھا راستہ، بتانا۔ قرآن مجید ہدایت کو تین درجات میں تقسیم کرتا ہے اور مخصوص قسم کی ہدایت کو مخصوص درجہ(Level) کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
پہلے درجہ کی ہدایت عالمگیری ہے اور یہ ہر شے کے لیے ہے۔ ارشاد ربانی ہے:
قَالَ رَبُّـنَا الَّذِیۡۤ اَعْطٰی کُلَّ شَیۡءٍ خَلْقَہٗ ثُمَّ ہَدٰی
کہا کہ ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر شے کو اس کی خلقت عطا کی ‘ پھر ہدایت دی۔(سورہ طہ 50)
اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ نے ہر شہ کو ایک مخصوص شکل بخشی اور پھر ان چیزوں کو ان کے کردار کے مطابق ہدایت بخشی گئی۔ ہدایت کی یہ قسم انسان، جِن، جانور، پودوں اور باقی سب تخلیقات کے لیے ہے۔

دوسرے درجہ کی ہدایت انسانوں اور جنات کے لیے مخصوص ہے۔ اس قسم کی مدد سے لیے گئے کاموں کے وہ دونوں بروز قیامت جوابدہ ہوں گے۔ یہ ہدایت ہمیشہ سے موجود ہے اور جن و انس میں سے ہر کوئی آزاد ہے چاہے اسکو پہچان کر اس سے کام لے یا اس کو مسترد کر دے۔ ارشاد ربانی ہے:

وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا(7)فَاَلْہَمَہَا فُجُوۡرَہَا وَ تَقْوٰىہَا(8) قَدْ اَفْلَحَ مَنۡ زَکّٰىہَا(9) وَ قَدْ خَابَ مَنۡ دَسّٰىہَا(10)

قسم ہے نفس کی اور اسے درست کرنے کی، پھر اللہ تعالیٰ نے اس نفس کو برائی سے بچنے اور پرہیز گاری اختیار کرنے کی سمجھ عطا فرمائی۔ پھر اس پر اس کی بدی اور اس کی پرہیز گاری واضح کر دی۔ بے شک وہ کامیاب ہو گیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنا لیا۔ اور نا مراد ہوا وہ جس نے اس کو آلودہ کیا۔(سورہ الشمس7-10)

تیسری قسم کی ہدایت جن و انس میں سے ان کے لیے ہے جنہوں نے سچائی کے پیغام کو بغور سنا۔ یہ ہدایت انھیں سچائی کو پہچاننے میں مزید مدد کرتی ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے :

والذین اھتدوا زادھم ھدی واتاھم تقوھم

وہ لوگ جنھوں نے ہدایت قبول کی اس نے انھیں ہدایت میں بڑھا دیا اور انھیں ان کا تقویٰ عطا کر دیا (سورہ محمد:17)

تو جب اللہ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ وہ لوگوں کو ہدایت نہیں بخشتا تو اس سے مراد صرف یہ تیسری قسم کی ہدایت ہوتی ہے اور یہ اللہ صرف اس وجہ سے کرتا ہے کہ وہ لوگ ان شرائط پر عمل پیرا نہیں ہوتے یا اس کی خواہش نہیں رکھتے جو اس ہدایت کو پا لینے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔

جس کو اللہ چاہتا ہے اس کو اللہ ہدایت دیتا ہے کا مطلب

ایک چیز کو سمجھ لیا جائے کہ کوئی بھی قرآنی آیت قرآن کی باقی آیات اور احادیث کی روشنی میں ہی سمجھی جا سکتی ہے ۔ قرآن مجید میں کچھ آیات ہیں جن میں خدا کا فرمان ہے اللہ جس کو چاہتا ہے اس کو ہدایت بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہ چھوڑ دیتا ہے، مثلاً

…فَیُضِلُّ اللہُ مَنۡ یَّشَآءُ وَیَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَہُوَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ

پھر خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔(سورہ ابراہیم:4)

بندے کے پاس اختیار ہے

قرآن مجید کی دوسری مختلف آیات اس بات کی تشریح کرتی ہیں کہ اللہ نے حق اور باطل میں ایک تفریق کر دی ہے اور حق و باطل کو بالکل نمایاں اور واضح کر دیا ہے۔ اب یہ بندے کی اپنی خواہش ہے وہ حق کو پسند کرتا ہے یا اس کو چھوڑ دیتا ہے ۔ جیسے پہلے بھی بیان ہوا:

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا*فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا*قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا*وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا(10)”

قسم ہے نفس کی اور اسے درست کرنے کی، پھر اللہ تعالیٰ نے اس نفس کو برائی سے بچنے اور پرہیز گاری اختیار کرنے کی سمجھ عطا فرمائی۔ پھر اس پر اس کی بدی اور اس کی پرہیز گاری واضح کر دی۔ بے شک وہ کامیاب ہو گیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنا لیا۔ اور نامراد ہوا وہ جس نے اس کو آلودہ کیا(الشمس7-10)

وَقُلِ الْحَقُّ مِنۡ رَّبِّکُمْ ۟ فَمَنۡ شَآءَ فَلْیُؤْمِنۡ وَّ مَنۡ شَآءَ فَلْیَکْفُرْ ۙ اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیۡنَ نَارًا ۙ اَحَاطَ بِہِمْ سُرَادِقُہَا …(29)

اور ان سے کہہ دو کہ حق تمہارے رب ہی کی طرف سے(آ چکا) ہے، سو جس کا جی چاہے ایمان لے آئے اور جس کا جی چاہے کفر کرے ہم نے یقیناً تیار کر رکھی ہے ظالموں کے لئے ایک ایسی ہولناک آگ، جس کی لپیٹوں نے ان کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔(الکھف18)

وہ جنہیں اللہ ہدایت دیتا ہے

یھدی الیہ من اناب
(27)اور وہ جو اس کی طرف رجوع کریں انھیں(اللہ) ہدایت دہ دیتا ہے(الرعد:27)۔
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ المُحْسِنِينَ

اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انھیں اپنے راستے دکھا دیں گے اور بیشک اللہ نیکوں کے ساتھ ہے(العنکبوت:69)

اللَّهُ يَجْتَبي إِلَيْهِ مَنْ يَشاءُ وَ يَهْدي إِلَيْهِ مَنْ يُنيبُ

للہ جسے چاہتا ہے اپنے لئے چن لیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے اسے اپنی طرف راستہ دکھا دیتا ہے(ہدایت دے دیتا ہے)(الشورٰی:13)

وہ جنہیں خدا گمراہ کرتا ہے

اسی طرح اللہ ہمیں بتاتا ہے کہ وہ کس کو گمراہ چھوڑتا ہے۔

وَمَا یُضِلُّ بِہٖۤ اِلَّا الْفٰسِقِیۡنَ

اور اس(سیدھے راستے سے اللہ) گمراہ نہیں کرتا سوائے نافرمانوں کے(البقرہ 26)
وَ یُضِلُّ اللہُ الظّٰلِمِیۡنَ ۟ۙ وَ یَفْعَلُ اللہُ مَا یَشَآءُ(27)اور اللہ نافرمانوں (ظالموں)پر راہ گم کر دیتا ہے اور وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے(ابراہیم:27)

اللہ گمراہ کیسے کرتا ہے؟

اب سوال پیدا ہوتا ہے اللہ گمراہ کیسے کرتا ہے؟ اس کا جواب اللہ بہت کھول کر اور واضح طور پر بتاتا ہے:

وَمَنۡ یُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدٰی وَیَتَّبِعْ غَیۡرَ سَبِیۡلِ الْمُؤْمِنِیۡنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَسَآءَتْ مَصِیۡرًا(115)

اور جو شخص سیدھا راستہ معلوم ہونے کے بعد پیغمبر کی مخالفت کرے اور مومنوں کے راستے کے سوا اور(کسی دوسرے) راستے پر چلے تو جدھر وہ چلتا ہے ہم اسے ادھر ہی چلنے دیں گے اور قیامت کے دن جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بری جگہ ہے(النساء:115)
اللہ نے اپنے نشانوں سے یہ بات بالکل واضح کر دی ہے وہ لوگ جو حق کے ظاہر ہو جانے کے بعد حق کی طرف رجوع کریں گے ان کو اللہ ہدایت دے گا(تیسری قسم کی ہدایت) اور جو حق کے ظاہر ہو جانے کے باوجود باطل اور برائی کی طرف رجوع کریں گے اللہ ان کو ان کے پسندیدہ راستے کی طرف چھوڑ دیتا ہے(جو گمراہی کے راستے ہیں) تو ایسے لوگوں کو اللہ سزا دینے میں بھی حق بجانب ہے کیونکہ انہوں نے حق کے ان پر ظاہر ہو جانے کے بعد اس کو تسلیم نہ کیا۔

اللہ گمراہ کرتا ہے والی آیت کا مطلب(یُّغْوِیَکُمْ) 

عیسائی مشنری اور ملحدین بعض اوقات سورہ ھود کو آیت نمبر 34 بھی پیش کرتے ہیں۔ یہ امت نوح علیہ السلام کے لوگوں کے متعلق ہے۔نوح ؑ اپنی قوم سے کہتے ہیں :

وَلَا یَنۡفَعُکُمْ نُصْحِیۡۤ اِنْ اَرَدۡتُّ اَنْ اَنۡصَحَ لَکُمْ اِنۡ کَانَ اللہُ یُرِیۡدُ اَنۡ یُّغْوِیَکُمْ ؕ ہُوَ رَبُّکُمْ ۟ وَ اِلَیۡہِ تُرْجَعُوۡنَ

اور تمہیں میری نصیحت نفع نہ دے گی اگر میں تمہارا بھلا چاہوں جبکہ اللہ تمہاری گمراہی چاہے، وہ تمہارا رب ہے، اور اسی کی طرف پھرو گے(ھود34)
یہاں اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ نوح علیہ السلام یہ بات اس وقت کہہ رہے ہیں جب ان کی قوم ساری حدیں پار کر چکی تھی بلکہ اس عذاب کا مطالبہ کر رہی تھی جس سے ان کو پہلے ہی ڈرایا جا چکا تھا تو یہاں اللہ اپنا طریقہ اختیار کرتا ہے اور ایسے ظالموں کو ان کے ہی پسندیدہ راستوں پر مقرر کر دیتا ہے جو انہوں نے حق کو چھوڑ کر پسند کیے جیسا کہ پہلے بھی بیان ہوا۔ اور عین ممکن ہے یہ بات اس وقت کہی جا رہی ہے جب قوم نوح سزا دیے جانے کے قریب تھی کیونکہ یہی لفظ سزا اور تباہی کے معانی میں استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً قرآن میں ہم پڑھتے ہیں

فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعْدِہِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوۃَ وَاتَّبَعُوا الشَّہَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا

پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو برباد کیا، اور اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے چلے سو عنقریب ان کو گمراہی (کی سزا) ملے گی۔(مریم59)
کچھ لوگ الاعراف16 اور الحجر39 کو بھی اس سلسلہ میں پیش کرتے ہیں

قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیۡتَنِیۡ لَاَقْعُدَنَّ لَہُمْ صِرٰطَکَ الْمُسْتَقِیۡمَ
(شیطان نے )کہا جیسا تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں بھی ضرور ان کی تاک میں تیری سیدھی راہ پر بیٹھوں گا(الاعراف 16)۔
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیۡتَنِیۡ لَاُزَیِّنَنَّ لَہُمْ فِی الۡاَرْضِ وَلَاُغْوِیَنَّہُمْ اَجْمَعِیۡنَ

اس(شیطان) نے کہا کہ پروردگار جس طرح تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں ان بندوں کے لئے زمین میں ساز و سامان آراستہ کروں گا اور سب کو اکٹھا گمراہ کروں گا۔(الحجر39)
مگر ہر عاقل شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ الفاظ شیطان کے ہیں جو اپنے شیطانی عزائم کا اظہار کر رہا ہے ان آیات کو اپنے معنوں میں صرف شیطانی روحیں ہی استعمال کرنے کی کوشش کر سکتیں ہیں!

دلوں پر مہر کرنے کا مطلب

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جب اللہ خود کہتا ہے کہ وہ خود کافروں کے دلوں پر مہر لگادیتا ہے تو ان کافروں کو ان کے اعمال کا ذمہ دار کیوں کر قرار دیا جا سکتا ہے؟
یہ کہنے کی اصلی وجہ پورے معاملے کو نہ سمجھنا ہے۔ اللہ صرف ان کافروں کے دل مہر کرتا ہے جو انتہائی ضد و کینہ کے ساتھ حق کے پیغام کو مسترد کر دیتے ہیں اور ان کے جو ہدایت کی دوسری قسم (جو کہ ہر ایک کے لیے ہے اور جسے پانے کے لیے صرف اپنی خواہش درکار ہوتی ہے) کو مسترد کر دیتے ہیں۔ ہم قرآن میں جب دیکھتے کہ اللہ کسی کہ دلوں کو مہر کرنے کا کہتا ہے تو اس سے مراد صرف وہ کافر ہوتے ہیں جو انتہائی بیہودگی سے حق کو مسترد کیے دیتے ہیں اور بجانب حق کوئی رجوع، خواہش نہیں رکھتے۔ البقرہ آیت نمبر 7، النساء آیت نمبر 168 اور سورہ نحل آیت نمبر 106 و 109 اس کی واضح مثالیں ہیں۔

خلاصہ

اس ساری بحث کا خلاصہ یہ کہ اللہ تعالی اپنی نشانیوں سے سب کو ہدایت دکھاتا ہے۔ وہ اپنے پیغمبر بھیجتا ہے جو خدا کا پیغام لے کر آتے ہیں اور وہ اس کے ذریعہ سے حق اور باطل کو بالکل واضح کر وا دیتا ہے۔ اس کے بعد جو شخص حق کو پہچاننے کی خواہش رکھتا ہے( ظاہر کرتا/ کوشش کرتا ہے) تو اللہ اس پر ہدایت کھول دیتا ہے۔ اور جو اس کے برخلاف بالکل گمراہ کیے جاتے ہیں وہ وہ لوگ ہیں جو باطل کی طرف رجوع کرتے ہوے حق کو چھوڑ دیتے ہیں اور جو اس گمراہی پر بضد ہو جاتے ہیں اللہ ان کے دلوں کو مہر کر دیتا ہے۔

     

خدا اور بھاری پتھر - راحیل فاروق

God and the heavy rock | Omnipotence paradox

 میں نے ایک گزشتہ مضمون میں اس طرف اشارہ کیا تھا کہ حقیقت کی جستجو میں جوابات ہی سے نہیں بلکہ خود سوالات سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مذہبی معاملات میں جس رویے کو ادب سے تعبیر کیا جاتا ہے اس کی بنیاد میں شاید یہی ادراک کارفرما ہے کہ جوابات کی طرح کچھ سوالات بھی بالکل غلط ہو سکتے ہیں۔ رومیؒ فرماتے ہیں:

بےادب تنہا نہ خود را داشت بد
بلکہ آتش در ہمہ آفاق زد

یعنی بےادب نے محض اپنی جان ہی کو نقصان نہ پہنچایا بلکہ گویا تمام عالم میں آگ لگا دی۔ ظاہر ہے کہ یہ بےادبی کوئی ذاتی اور محدود چیز نہیں ہو سکتی بلکہ کسی ایسے عمومی رویے یا دعویٰ پر مشتمل ہونی چاہیے جو نہ صرف غلط بلکہ گمراہ کن بھی ہو۔ گو جاہ پرست اور دین فروش اکابرینِ مذہب اس کو بھی اپنے نفس کی تسکین کے لیے استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے ہیں تاہم ادب اپنی حقیقت میں غالباً محض اس خبرداری، احتیاط اور عجز کا نام ہے کہ بشر ہونے کے ناتے خود آپ کا سوال بھی کسی اور کے جواب کی طرح غلط ہو سکتا ہے۔

اب ذرا مدعا کی طرف آ جائیے۔ پرانے وقتوں سے ایک بحث دہریوں اور ایمان والوں کے درمیان چلی آتی ہے جو ذاتِ باری تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ سے متعلق ہے۔ اغلب ہے کہ یہ سوال آپ کی نظروں سے بھی کبھی نہ کبھی گزرا ہو گا۔ اگر نہیں تو اب ملاحظہ فرما لیجیے۔ دہریے اور متشککین عموماً اسے اس صورت میں پیش کرتے ہیں کہ کیا خدا ایک ایسا بھاری پتھر تخلیق کر سکتا ہے جسے وہ خود بھی نہ اٹھا سکے۔

پیچیدگی یہ ہے کہ یہ سوال خطرناک حد تک سادہ بھی ہے اور فتنہ انگیز بھی۔ یعنی غور کیجیے۔ اگر خدا قادرِ مطلق ہے تو یقیناً اس میں اتنی قوت ہونی چاہیے کہ وہ ایسا بڑا پتھر تخلیق فرما دے جسے وہ خود بھی نہ اٹھا سکتا ہو۔ لیکن پھر اگر خدا اپنا بنایا ہوا پتھر ہی نہ اٹھا سکے تو اس کی خدائی طاقت کے اس سے زیادہ منافی کچھ نہیں ہو سکتا۔ اور اگر وہ ایسا پتھر بنا ہی نہیں سکتا تو یہ بھی ایک طرح سے اس کی قدرت کا نقص ہے۔ یعنی خدا میں ہر کام کرنے کی طاقت تو نہ ہوئی نہ پھر۔ آگے کنواں پیچھے کھائی!

یہاں ایک لمحہ ٹھہر کر یہ سمجھ لیجیے کہ اگر آپ یہ سوال کرتے ہیں تو یہ ہرگز ہرگز کوئی بےادبی نہیں ہے۔ ملا کی ذاتِ پاک کو اس سے کوئی ٹھیس پہنچے تو پہنچے، خدا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور ملا کی انانیت کا لحاظ کرنے کی آپ کو کوئی ضرورت بھی نہیں ہے۔ ہاں، بےادبی یہ تب ہے کہ آپ اس سوال کی نسبت بالکل پریقین ہو جائیں کہ یہ ٹھیک ہے، اس کی بنیاد پرخود خدا بن کر فیصلے جاری کرنا شروع کریں اور تمام عالم میں وہ آگ لگا دیں جو ابھی تک محض آپ کے اندر لگی ہوئی ہے۔ کیونکہ اس سوال میں ایک بنیادی نقص موجود ہے۔

جی ہاں، اس سوال کے اندر ایک سوال موجود ہے جس کا فیصلہ کیے بغیر آپ اس کا جواب معلوم کرنا چاہ رہے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ مثلاً کچھ چیزوں کی خریداری پر آنے والے اخراجات کا حساب کر رہے ہوں اور ان میں سے ایک چیز کی قیمت آپ کو سرے سے معلوم ہی نہ ہو۔ فرض کیجیے کہ وہ چیز بھی ایسی ہو جس کی قیمت کا آپ تصور بھی نہ کر سکتے ہوں۔ اب آپ جتنا زور مار لیں یہ امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ آپ کل اخراجات کا ٹھیک ٹھیک اندازہ کر سکیں گے۔ ہے نا؟

یہی معاملہ اس سوال کے ساتھ ہے۔ کرنے والے نے اس میں ایک جھول ایسا چھوڑا ہے کہ جب تک اس سے نہ نمٹا جائے حل نکالنے کی کوشش ہی بےسود ہے۔ اور جب اس سے دو دو ہاتھ کر لیے جائیں تو سوال کا پھن بھی خودبخود گر جاتا ہے۔ مغالطہ اسی کو کہتے ہیں۔ اور میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ مغالطے (Fallacy) اور قولِ محال (Paradox) کا فرق مذہب فلسفے سے بہتر جانتا ہے۔

تو جھول یہ ہے کہ سوال کرنے والے نے قدرتِ کاملہ کو فرض تو کر لیا مگر یہ بات معلق رہنے دی کہ قدرتِ کاملہ کسے کہتے ہیں۔ اس سے بڑی گڑبڑ پیدا ہوئی۔ تاثر یہ قائم ہوا کہ قدرتِ کاملہ شاید اتنا بڑا پتھر بنا لینے کا نام ہے جو قادرِ مطلق خود بھی نہ اٹھا سکے۔ بلکہ نہیں۔ شاید اتنا بڑا پتھر نہ بنا سکنے کا نام ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان دونوں ممکنہ جوابات کو خود اس سوال نے قائم کیا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ دونوں کو عقل تسلیم نہیں کرتی۔ گویا یہ سوال درحقیقت کوئی سوال نہیں ہے بلکہ ایک اسی قسم کی پھلجڑی ہے جیسے میں، گستاخی معاف، آپ سے پوچھوں کہ آپ بندر ہیں یا گدھے۔ ظاہر ہے کہ آپ دونوں نہیں ہیں لیکن اگر آپ کو انھی دونوں جوابات میں سے کوئی منتخب کرنے پر مجبور کر دیا جائے تو؟

یہی کھیل اس سوال میں کھیلا گیا ہے۔ بڑی چابکدستی اور ہوشیاری سے سوال کرنے والا آپ کو قدرتِ کاملہ کی نوعیت آزادانہ طور پر سمجھنے کی اجازت دینے کی بجائے خود دو راہیں دکھا کر ان میں سے کوئی ایک اختیار کرنے کا پابند کر دیتا ہے۔ بھاری پتھر بنانا یا نہ بنانا؟ بندر یا گدھا؟ اب آپ ان میں سے جو بھی راہ چلیں گے خفت ہی اٹھائیں گے نا۔

رہ گیا یہ سوال کہ قدرتِ کاملہ کیا ہے تو اس کا جواب ہر عاقل شخص کے فہم کی بنیاد میں موجود ہے۔ قدرتِ کاملہ کا جوہر یہی ہے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہو۔ یعنی ہم انسان جس چیز کا تصور بھی نہ کر سکیں وہ وہ بھی کر سکے۔ اجتماعِ ضدین یعنی دو متضاد چیزوں کا ایک جگہ جمع ہو جانا تو بہت چھوٹی چیز ہے۔ اگر آپ خود منطق کا سہارا لے کر بھی قدرتِ کاملہ کی تعریف کریں تو وہ یہ تسلیم کرتی ہے کہ اسے منطق کا پابند ہونے کی ضرورت نہیں۔ اور زیرِ بحث نقیضین یعنی اتنا بڑا پتھر بنا سکنا یا نہ بنا سکنا محض منطقی لحاظ سے ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ قادرِ مطلق تو خود منطقی اعتبار سے بھی ہونا ہی وہی چاہیے جس کے لیے ان دونوں کو اکٹھا کرنا ۱ چنداں دشوار نہ ہو۔ ورنہ قادرِ مطلق کہاں کا؟ کیا خیال ہے؟۲


۱ اجتماعِ نقیضین محال ہونے کا ضابطہ اہلِ علم کی مجالس میں اکثر زیر بحث آتا ہے، البتہ علماء کا موقف بھی اس سلسلے میں یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کو ضابطوں کا پابند ماننا درست نہیں۔ نیز وہ اجتماعِ نقیضین پر بھی قادر ہے۔ یہ جواب کافی اور تسلی بخش ہے۔ (مدیر)
۲بشکریہ اردو گاہ، 14 اکتوبر 2018
     

کیامسلمان ملحدین سےاپنی نبیؐ کےاحترام کامطالبہ کرتےہیں؟ - ذیشان وڑائچ

Do Muslims force atheists to respect their prophet?

 توہین رسالت کے ضمن میں کچھ ملحدوں اور غیر مسلموں کا سٹیٹس نظر آیا جن کا خلاصہ یہ تھا کہ عزت زبردستی نہیں کروائی جاسکتی اور یہ کہ ان سے نبیؐ کے عزت کروانے کی کوشش عبث ہے۔

یہ پیغام خود ایک عبث پیغام ہے۔ ہم مسلمان ملحدوں اور غیر مسلموں سے قطعاً یہ مطالبہ نہیں کر رہے ہیں کہ وہ نبی اکرمؐ کی عزت کریں۔ اگر وہ عزت کریں تو یہ یقینا ان کی خود قسمتی ہوتی، لیکن ہمارا مطالبہ یہ ہے ہی نہیں۔ ہم اتنی سمجھ ضرور رکھتے ہیں کہ جو محمدؐ کے بارے میں یہ گمان رکھتا ہو انہوں نے اللہ سے منسوب کر کے جھوٹا پیغام دیا وہ ان کی عزت نہیں کرسکتا۔

چونکہ بحث کا تناظر توہین رسالت ہے اس لئے اس پیغام سے جو چیز واضح ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ ملحدوں اور ان گستاخ پرستوں کے نزدیک دو میں سے کسی ایک چیز کا ہی اختیار ہے۔ یا تو نبیؐ کی عزت و احترام کریں جیسا کہ عام طور پر مسلمان کرتے ہیں یا ان کے اندر سے کوئی شدید قسم کا دماغی داعیہ پیدا ہوتا ہے جس کے تتیجے میں یہ نبیؐ پر ققرے یا بھپتی کستے ہیں یا طعنے دیتے ہیں۔ حالانکہ جس کی دماغی کیفیت صحیح ہوتی ہے اس کے لئے ایک بہت ہی سادہ سا آپشن یہ بھی ہوتا ہے کہ خاموش رہے، یا پھر منطقی اور مہذب انداز میں اپنا نکتہ نظر پیش کرے۔ ہجو گوئی اور وہ بھی اس ذات کے بارے میں جن کا احترام دیڑھ ارب انسان کرتے ہیں ذہنی پستی کے علاوہ اور کس چیز کی علامت ہے؟

جو لوگ نبیؐ کو نبی نہیں مانتے منطقی اور علمی اعتبار سے ہمارا ان سے یہ مطالبہ ہے کہ۔۔

نبی یا اسلام کے کسی بھی شعائر سے متعلق بات کرتے ہوئے منطقی انداز میں توجیہات کے ساتھ بات کریں۔ توجیہات بتانے سے پہلے آپ پہلے ہی سے اپنا نتیجہ اخذ کرکے گالی سے بات کریں گے تو پھر یہاں پر آپ کی عقل شروع ہونے سے پہلے منطقی بحث کا امکان ختم ہوچکا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پاس محمدؐ کی مخالفت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس گراؤنڈ موجود ہے تو پھر آپ کو اپنا نتیجہ بیان کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ آپ کی توجیہات خود نتیجہ بیان کردے گی۔ ہاں اگر آپ خود اپنی توجیہات کے بارے میں متشکک ہیں تو پھر آپ کو اپنی بات میں زور پیدا کرنے کے لئے طعنے بازی، نیم کالنگ(Name calling)، بھپتیاں، فقرے بازی، ہجو گوئی جیسی گھٹیا اور غیر علمی حرکات کا اضافہ کرنا پڑے گا۔ ایسا کر کے آپ صرف اپنا مقدمہ کمزور کر رہے ہوتے ہیں۔ اور اگر نبیؐ کے بارے میں ہی اپنی اس ذپنی پستی کا اظہار کرنے پر آپ کا اصرار ہے تو پھر آپ خود اپنے آپ کو انسانیت کے مقام سے نیچے گرا دیتے ہیں۔ جب آپ عقل کے بجائے اپنی ذہنی پستی یا گھٹیا پن کا اظہار کرنے پر ہی مصر ہیں تو پھر انسانی بنیاد پر مسلمان اجتماعیت سے اپنے کسی حق کا مطالبہ کرنے پر اصرار نری حماقت ہے۔

جب آپ بحث میں کسی مذہبی علامت یا شخصیت کے بارے میں توہین آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں تو دراصل یہ اس بات کا اعلان ہوتا ہے کہ اس خاص معاملے میں آپ عقل اور Reasoning نام کی چیز سے کوسوں دور ہیں۔ آپ کے دماغ نے عقل کوreasoning کے لئے نہیں بلکہ بدزبانی اور مغلظات کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے انسان کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے جذبات نام کی کسی چیز کو بھی کوئی قدر نہیں دیتے۔

بحث کے دوران گالی اور توہین آمیز انداز اختیار کرنا اپنی حقیقت کے اعتبار سے بحث کو عقل کے دائرے سے نکال سفلی جذبات، طعنے مارنا، شناعت بازی، کمینگی اور ذہنی پستی کے مقابلے میں میدان میں لے آتا ہے۔ جب آپ یہ رویہ اختیار کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ انسانی رفعت کو چھوڑ کر شعوری پستی میں مبتلا ہیں۔ یہاں پراگر ہم یا کوئی مسلمان آپ سے مقابلہ کرتا ہے تو پھر ہمیں اسی میدان کا کھلاڑی ہونا چاہئے۔ آپ کو سمجھنا چاہئے کہ یہ ہمارا میدان نہیں بلکہ شیاطین کا میدان ہے۔ یہاں پر ہماری مجبوری یہ ہے کہ ہم دلیل کا مقابلہ دلیل سے کرسکتے ہیں اور تلوار کا مقابلہ تلوار سے۔ لیکن اس ذہنی پستی اور کمینگی کا مقابلہ کرنے کے معاملے میں ہم تہی دامن ہیں اس لئے مشتعل ہوجانا ایک فطری مجبوری ہے۔

دوسری طرف انسانی شعور کی رفعت کا ایک اور مظہر عقل کے ساتھ ساتھ تعلقات، رشتوں کا احترام اورمحبت کے مراکز ہیں ۔ انسان اپنی معاشرت میں چاہے وہ قومیت ہو، مذہب ہو، خاندان ہو، اپنے کچھ تعلقات اور محبت کے مراکز رکھتا ہے اور اس کے بارے میں حساس ہوتا ہے۔ ایک فرد اپنے محبت کے مراکز کے بارے میں کوئی غلط بات یا گالی سننے کا روادار نہیں ہوتا۔ کسی کے مرکز محبت کی توہین کرنا یا اس کو گالی دینا اس فرد کے لئے ذہنی اذیت کا باعث بنتا ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ مسلمانوں نے اپنے لئے محبت کے غلط مراکز قائم کر لئے ہیں اور نبیؐ کے بارے میں ان کا یہ رویہ غیر عقلی ہے تو ایسے میں ایک عقل مند فرد کا طرز عمل یہ ہونا چاہئے کہ وہ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کے بجائے اپنے مؤقف میں عقلی دلائل فراہم کرے اور واضح کرے کہ ہم نے اپنے لئے ایک غلط محبت کا مرکز چن لیا ہے۔ چونکہ یہ چیزیں انسانی شعور، نفسیات اور رویوں سے متعلق ہوتی ہیں اس لئے پوری طرح منطقی دائرے میں نہیں آتی۔ اس لئے یہاں اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے صحیح ہونے کے باوجود مسلمان آپ کی بات نہیں مان رہے ہیں تو اس بات کا پورا امکان موجود ہوتا ہے کہ آپ خود غلط ہوں۔ اگر آپ اس کو مسلمانوں کا نفسیاتی مسئلہ سمجھ رہے ہیں تو پھر اس بات کا پورا امکان موجود ہے کہ یہ خود آپ کا نفسیاتی مسئلہ ہو۔ اس لئے بدزبانی اور مغلظات کسی بھی صورت میں اس کا حل نہیں ہیں۔

مسلمان نبیؐ سے بے انتہا محبت اور احترام کا تعلق رکھتے ہیں۔ اگر آپ مسلمانوں کے نبیؐ کے معاملے میں منطقی انداز اور باہمی انسانی مفاہمت کا معاملہ نہیں کرتے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ نبیﷺ کے بارے میں بات کرنے کے لئے آپ کے پاس طعنے، بھپتاں، فقرے بازی، بدزبانی اور مغلظات ہی ہیں تو پھر آپ مسلمانوں سے کیا توقع رکھتے ہیں؟ منطق اور جذبات تو انسانی شعور کی رفعت کی ہم ترین علامت ہیں اور جب آپ بار بار اسی انسانی رفعت پر حملہ آور ہیں تو ہم آپ کو انسان تسلیم ہی کیوں کریں؟


بشکریہ الحاد ڈاٹ کام
     

منگل، 19 مارچ، 2019

ملحد کی سائنس اور انسانیت سے بغاوت - سید عکاشہ

When atheism goes against science and morality
الحاد کے ساتھ ٹریجڈی یہ ہے کہ وہ کئی معاملات میں ایسی گلیوں میں جا نکلتا ہے جس کے آخر میں دیوار راستہ روکے کھڑی ہوتی ہے۔ ایک مختصر اور جامع تحریر جو ملحدین کی اس عادت کا منصفانہ جائزہ لیتی ہے۔
(مدیر)
الحاد دو ۲ امور کو اپنا بنیادی ہتھیار بناتا ہے اور ان دونوں کے سبب مذہب کی تنقیح کرتا ہے اور حامیانِ مذہب پر جرح کرتا ہے۔ ایک چیز تو سائنس ہے جبکہ دوسری چیز انسانیت ہے۔ اس تحریر میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ان دونوں سے الحاد کا کوئی تعلق نہیں۔

 سائنس سے بغاوت

ابتداء سائنس سے کرتے ہیں۔ ایک اصولی بات سمجھ لینا لازم ہے کہ ہر ترکیب اپنی ابتداء میں دو چیزوں کے مربوط ہوجانے کی محتاج ہے:
    ۱۔ ایک سبب کا وجود رکھنا
    ۲۔ اس سبب کا اپنی ترکیب سے تعلق بنانا
اس کے بعد ہی ترکیب وجود میں آتی ہے۔ قدرت کا یہ بنیادی دستور ہے اور یہ ایک (self-evident)  سچ ہے جس کے انکار کی استطاعت کی جرأت وہ نہیں کرسکتا۔
میں کمپیوٹر کے کی بورڈ کا استعمال کر رہا ہوں تب ہی وہ الفاظ میں منتقل ہو کر ٹائپ ہورہے ہیں، اس معاملہ میں بھی دو چیزیں ہیں:
    ۱۔ ایک میرے ہاتھ کی فعلیت کا کی بورڈ پر وجود رکھنا
    ۲۔ اس وجود کا اپنی ترکیب سے تعلق بنانا
یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی چیز اس کے بغیر وجود رکھ لے۔
ریاضی میں کہا جاتا ہے کہ ایک سیب میں لوں اور کچھ دیر بعد اس میں ایک سیب کا اضافہ کردوں تو دو سیب بن جاتے ہیں۔ اس میں بھی اس قانون کی پاسداری ہے۔ ایک سیب میں ایک سیب جوڑ دینے سے چار یا پانچ سیب نہیں بنتے بلکہ دو ہی بنتے ہیں کیونکہ وہ ایک سیب کی انفرادیت (distinction) دوسرے سیب کی انفرادیت سے جب ربط بناتی ہے تو جو ترکیب وجود میں آتی ہے وہ دو سیب ہی بناتی ہے۔
سائنس بھی اسی دستور کا پابند ہے۔ کسی دوائی سے بیمار کو شفا ملتی ہے۔ کوئی یہ نہیں سوچتا کہ شاید یہ سب خود بخود ہوجاتا ہو۔ بلکہ دوائی کے اجزاء کا انسانی جسم سے ربط بنانا لازم سمجھا جاتا ہے اور اس کی بنیاد یہی (self-evident) سچّائی ہے جو اشیاء کی ترکیب کو زیرِ بحث اس کے سبب سے ربط کی بنیاد پر تسلیم کرتی ہے۔
کسی کے ذہن میں یہ خیال نہیں آتا کہ شاید دوائی اور شفاء کا کوئی تعلق نہ ہو کیونکہ وہ اس سچائی میں یقین رکھتے ہیں۔ 
خدا کا وجود ایک حقیقت ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ از خود (self-evident) سچّائی ہے اور ایک وجہ یہ کہ یہ قانونِ ربط اس کے وجود کو لازم کرتا ہے۔ جب ہر چیز کا ترکیب پانا، اس کے سبب کے وجود اور ربط کا پابند ہے، تو یہ کائنات جو اپنی تمام صفات کے لحاظ سے محدود ہے کیونکر اس اصول سے بغاوت کریگی؟ 
سائنس، ریاضی، فلسفہ، طب وغیرہ کی بنیاد جس اصول پر ہے، وہ اصول یہ لازم کرتا ہے کہ وجودِ خدا بھی ہونا چاہیئے۔ مگر یہاں آکر ملحد کی فکر متغیر ہوجاتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ نہیں! ایسا نہیں ہے، اس معاملہ میں ایسا نہیں ہوا۔ لارنس کراس جیسے کہتے ہیں کہ شاید یہ کائنات بغیر کسی شے کے یعنی nothing سے وجود میں آگئی ہو۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ ہمیشہ سے ہے۔ بعض کائنات اور خدا میں فرق سمجھے بغیر یہ منطق لڑاتے ہیں کہ جب خدا بغیر کسی کے بنائے بن سکتا ہے تو یہ کائنات کیوں نہیں؟ الغرض جس سائنس کا رونا وہ روتے ہیں، اسی سے بغاوت کرجاتے ہیں۔

 انسانیت سے بغاوت

اب انسانیت کے متعلق الحاد کے نظریہ کی وضاحت بھی ہم ضروری سمجھتے ہیں۔ ہم اکثر کہتے ہیں:
اگر خدا نہیں ہے، تو ہمارے پاس بھلائی اور اچھائی کے جانب راغب ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
یہ دلیل بہت سے لوگوں نے دی ہے اور اس پر ملحد یہ اعتراض کیا کرتے ہیں:
"تم لوگ کتنے خود غرض ہو؟ صرف جزا و سزا کے لیے اچھے بنتے ہو؟ تم لوگوں میں انسانیت ہی نہیں ہے"
در اصل یہ سب انہوں نے اپنے بڑے مولوی صاحب رچارڈ ڈاکنز سے طریقہ اخذ کیا ہے اور وہی ہر مذہبی پر تھوپ دیتے ہیں۔ 
ہم کب کہتے ہیں کہ جزا و سزا کے لیے ہی انسان اچھا بنتا ہے؟ بلکہ ہم کہتے ہیں کہ اگر خدا کا وجود نہیں تو بھلائی اور برائی جیسے نظریات کا کوئی حقیقی وجود بھی ثابت نہیں ہوسکتا۔
کیسے؟
کوئی بھی چیز کیوں بری ہے یا کیوں بھلی ہے؟
ایک جواب تو یہ ہوسکتا ہے کہ اس لیے بری ہے کہ انسانیت کے خلاف ہے وغیرہ وغیرہ؟
مگر سوال پھر پیدا ہوتا ہے:
ہمیں انسانیت پر کیوں چلنا ہے؟ 
وہ کہے گا کہ قومیں ایسے ہی بن سکتی ہیں ورنہ انسان دنیا سے ختم ہوجائیں گے۔ پھر سوال پیدا ہوتا ہے:
انسانوں کے دنیا سے ختم ہوجانے کی ہم کیوں فکر کریں؟
وہ اس مقام پر اگر ملحد ہے تو آ کر عام طور پر یہی کہہ دے گا کہ تم لوگ کتنے بیشرم بے حیاء ہو تم انسانوں کی فکر نہیں کرتے، انسانیت نہیں تم میں وغیرہ وغیرہ مگر منطقی لحاظ سے مزید کچھ ثابت نہیں کر پائے گا۔ سوالات کا سلسلہ تو کسی طور ختم نہیں ہوگا۔ 
اس کا حل کیسے نکلے؟ ہم پر فرض ہے یعنی ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم اچھے بنیں (اس بات کو اخلاقیات کے حوالے سے کانٹ نے بھی ذکر کیا ہے)، مگر کیوں؟ ایک مذہبی کے پاس سادہ اور بہت ہی آسانی سے سمجھ میں آنے والا جواب ہے کہ خدا نے ہمیں اسی لیے پیدا کیا ہے۔ خدا کی خلقت اسی لیے ہوئی ہے اور ہمارا مقصد یہی ہے مگر اس موقع پر ایک ملحد کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔
بعض ملحد فلسفیوں نے الجھا کر اس مسئلہ کو بھی ثابت کرنے کی کوشش کی مگر کئی فلسفی ملحدین مثلاََ جے-ایل میکی ( .L Mackie) نے تو اعتراف بھی کرلیا ہے کہ اخلاقیات کا کوئی فی نفسہ (objective) وجود نہیں۔ ایسے میں دنیا والوں کو کیسے قائل کیا جائے گا اور کیا مستقبل میں اخلاقی زوال پیدا ہونے کا امکان نہیں ہوگا؟ نہلسٹ (nihilists یعنی وہ جو اخلاقیات اور مذہب سب کے منکر ہیں) کو ہی دیکھ لیں۔ وہ اخلاقیات کو نہیں مانتے، جبکہ absurdists اپنی مرضی کے اخلاقیات بنانے کے قائل ہیں۔ اب کیا کیا جائے گا؟
٭٭٭
     

ڈیڑھ لاکھ افراد کو مسلمان کرنے والے نو مسلم کولن چیک سے ایک گفتگو

A conversation with the man behind 150000+ converts, Colin Check

انٹرنیشنل چرچ کے  جنرل سکریٹری کا عالم اسلام کے  خلاف امریکہ و یورپ کی خوف ناک سازشوں کا انکشاف
  سوال   :افریقی ممالک میں خصوصاً اور اسلامی ممالک میں عموماً یوروپی این جی اوزکا کیا کر دار ہے ؟
  جواب  :وہ سب این جی اوز حقیقت میں چرچ کے  زیر انتظام چلتی ہیں اور چرچ کے  مفاد میں انسانی خدمت کے  موٹو سے  کام کرتی ہیں اور ان کا اصل مقصد مسلمانوں کو عیسائی بنانا یا کم از کم ان کو دین سے  دور کرنا ہوتا ہے  اور ان مذموم مقاصد کے  حصول کے  لئے  ان کے  پاس لا محدود وسائل اور متعدد ذرائع ہوتے  ہیں۔
انٹرنیشنل چرچ کی این جی اوز کا شمار کسی فرد واحد کے  بس کی بات نہیں لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ عالمی سطح پر عیسائیت کے  مفاد کے  لئے  کام کرنے  والی ہزاروں این جی اوز ہیں، صرف سوڈان میں پانچ سو سے  زائد ایسی این جی اوز فعال ہیں جو مسلمانوں کو مرتد بنانے  میں سرگرم رہتی ہیں۔
  سوال  :مذکورہ عیسائی این جی اوز اپنے  مقاصد کیسے  حاصل کرتی ہیں ؟
  جواب  :چرچ کے  لئے  کام کرنے  والی یا عیسائیت کے  نام پر مسلمانوں کو مرتد بنانے  اور ان کے  ایمان پر ڈاکہ ڈالنے  والی یورپی این جی اوز بلا سوچے  سمجھے  اور بغیر منصوبہ بندی کے  کوئی کام نہیں کر تیں، بلکہ وہ انتہائی باریک بینی سے  پایۂ تکمیل تک پہونچی ہوئی سروے  اور تحقیقی رپورٹوں کی روشنی میں پوری پلاننگ سے  کام کرتی ہیں وہ جس ملک میں کام کرنا چاہتی ہیں اس کے  متعلق ساری معلومات حاصل کرتی ہیں اس ملک کے  اندرونی اور بیرونی نقشہ جات اور سیاسی، اقتصادی، مذہبی اور دیگر اہم جماعتوں کے  بارے  میں مکمل معلومات اور ان کی کمزوریوں اور دکھتی رگوں پر ماہرنبض شناس کی طرح ان کے  ہاتھ ہوتے  ہیں، وہ جب جہاں اور جیسے  چاہیں، اپنے  مقاصد حاصل کرتے  ہیں انہیں یہ معلومات بھی دی جاتی ہیں کہ ہدف ملک کو، اموال، اغذیہ، تعلیم اور صحت و کھیل وغیرہ میں کن اشیاء اور کتنی مقدار کی ضرورت ہے۔
ہر شخص کو مرتد بنانے  کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے  مثلاً ایک لادینی شخص کو عیسائیت کے  نام پر حلقہ ارتداد میں انتہائی آسانی کے  ساتھ داخل کیا جاتا ہے  اس کی ترغیبات کے  مطابق اسے  شراب، شباب اور اموال مہیا کر دیئے  جاتے  ہیں جس سے  وہ ان کے  شکنجہ میں آتا جاتا ہے، بالآخر وہ اپنا شکنجۂ اسیری خوب کس دیتے  ہیں، البتہ ایک دیندار شخص کے  لئے  عیسائی مبلغین کے  سامنے  دوآپشن ہوتے  ہیں، وہ مرتد ہو جائے  یا اس کا ایمان کمزور ہو جائے  اور وہ زیادہ گناہوں میں مبتلا ہو جائے، نیز مسلمانوں کو گمراہ یا مرتد کرنے  کے  لئے  عیسائی مبلغین بتدریج ترغیب و تحریص سے  کام لیتے  ہیں۔
  سوال  :ایک مسلمان شخص کو آپ اس کے  دین سے  کیسے  دور کرتے  تھے ؟
  جواب  :اگر ہمارا ٹارگیٹ ایک دیندار شخص ہوتا تو ہم اس کی خواہشات کی طرف دیکھتے، مثلاً شہرت، تعلیمی منصب، صنف نازک وغیرہ تو ہم میں سے  کوئی ایک مبلغ اس سے  اچانک ملاقات کرتا ہے  اور دوران گفتگو اس کے  میلان کی طرف توجہ کرتا ہے، پھر اس کی حسب خواہش مطلوبہ اشیاء و افر مقدار میں فراہم کرتا ہے  بلکہ ہمارا مبلغ اس پر حاوی ہو جاتا ہے  اور وہ اس پر بھروسہ کرنے  لگتا ہے  پھر بتدریج اسے  عیسائیت کی طرف مائل کر لیتا ہے  یا اسلام سے  اسے  دور کر دیتا ہے۔
  سوال  :اگر آپ اپنے  مقاصد میں کامیاب نہیں ہوتے  تھے  تو پھر کیا کرتے  تھے  ؟
  جواب  :جب ہمیں کسی ملک میں اپنے  مقاصد کے  حصول میں ناکامی ہوتی ہے  تو ہم اپنے  طریقے  تبدیل کر لیتے  ہیں مثلاً ہم وہاں کی حکومتوں پر اپنی حکومتوں کے  ذریعہ دباؤڈلواتے  ہیں کیونکہ ممالک یورپ اور چرچ کی تعلیمات کو رواج نہ دیتے  تھے، یا ہم وہاں کی عوام کے  لئے  پیش کردہ خدمات سے  ہاتھ کھینچ لیتے، چونکہ بیشتر مسلمان حکمراں ہماری امداد اور خدمات کے  بغیر جینا محال سمجھتے  ہیں، اس لئے  یہ آخری طریقہ آزمایا جاتا ہے  کہ مذکورہ ممالک پر سیاسی واقتصادی پابندی عائد کرواتے  ہیں، اور وہاں داخلی طور پر فتنہ و فساد اور تخریبی کا روائیاں شروع کر دیتے  ہیں۔
  سوال  :کیا آپ چرچ کے  ذرائع آمدنی کے  متعلق کچھ تفاصیل نذرقارئین کریں گے ؟
  جواب  :یورپی ممالک میں ایک عام قانون ہے  کہ ہر ملازم کی تنخواہ سے  5%فیصد چرچ فنڈ کے  نام پر لازمی طور پر کاٹ لیا جائے  گا۔نیز اکثر اسلامی اور افریقی ممالک میں یورپی سرمایہ کاری در اصل چرچ کی طرف سے  ہوتی ہے  اور ان سب کا منافع چرچ کے  مقاصد پر ہی خرچ ہوتا ہے۔اسی کے  بل بوتے  پر چرچ عیسائیت کی تبلیغ سرانجام دیتا ہے، مثلاً مصری چرچ دس ہزار سے  زائد جنوبی سوڈانی طلبہ کو اسکا لرشپ دیتا ہے  اور ان کی تعلیم و تربیت کی بھر پور نگہداشت کی جاتی ہے  تا کہ وہ تعلیم سے  فارغ ہو کر عیسائیت کے  مبلغ اور بائبل کے  علماء و فقہاء بن سکیں۔
  سوال  :آپ چرچ کی طرف سے  متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے  تو آپ ان عہدوں کے  ساتھ کیا سلوک کرتے  تھے ؟
  جواب  :یورپی چرچ کی تنظیمیں ان پر اموال کی بارش کرتیں اور بے  حد و حساب اموال مہیا کرتیں بلکہ ہمارے  عیش و آرام کا یہاں تک خیال رکھا جاتا کہ قیمتی گاڑیاں، خوبصورت عورتیں اور شراب وغیرہ بھی فراہم کی جاتی تا کہ ہم خود بھی مستفید ہوں اور ان لوگوں کو ان کے  ذریعہ ان کے  دین سے  برگشتہ بھی کریں ہمیں عمدہ اور مہنگی رہائشیں ملتیں اور تمام ممالک میں سفر کی سہولت مہیا کی جاتی تا ہم ان سب اشیاء نے  مجھے  کبھی بھی ذہنی سکون نہ پہونچایا، میں محسوس کرتا کہ ہمارے  کرتوت، میری فطرت اور مزاج کے  بالکل خلاف ہیں جس کے  نتیجہ میں میں نہایت رنج والم محسوس کرتا۔
  سوال  :آپ نے  عیش و عشرت کے  سائبان کیسے  ترک کرنا گوارا کئے  اور اسلام کیوں کر قبول کیا اور کیا آپ اس سے  مطمئن ہیں ؟
  جواب  :الحمد للہ میں چرچ سے  ملنے  والی تمام مراعات چھوڑ چکا ہوں، میں ایسا محسوس کرتا ہوں گویا میں نئے  سرے  سے  پیدا ہوا ہوں نفسیاتی طور پر میں نہایت پر سکون ہوں  ۲۰۰۲ء میں میں نے  اسلام قبول کیا، اگر چہ میں اب تنگ دستی کا شکار ہوں، میں نے  ایم اے  کے  مرحلہ تعلیم میں تقابل ادیان کی تحقیق کر کے  اسلام قبول کیا اور درج ذیل نتائج حاصل کئے :
۱)قرآن کے  شروع میں مولف کا نام نہیں ہے، جیسا کہ انا جیل اربعہ کا حال ہے  دلیل یہ ہے  کہ قرآن انسانی کا وش نہیں بلکہ الہامی کتاب ہے۔
۲) قرآن اللہ کا کلام اس لئے  بھی ہے  کہ آدم علیہ السلام سے  لے  کر محمد  ﷺ تک متعدد انبیائے  کرام کی سیرت و کر دار کو اس میں بیان کر دیا گیا ہے۔
۳)سیرت محمد ﷺ سے  تاکید اً یہ ثابت ہوتا ہے  اسلام ہی دین واحد اور عند اللہ مقبول ہے۔
۴)اسلامی تعلیمات کے  عین مطابق تمام انبیاء کرام کی دعوت فقط اسلام تھی، ہر نبی اور رسول کی نبوت و رسالت محدود مدت اور محدود اقوام کے  لئے  ہوتی تھی جب کہ محمد ﷺ کی دعوت و رسالت قیامت تک آنے  والے  سب انسانوں اور جنوں کے  لئے  ہے۔
۵)سابقہ الہامی کتب میں کلام اللہ اور کلام الناس کے  درمیان کوئی حد فاصل نہیں، مثلاً اناجیل میں ہم سب یہی پڑھ سکتے  ہیں کہ یوحنانے  یوں کہا اور بترس نے  یوں کہا، یا فلاں نے  یوں کہا وغیرہ وغیرہ۔
۶)اسلام میں کلام اللہ نہایت واضح ہے  اور رسول اللہ ﷺ کے  اقوال و افعال سنن بھی واضح ہیں، بلکہ (قرآن میں )سیرت محمد  ﷺ محدود مقدار میں ہے  یہ اس بات کی دلیل ہے  کہ اللہ نے  اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے۔
۷) اسلام عدل و انصاف اور سب لوگوں کے  لئے  مساوات کا دین ہے  اور اس میں اپنے  پیرو کا روں کے  لئے  تمام عقائد و نظریات نہایت واضح طور پر پیش کئے  گئے  ہیں۔
۸)اسلام کے  بر عکس عیسائیت میں ایسی متعدد اشیاء ہیں میں جن کی وجہ سے  وقتاً فو قتاً خجالت محسوس کرتا تھا کیوں کہ ان میں تعصب اور نسل پرستی نمایاں ہے  چوں کہ میں سیاہ فام ہوں اس لئے  مجھے  اکثر شرمندہ ہونا پڑتا تھا، کالے  عیسائیوں کی علیحدہ عبادت ہوتی ہے  اور گورے  عیسائی الگ عبادت کرتے  ہیں، امریکی چر چوں میں کسی کا لے  عیسائی کو جرات نہیں ہو سکتی کہ وہ گوروں کے  چرچ میں پاؤں بھی دھر سکے  مثلاً امریکی وزیر خارجہ کولن پاول بھی ہر گز ہرگز یہ جرات نہیں کر سکتا کہ وہ گوروں کے  چرچ میں داخل ہو اور ان سے  ہم کلام ہو۔
لیکن اسلام میں اس طرح کا کوئی امتیاز نہیں جب کوئی بھی مسلمان نماز کے  لئے  پہلی صف میں پہونچ جائے  وہ وہیں نماز پڑھ سکتا ہے  اور شاہ وگدا سب کے  سب اللہ کے  روبرو ہوتے  ہیں اسلام میں یہ بھی عین ممکن ہے  کہ سیاہ فام امام ہو اور گورے  اس کے  مقتدی ہوں یا گورا امام ہو اور دیگر سب لوگ اس کے  مقتدی ہوں اس میں قطعا ًکوئی فرق نہیں۔
  سوال  :آپ کے  قبول اسلام کی خبر چرچ نے  کیسے  ہضم کی ؟
  جواب  :چرچ میں بھونچال آ گیا انہوں نے  مجھے  مرتد کرنے  کے  لئے  تمام ہتھکنڈے  استعمال کئے  میرے  پاس کئی قسم کے  وفود آئے  اور سوڈان کے  اندر اور باہر سے  کبار مسیحی پادری میرے  پاس آتے  رہے  اور ترغیب و تحریص سے  لے  کر مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں بھی مجھے  دی جاتی رہیں اور بیحد و حساب لالچ، مکر و فریب دے  کر آزمایا جاتا رہا، تا ہم اسلام کو میں نے  پوری تحقیق کے  بعد گلے  لگایا تھا اور اللہ تعالیٰ نے  جس کے  لئے  میرا سینہ منور کیا تھا میں اس اسلام پر مزید طاقت ور اور مضبوط ہوتا گیا اور مسیحی زعماء کی کوشش مجھے  راہ حق سے  ہٹا نے  میں ناکام ہو گئی۔جب چرچ مجھ سے  بالکل مایوس ہو گیا تو مجھے  جسمانی طور پر نقصان پہونچا نے  سے  ڈرایا گیا اور اپنے  بعض ایجنٹوں کے  ذریعہ مجھے  اغواکے  بعد قتل کرنے  کی کوشش کی گئی اگر چہ وہ کامیاب نہیں ہوئی تاہم میں اپنے  ساتھیوں کے  بغیر یورپی ممالک کا سفر نہیں کرتا علاوہ ازیں میرا چوں کہ ایک مقام ہے  اس وجہ سے  بھی میرے  مخالفین اپنے  ناپاک ارادوں میں ناکام رہتے  ہیں ایک بار مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو ا لیکن میں اللہ کے  فضل سے  محفوظ رہا تب بھی قبیلہ والوں نے  میرا دفاع کیا۔
جب سے  میں نے  اسلام قبول کیا میرا یقین ہے  کہ میں اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہوں، نیز مجھے  اسلام لانے  کے  بعد یقین ہو گیا کہ موت عین حق ہے  لہٰذا اس سے  ڈرنے  کی قطعاً ضرورت نہیں، نیز مجھے  یہ بھی معلوم ہو گیا کہ جو اسلام کا دفاع کرتے  ہوئے  مرجاتے  ہیں وہ شہید کہلاتے  ہیں اور اللہ کے  یہاں ان کے  لئے  اجر عظیم ہے، اس کے  برعکس یہودی اور عیسائی جینے  کے  شدید آرزومند ہیں۔
  سوال  :اسلام لانے  کے  بعد آپ نے  اپنے  مستقبل کے  بارے  میں کیا لائحہ عمل تیار کیا ہے  ؟
  جواب  :میں نے  کچھ کتابیں لکھی ہیں، مثلاً میں کیوں مسلمان ہوا؟(۲)اسلام کی وسعت (۳)موجودہ عیسائی خرافات، میں نے  اپنے  آپ کو غیر مسلموں تک اسلام کی دعوت پہونچانے  کے  لئے  وقف کر دیا اور سوڈان میں جس تنظیم کا سربراہ ہوں یعنی سوڈان کی تعمیر و ترقی کے  لئے  اسلامی سرمایہ کاری کی تنظیم، اس میں پوری تند ہی و فعال کا رکن کی حیثیت سے  مگن ہوں۔
  سوال  :آپ کی تصنیف ’میں کیوں مسلمان ہو ا ‘کا مرکزی تصور کیا ہے  ؟
  جواب  :میں نے  اس میں اسلام اور دیگر مذاہب کا موازنہ پیش کیا ہے  اور اسلام کے  علاوہ دیگر ادیان میں موجود نقائص و عیوب واضح کئے  ہیں اور اسلام کے  مضبوط ثبوت جمع کر دئیے  ہیں در حقیقت اسلام میں تقسیم میراث کے  سسٹم نے  مجھے  مبہوت کر دیا ہے  چونکہ یہودیت میں بھی میراث کا تذکرہ ہے  لیکن لوگ اس پر راضی نہیں کیونکہ یہ طریقہ عادلانہ نہیں بلکہ ظالمانہ ہے  جبکہ عیسائیت میں نظام میراث کا وجود سرے  سے  ہی نہیں۔
اسلام نے  نظام میراث کو باریک بینی اور عدالت پر مبنی بنایا ہے  جس کی کوئی پہلے  نظیر نہیں ملتی، حتی کہ میں نے  اپنے  قبیلہ ’’دنکا‘‘میں اسلام کا نظام میراث نافذ کیا تو بیشتر جھگڑے  خود بخود ختم ہو گئے، حالانکہ بنیادی طور پر یہ قبیلہ مسیحی ہے۔
نیز میں نے  اپنی اس کتاب میں زندگی کے  تمام پہلووں پر اسلام کی مکمل رہنمائی کو بھی شامل کیا ہے۔میں نے  یہ واضح کیا ہے  کہ جو شخص اسلام قبول کر لیتا ہے  اور قولاً و فعلاً وہ اسلام پر کاربند ہو جاتا ہے  تو اسلام اسے  کس قدر نفسیاتی اور روحانی بلندی عطا فرماتا ہے  وہ اپنے  اسلام پر فخر محسوس کرتا ہے۔لیکن دیگر ادیان کی تعلیمات رسوم و رواج میں تضادات بے  شمار ہیں، یہ ادیان اس شخص کی ثقافت کو تبدیل نہیں کرتے  جو انہیں قبول کر لیتا ہے  پھر وہ یہ ادیان قبول کر کے  بھی اپنی ہوس گیری کو اسی طرح پوراکرتا ہے۔جس طرح وہ چاہتا ہے  ان لو گوں کے  کسی شخص کے  کر دار میں ناموں کے  علاوہ ادیان کا کوئی کر دار نہیں۔
  سوال  :آپ کے  اسلام لانے  کے  بعد آپ کے  ہاتھ پر کتنے  لوگ مسلمان ہو چکے  ہیں ؟
  جواب  :اللہ کے  فضل سے  اب تک میرے  ہاتھ ڈیڑھ لاکھ افراد مسلمان ہو چکے  ہیں اور الحمد للہ جنوبی سوڈان کے  چرچوں کے  ڈھائی ہزار اہم عہدہ دار بھی نو مسلموں میں شامل ہیں یہ لوگ کو ہ نوبہ اور صوبہ انجمنا سے  تعلق رکھتے  ہیں۔
  سوال  :اتنی بڑی تعداد کو آ پ نے  اسلام کی طرف کیسے  مائل کیا ؟
 جواب  :کسی غیر مسلم کو اسلام کا قائل کرنا نہایت آسان ہے  کیونکہ یہ لوگ خالی الذہن ہوتے  ہیں اسی حقیقت کو سامنے  رکھ کر میں نے  سب کے  لئے  واضح کر دیا کہ اسلام ہی ایک ایسا دین ہے  جس میں کسی قسم کا کوئی شرک نہیں اور اللہ کا پسندیدہ دین یہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے  فرمایا:’’بیشک اللہ کے  یہاں دین صرف اسلام ہے ‘‘(سورہ  آل عمران :۱۹)
اسلام سب انسانیت سے  مخاطب ہوتا ہے  یہی ایک ایسا دین ہے  جو زندگی کے  تمام شعبہ جات کی ہر مشکل دور کرتا ہے  میں نے  ہر بڑے  نو مسلم مسیحی کی طرف خط بھی لکھا ہے  ا س میں خاص طور پر یہ واضح کیا ہے  کہ :  (۱)بے  شک اللہ تعالیٰ ایک ہے  اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ تین کا ایک یا ایک میں تین نہیں۔  (۲) عیسیٰ ابن مریم دیگر انسانوں کی طرح انسان ہیں اور اللہ کے  رسول ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے  ان کی قوم کی طرف مبعوث فرمایا وہ نہ تو الہ ہیں اور نہ ہی اللہ کے  بیٹے  ہیں اور بے  شک عیسیٰ بنی اسرائیل کی طرف مبعوث ہوئے  اور آپ کی رسالت عام نہیں، اور عیسیٰ کو اللہ نے  لوگوں کے  کفارہ کے  لئے  نہیں بھیجا اور پھر عیسیٰ کو اس لئے  اللہ نے  نہیں بلایا کہ وہ اپنے  باپ کے  دائیں طرف بٹھائے۔
  سوال  :کیا آپ کو مسلمانوں کی موجودہ حالت زار نے  اسلام لانے  سے  روکا نہیں ؟  
  جواب  :جب میں نے  اسلام قبول کر لیا تو مسلمانوں کی حالتِ زار دیکھ کر انتہائی رنج و الم میں مبتلا ہو گیا کہ مسلمانوں کے  قبول و فعل میں تضاد ہے  اور مسلمان اسلام کو اپنے  اوپر لاگو نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ نے  قرآن مجید میں ذاتی و اجتماعی زندگی کے  لئے  دو رہنما اصول قرآن کریم اور حدیث نبوی مقرر کر دئے  ہیں لیکن کتنے  افسوس کی بات ہے  کہ مسلمان عملی طور پر دونوں رہنما ذرائع سے  فیصلے  نہیں کرپاتے  جب کہ اسلامی ممالک کے  حکمراں اسلامی نہج کو اہمیت نہیں دیتے، گویا مسلمانوں کی کمزوری کے  دو بنیادی سبب ہیں، ذاتی طور پر اپنے  دین سے  دوری اور حکومتی سطح پر دین کے  ساتھ بے  رغبتی۔اگر اسلامی ممالک کے  عوام اپنے  دین کی تعلیمات پر عمل کریں اور عملی طور پر اسے  اہمیت دیں اور حکمراں اپنی سیاست اور تمام شعبوں میں اسلام کو رہنمابنا لیں تو مسلمانوں کو ماضی کی کھو ئی عظمت اور شان و شوکت واپس مل سکتی ہے۔
٭٭٭


     

پیر، 11 مارچ، 2019

ایک خوش قسمت بہن زینب سے ایک ملاقات

 زینب چوہان

غیر مسلم بھائیوں میں دعوت کے اسلوب کو بیان کرنے کے لیے ، اور دعوت الی اللہ پر اُبھارنے کے لیے یہ سلسلہ سربکف نے پیش کیا ہے، اس کے تحت غیر مسلم بھائیوں کے مشرف بہ اسلام ہونے کے واقعات لائےجاتے ہیں۔ شاید کہ اُن بیمار ذہنوں کا علاج ہوسکے جو غیر مسلموں کے لیے صرف جہاد ہی کو فیصل سمجھتے ہیں۔ (مدیر)

اسماء امت اﷲ  :  السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ
زینب چوہان   :  وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ
  سوال   : زینب آپا ! آپ کے  آنے  سے  بہت خوشی ہوئی، آپ کی ذات اللہ تعالی کی ہدایت کی عجیب نشانی ہے، جب ابی سے  آپ کی کہانی سنی تھی خیال ہو تا تھا کہ ابی کوئی افسانہ سنا رہے  ہیں، بہت اشتیاق تھا ملاقات کا، اللہ تعالی نے  ملاقات بھی کرا دی اور یہ موقع دیا کہ ابی نے  ذمہ داری لگا دی کہ آپ کی کہانی آپ کی زبان سے  سنوں اور قارئین ارمغان کی خدمت میں ہدیہ پیش کروں  ؟
 جواب   : سچی بات یہ ہے  اسماء ! کہ تمہارے  بچپن کے  قصے  جو مولانا صاحب کے  ہم جیسے  جہنم کے  راستہ پر پڑے  لوگوں کے  ایمان کا ذریعہ بنانے  کا ذریعہ بنے، میں نے  بھی دو مرتبہ حضرت کی تقریر میں سنے  تھے، اس لئے  مجھے  بھی بڑی حسرت تھی کہ تم سے  ملوں، اللہ نے  میری بھی پرانی مراد پوری کر دی۔
  سوال  : چلئے  اللہ کا فضل ہوا دونوں کا کام بن گیا، آپ کو ابی نے  بتا ہی دیا ہے  کہ ارمغان کے  لئے  آپ سے  کچھ باتیں کرنی ہیں، اس لئے  کچھ باتیں پوچھ لوں ؟
 جواب   :  جی !  بس آج میں دلّی صرف اسی لئے  آئی ہوں۔
  سوال   :  آپ اپنا خاندانی تعارف کرائیے ؟
 جواب   : میں راجستھان کے  چورو ضلع کے  ایک راجپوت خاندان میں ۲۰/ اپریل ۱۹۶۸ء کو پیدا ہوئی، ہمارے  پتاجی ہائی اسکول میں پرنسپل تھے، ابتدائی تعلیم گاؤں کے  ایک اسکول میں ہوئی، بعد میں چورو میں ایک ڈگری کالج سے  میں نے  بی اے  کیا، ہنومان گڑھ کے  ایک پڑھے  لکھے  خاندان میں ۶/ جون ۱۹۹۰ء کو ہماری شادی ہوئی، میرے  شوہر مدھیہ پردیش میں رتلام میں نائب تحصیل دار تھے، وہ ہاکی کے  بہت اچھے  کھلاڑی رہے  ہیں اور ان کو اسی بنیاد پر نوکری ملی تھی، دو سال میں اپنی سسرال ہنومان گڑھ  میں رہی، بعد میں ہم رتلام ضلع کی ایک تحصیل میں جہاں میرے  شوہر کی ملازمت تھی وہیں رہنے  لگے، ٹرانسفر کی وجہ سے  اجین اور بعد میں مندسور میں چھ سال رہے، ا سد ور ان  میرے   یہاں دو بیٹے  اور ایک بیٹی پیدا ہوئے، ۲۰۰۰ء میں میرے  شوہر کا پرموشن ہوا اور وہ تحصیل دار بن کر بھوپال کی ایک تحصیل میں چلے  گئے، گھر پریوار سب کچھ اچھا تھا، ہم دونوں میں بہت محبت تھی، اچانک نہ جانے  کیا ہوا ہمارے  گھر کو کسی کی نظر لگ گئی اور اگر میں یہ کہوں کہ ہدایت کی ہوا لگ گئی اسماء بہن ! میرا حال عجیب ہے، میری زندگی کا بگاڑ میرے  سنورنے  کا ذریعہ بن گیا۔
  سوال  : ہاں ہاں ! وہی میں تو سننا چاہتی ہوں، اللہ نے  آپ کی اسلام کی طرف کیسے  رہ نمائی کی، ذرا تفصیل سے  سنائیے ؟
 جواب  : میرے  شوہر کے  دفتر میں ایک برہمن لڑکی کلرک تھی، بہت خوب صورت اور ایکٹیو(فعال)بلکہ اگر میں کہوں کہ اووَر ایکٹیو(Over active) تو یہ بات بھی سچ ہو گی، اس لڑکی کی ہر ادا میں، اس کی شکل میں، اس کی آواز میں، اس کے  انداز میں غرض ہر چیز میں بلا کی کشش تھی، اسماء بہن، میرے  شوہر کی خطا نہیں، بلکہ وہ لڑکی ویسی تھی کہ پتھر کی مورتی بھی اس کے  سامنے  پگھل جاتی، میرے  شوہر اپنے  کو بہت بچانے  کی کوشش کرتے  رہے  اور سنبھلنے  کی کوشش کرتے  رہے، مگر اللہ نے  مرد و عورت کے  رشتہ میں جذبہ رکھا ہے  وہ بچ نہ سکے  اور اس لڑکی سے  ان کو تعلق ہو گیا، اب ہر وقت بس اس کی محبت میں گھلتے  رہتے  تھے، اس کا مجھے  سوفیصد یقین ہے  کہ جب تک انھوں نے  شادی نہیں کی ان میں جسمانی تعلقات نہیں ہوئے، مگر ظاہر ہے  کہ ایک جسم میں دو دل تو ہوتے  نہیں اس سے  محبت کے  ساتھ ان کا مجھ سے  تعلق کم ہو نا شروع ہو گیا، وہ شروع میں تو بہت کوشش کرتے  رہے  کہ مجھے  کچھ پتہ نہ لگے  مگر بات چھپ نہ سکی اور مجھے  بھی پتہ لگ گیا اور دفتر میں بھی لوگوں کے  علم میں آ گیا، مجھ سے  بھلا کیسے  برداشت ہو سکتا تھا انتشار رہنے  لگا، بات بگڑتی گئی اور انھوں نے  پروگرام بنایا کہ مجھے  چھوڑ کر اس سے  شادی کر لیں، اس کے  لئے  انھوں نے  مجھے  ہنومان گڑھ چھوڑا، مئی ۲۰۰۰ء میں بچوں کی چھٹیاں تھیں، وہ دہلی گئے   مجھے  یہ بتایا کہ مجھے  ٹریننگ میں جانا ہے، دہلی میں آشا شرما کو بلا لیا، آشا شرما نے  ان کے  ساتھ ایک کمرے  میں رہنے  سے  منع کیا کہ پہلے  ہم شادی کریں اس کے  بعد ایک کمرے  میں رہ سکتے  ہیں، انھوں نے  دو کمرے  شروع میں ہوٹل میں لئے، اس کے  بعد وکیلوں سے  مشورہ کیا، ایک وکیل نے  مشورہ دیا کہ قانونی گرفت سے  بچنے  کا سب سے  اچھا طریقہ یہ ہے  کہ آپ دونوں مسلمان ہو کر شادی کر لیں، یہ رائے  ان کو پسند آئی میرے  شوہر نے  آشا کو بھی اس کے  لئے  تیار کیا، شروع میں ایک ہفتہ تک تو وہ اسلام قبول کرنے  سے  منع کرتی رہی، مگر بعد میں بہت دباؤ دینے  پر راضی ہو گئی، وہ دونوں جامع مسجد دہلی گئے  وہاں کے  امام بخاری صاحب نے  ان کو مسلمان کرنے  سے  منع کر دیا، کئی مسجدوں میں میرے  شوہر گئے  مگر کوئی مسلمان کرنے  اور کلمہ پڑھوانے  کے  لئے  تیار نہ ہوا، کسی وکیل نے  انھیں بتایا کہ پرانی دہلی میں سرکاری رجسٹرڈ قاضی ہوتے  ہیں، وہ نکاح پڑھاتے  ہیں، میرے  شوہر نے  ان کا پتہ معلوم کیا اور پرانی دہلی کے  قاضی صاحب کے  پاس گئے، انھوں نے  کہا پہلے  آپ دونوں مسلمان ہو کرمسلمان ہو نے  کا بیان حلفی سرکاری وکیل سے  بنوا کر لاو، میرے  شوہر نے  کہا آپ ہمیں مسلمان بنا لو، انھوں نے  مسلمان کرنے  سے  انکار کر دیا اور آپ کے  والد حضرت مولانا کلیم صاحب کے  پاس جانے  کو کہا، وہ دونوں اگلے  روز پھلت گئے  تو معلوم ہوا کہ مولانا صاحب دہلی گئے  ہوئے  ہیں، ایک مولانا صاحب نے  ان دونوں کو کلمہ پڑھوا دیا اور بتایا کہ مسلمان ہونے  کے  لئے  مولانا صاحب کا ہونا ضروری نہیں ہے، آپ میرٹھ یا دہلی سے  کسی سرکاری وکیل (نوٹری) سے  اپنے  کاغذات بنوا لیں، میرٹھ ایک گپتا جی کا پتہ بھی بتا دیا انھوں نے  میرٹھ جا کر بیان حلفی بنوایا اس کے  بعد قاضی صاحب نے  اپنی فیس لے  کر ان دونوں کا نکاح پڑھوا دیا اور نکاح کو عدالت سے  رجسٹرڈ کرانے  کو بھی کہا، آشا نے  ہمارے  شوہر سے  کہا، ہم جب مسلمان ہو گئے  ہیں تو پھر ہمیں اسلام کو پڑھنا بھی چاہئے، انھوں نے  اردو بازار سے  ہندی اور انگریزی میں اسلام پر کتابیں خریدیں اور ہندی قرآن مجید بھی لیا، ان کو کسی نے  مولانا صاحب سے  ملنے  کا مشورہ دیا، اوکھلا میں ایک مسجد میں تلاش اور کوشش سے  ان کی ملاقات بھی ہو گئی  مولانا نے  ان کو اپنی کتاب ’’آپ کی امانت آپ کی سیوا میں ‘‘ دی اور سمجھا یا کہ بلا شبہ اپنے  خاندان، اپنے  پھول سے  بچوں اور ایسی نیک بیوی کو چھوڑنا خود کیسی عجیب چیز ہے، مگر اگر آپ سچے  دل سے  اسلام قبول کریں تواس الجھی ہوئی زندگی میں اللہ کے  قبضے  میں سب کچھ ہے، وہ اچھی زندگی عطا کریں گے، مولانا صاحب نے  یہ بھی کہا کہ آپ کو اپنی پہلی بیوی اور بچوں بلکہ سب خاندان والوں پر دعوت کا کام کرنا چاہئے، کم از کم دعا تو ہدایت کی ابھی سے  شروع کر دینی چاہئے، میرے  شوہر بتاتے  ہیں کہ انھوں نے  قرآن کی آیت پڑھ کر یہ بات بتائی کہ جو بھی مرد ہو یا عورت اچھے  کام کرے  گا شرط یہ ہے  کہ وہ مومن ہو تو اللہ تعالی اس کو اچھی اور پاکیزہ زندگی عطا فرمائیں گے۔
  سوال  : ہاں قرآن مجید کی آیت :مَنْ عَمِلَ صَا لِحاً مِنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثیٰ وَہُوَ مُومِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیَاۃً طِیِّبَۃً اسکا ترجمہ یہ ہی ہے۔آگے  بتائیے ؟
 جواب  : پہلے  ذرا اس آیت کا ترجمہ کیجئے۔
  سوال  : جو بھی مرد ہو یا عورت نیک عمل کرے  گا شرط یہ ہے  کہ وہ مومن ہو ہم اس کو ضرور پاکیزہ زندگی عطا کرتے  ہیں۔
 جواب  : ہاں یہی بالکل یہی آیت ہے، میرے  شوہر کہتے  ہیں، اس آیت نے  میری زندگی کو روشن کیا ہے، پوری آیت ان کو یاد ہے، سچی بات یہ ہے  فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیَاۃً طِیِّبَۃً کیسی سچی بات کہی ہے۔
  سوال  : ہاں تو آگے  سنائیے  کہ آپ کو ایمان کیسے  ملا، یہ تو آشا کے  اسلام کا ذکر آپ کر رہی ہیں ؟
 جواب  : ہاں بہن! اسی سے  جڑا ہے  میرا اسلام بھی، ہوا یہ کہ میرے  شوہر کو تو شروع میں اسلام کو پڑھنے  کا موقع نہ ملا، مگر آشا کو پڑھنے  کا بہت شوق تھا، جیسے  جیسے  اسلام کو وہ پڑھتی گئی اسلام اس کے  اندر اترتا گیا، بچوں کی چھٹیاں ختم ہو گئیں میرے  شوہر کی بھی چھٹیاں ختم ہوئیں تو وہ بھوپال پہنچے، مگر مجھے  ہنو مان گڑھ سے  نہیں بلایا، مجھ سے  رابطہ بھی بہت کم کیا، مجھے  فکر ہوئی تو میں نے  اپنے  چھوٹے  بھائی کو بھوپال بھیجا، اتفاق سے  آشا رات کو گھر تھی، اس کا نیا اسلامی نام عائشہ تھا، میرے  بھائی نے  معلوم کیا کہ یہ لڑکی آپ کے  گھر رات میں کون ہے، انھوں نے  کہا دفتر میں کام کرتی ہے  دفتری کام کے  لئے  بلایا ہے، میرا بھائی ان سے  بہت لڑا، تیسرے  روز مجھے  اس نے  فون کر کے  بلایا، میں اپنے  پتاجی کے  ساتھ بھوپال پہنچی، کئی روز تک جھگڑا چلتا رہا، آخر میں انھوں نے  وہ کاغذات قبول اسلام کے  نکال کر میرے  سامنے  رکھ دئیے، میرے  لئے  اس سے  افسوس اور صدمہ کی کیا بات تھی، میرے  والد نے  وکیلوں سے  مشورہ کیا اور ایف آئی آر کرائی اور عدالت میں کئی روز گئے، پولیس آئی ان کو گرفتار کر کے  لے  گئی، کچھ روز کے  بعد ضمانت تو ہو گئی مگر دفتر سے  ان کو معطل کر دیا گیا، میرے  گھر والے  میری محبت میں میرے  شوہر کے  دشمن ہو گئے، جگہ جگہ سے  ان پر مقدمے  چلوائے، زندگی ان کے  لئے  مشکل سے  مشکل ہو گئی، آشا اس دوران اسلام کو پڑھتی رہی اور وہ بہت مذہبی مسلمان بن گئی، وہ بھی سسپنڈ ہو گئی، گھر رہ کر اس نے  قرآن مجید پڑھ لیا اور کچھ مسلمان عورتوں سے  رابطہ کیا، وہ اجتماع میں جانے  لگی، پردہ  کرنے  لگی، برقع منگوا لیا، میرے  اور میرے  گھر والوں کی طرف سے  جب حد درجہ کی مخالفتیں ہوئیں اور میرے  سسرال والے  بھی میرے  ساتھ تھے، تو عائشہ اور میرے  شوہر نے  مشورہ سے  طئے  کیا کہ ہمیں دہلی جا کر مولانا کلیم صاحب سے  مشورہ کرنا چاہئے، وہ دہلی پہنچے، مولانا صاحب سے  عائشہ نے  کہا حضرت الحمد للہ مجھے  تو اسلام سمجھ میں آ گیا ہے، میرے  دل میں تو یہ آتا ہے  کہ اگر ساری زندگی مجھے  جیل اور مشکلات میں گزارنی پڑے  اور میرا ایمان سلامت رہ جائے  تو مرنے  کی بعد کی زندگی میں جنت بہت سستی ملے  گی، اس لئے  میرے  دل میں آتا ہے  کہ ان کی پہلی بیوی نے  ایک زندگی ان کے  ساتھ گزاری ہے  اور بہت محبت اور خدمت کے  ساتھ گزاری ہے، اس بے  چاری کی کیا خطا ہے، یہ اگر اس کے  ساتھ جا کر رہنا چاہیں تو مجھے  کوئی اعتراض نہیں، البتہ یہ دل چاہتا ہے  کہ ان کا ایمان بچا رہے، یہ ان کے  ساتھ جا کر رہیں اور ان کو مسلمان کرنے  کی کوشش کریں، اگر وہ مسلمان ہو جائیں تو ان سے  نکاح کر لیں، مجھے  چاہیں طلاق دے دیں یا رکھیں، اس کے  لئے  ضروری ہے  کہ کچھ وقت جماعت میں لگا لیں تاکہ وہاں جا کر مرتد نہ ہوں، مولانا صاحب نے  میری رائے  سے  اتفاق کیا، مجھے  بہت شاباشی دی، پھر میرے  شوہر کو اس پر راضی کیا اور کہا آپ عائشہ کی بات مان لیجئے، آپ چالیس روز جماعت میں لگا آئیں، آپ کی زندگی کے  سارے  مسائل مجھے  امید ہے  کہ انشاء اللہ ضرور حل ہو جائیں گے، وہ تیار ہو گئے  اور مولانا صاحب نے  نظام الدین سے  ان کو جماعت میں بھیج دیا، گجرات میں ان کا وقت لگا، حیدرآباد کی جماعت کے  ساتھ وقت بہت اچھا لگا، ان کو بہت اچھے  خواب دکھائی دئیے  اور الحمد للہ اسلام ان کے  اندر اتر گیا، جماعت سے  واپس آئے  تو وہ عائشہ کے  یہاں گئے، عائشہ نے  انھیں ہنومان گڑھ جا کر بات کرنے  کو کہا، مگر ان کی ہمت نہ ہوئی، عائشہ خود ایک اچھی داعیہ بن گئی تھی، اس کے  بچپن کی کئی سہیلیاں اس کی کوشش سے  مسلمان ہو چکی تھیں، عائشہ نے  مجھے  فون کیا کہ آپ بھی مسعود صاحب (میرے  شوہر کا اسلامی نام مسعودہے ) سے  کب تک لڑائی اور مقدمہ بازی کرتی رہیں گی،  آپ ایک بار دس منٹ کی میری بات سن لیجئے، بس ایک روز کے  لئے  بھوپال آ جائیے، میں ان سے  الگ ہو نے  کو تیار ہوں  میں نے  اس کو شروع میں تو بہت گالیاں سنائیں، مگر اس اللہ کی بندی نے  ہمت نہ ہا ری، بار بار فون کرتی رہی اور جب میں کسی طرح تیار نہ ہوئی تو اس نے  مجھ سے  یہ کہا کہ اچھا پھر ہم اپنے  اللہ سے  کہہ کر بلوائیں گے، عائشہ بتاتی تھی اس کے  بعد اس نے  دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھی اور اللہ کے  سامنے  فریاد کی: میرے  اللہ! جب میں آپ پر ایمان لائی ہوں اور آپ مجھ سے  محبت کرتے  ہیں تو آپ اس کے  دل کو نرم کر دیجئے  اور میرے  مولیٰ اس کی ہدایت کا فیصلہ فرما کر اس کو یہاں بھیج دیجئے، اس کے  بعد تہجد میں دعا کرتی رہی، اس اللہ والی کا اللہ کے  ساتھ اسماء بہن بہت ناز کا تعلق ہو گیا تھا، اس کی دعائیں میرے  گلے  کا پھندہ بن گئیں، تین دن کے  بعد میرے  دل میں ایم پی جانے  کا تقاضا پیدا ہوا، میں اپنے  تینوں بچوں کو چھوڑ کر اپنے  بھائی کے  ساتھ وہاں پہنچی، میرے  شوہر کی تو مجھ سے  ملنے  کی ہمت نہ ہوئی، عائشہ میرے  پاس آئی اور مجھے  اسلام قبول کرنے  کو کہا اور مجھے  سمجھایا کہ ان کے  ساتھ یہیں رہنے  کے  لئے  ایک ہی راستہ ہے  کہ آپ بھی مسلمان ہو جاؤ اور مسلمان ہو کر آپ کا نکاح دوبارہ ان سے  ہو گا  اگر آپ ان کے  ساتھ مسلمان ہو کر رہو تو میں الگ ہو نے  کو تیار ہوں، وہ روکر میرے  پاؤں پکڑتی اور خوشامد کرتی رہی، مرنے  کے  بعد کے  حالات اور جہنم کی بات کرتی رہی، اس کی بات میرے  دل میں گھستی چلی گئی یہاں تک کہ میرے  دل میں آیا کہ میں مسلمان ہو جاؤں، میں نے  مسلمان ہو نے  کو کہہ دیا، وہ مجھ سے  چمٹ کر خوب روئی اور میرے  شوہر کو فون کر کے  بلا لیا، ایک عورت کو فون کر کے  ان کے  شوہر حافظ صاحب کو بلایا، انھوں نے  دو لوگوں کو مزید بلا کر مہر فاطمی پر میرا نکاح ان سے  پڑھوا دیا، وہ اپنے  کپڑے  لے  کر میرا گھر چھوڑ کر چلی گئی، چند روز فاطمہ آپا جن کے  یہاں اجتماع ہوتا تھا، ان کے  یہاں رہی اور پھر ایک چھوٹا مکان کرائے  پرلے  لیا، ایک ہفتہ تک وہ تھوڑے  وقت کے  لئے  میرے  یہاں آتی اور مجھے  مبارک باد دیتی، میری بلائیں لیتی اور کہتی، زینب تم کتنی خوش قسمت ہو کہ اللہ نے  تم پر کیسا رحم کیا کہ تمھیں ایمان دیا اب اس ایمان کی قدر جب ہو گی جب تم اس کو پڑھو گی، وہ ایک ایسی لڑکی تھی جواب شاید جنت میں رہتی تھی، بس اس کا جسم دنیا میں تھا، مگر اس کا دل و دماغ اور سوچ سب جنت و آخرت میں رہتی تھی، وہ اس دنیا کو بالکل ایک دھوکہ کا گھر، ایک سفر جانتی تھی، اس کی باتوں میں ایسی سچائی اور محبت اور خلوص ہوتا کہ مجھے  وہ دنیا میں اپنی سب سے  بڑی خیرخواہ دکھائی دینے  لگی، ایک ہفتہ کے  بعد ایک روز مجھ سے  کہا کہ اب میں اس گھر میں نہیں آؤں گی، اب آپ کچھ وقت کے  لئے  میرے  کمرے  پر آیا کریں   میں ان کے  کمرے  جانے  لگی، اپنے  شوہر سے  سارے  مقدمے  ہم نے  واپس لے  لئے، میں دفتر کے  وقت میں کئی گھنٹے  اس کے  پاس گزارتی، اس نے  مجھے  قرآن مجید پڑھایا اور اردو شروع کرائی، ایک روز صبح گیارہ بجے  میں (زینب )اس (عائشہ )کے  پاس گئی، اس کا چہرہ خوشی سے  چمک رہا تھا، جمعہ کا دن تھا اس نے  کہا، ایک خوشی کی بات سناؤں، اب اللہ سے  ملنے  کے  لئے  اور جنت میں جانے  کے  لئے  مجھے  انتظار نہیں کرنا پڑے  گا، رات میں نے  خواب دیکھا، ہمارے  حضور تشریف لائے  تھے  اور مجھ سے  فرمایا:عائشہ یہ دنیا تو قید خانہ ہے، تم کب تک یہاں رہو گی؟پیر کے  دن ہم تمھیں جنت کے  لئے  لینے  آئیں گے، یہ کہہ کر بہت ہنسی، بس تین روز اور ہیں زینب، بس پھر وہیں ملیں گے، بہت اطمینان سے  وہاں مزے  میں ساتھ رہیں گے، مجھے  بہت عجیب سا لگا، اگلے  روز میں وہاں گئی تو وہ کل کی طرح ہشاش بشاش تھی، مجھے  پڑھایا اور مجھ سے  کہا کہ اللہ نے  ہمیں ایمان دیا ہے  تو اب ہمیں دوسرے  لوگوں کو ایمان کی دعوت دے  کر دوزخ کی آگ سے  بچانے  کی کوشش کرنی چاہئے، اتوار کے  روز میں وہاں پہنچی تو میں نے  دیکھا وہ چادر اوڑھے  ہوئے  ہے، میں نے  کہا عائشہ آپ کو کیا ہوا؟انھوں نے  بتایا کہ مجھے  صبح سے  بخار آ رہا ہے، میں اس کو بہت زور دے  کر ڈاکٹر کے  یہاں لے  گئی دوا دلوائی اور کہا:کہو تو میں رک جاؤں، یاپھر آپ ہمارے  یہاں ہی چلیں اکیلے  بخار میں رہنا ٹھیک نہیں، وہ بولی مومن اکیلا کہاں ہوتا ہے  اور یہ شعر پڑھا   ؎
       تم مرے پاس ہوتے ہو
جب دوسرا کوئی نہیں ہوتا
  سوال  :   شعر  یوں ہے    ؎
   تم مرے  پاس ہوتے  ہو  گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا٭
 جواب  :  ہاں ہاں ! جیسے  بھی ہو، میں چلی آئی، میں نے  خواب دیکھا کہ میں اس کے  پاس گھر میں ہوں، اچانک ایک بہت حسین خوب صورت نورانی شکل کے  حضرت تشریف لائے، حضرت مولانا کلیم صاحب بھی اسی گھر میں ہیں، مجھ سے  کہا یہ ہمارے  رسول ﷺ ہیں، عائشہ کو لینے  کے  لئے  تشریف لائے  ہیں، اس کے  بعد وہ عائشہ کا ہاتھ پکڑ کر لے  گئے، میری آنکھ کھلی تو مجھ پر خواب کی خوشی ہونے  کے  بجائے  کہ پہلی مرتبہ پیارے  نبیﷺ کی زیارت ہوئی تھی عجیب صدمہ سا ہوا، رات کے  تین بج رہے  تھے  میں نے  اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھی اور بہت روئی، صبح سویرے  میں عائشہ کے  گھر پہنچی، بخار اس کو بہت زیادہ تھا، میں نے  پانی کی پٹیاں اس کے  سر وغیرہ پر رکھیں اس سے  اس کو راحت ہوئی، مجھ سے  کہا زینب! تمھاری زندگی کو میں نے  اجیرن کیا، مجھے  معاف کرنا خدا کے  لئے  دل سے  معاف کر دینا، مگر اس مشکل کے  بعد یہ ایمان جو آپ کو ملا ہے  پھر بھی بہت سستا سودا ہے، بس میری آپ سے  ایک آخری التجا ہے  کہ تینوں بچوں کو عالم اور داعی بنانا، یہ دین کا کام کریں گے  تو تمھارے  مرنے  کے  بعد تمھارے  لئے  ثواب کا کارخانہ لگا رہے  گا، میں نے  کچھ کھا نے  کے  لئے  کہا تو انھوں نے  کہا کہ دودھ ذرا سا پیوں گی، میرے  نبی نے  فرمایا کہ دودھ اچھا رزق ہے، پینے  اور کھانے  دونوں کا کام کرتا ہے، میں نے  دودھ دیا تو گرم تھا، بولی ذرا سا ٹھنڈا کر دو، زیادہ گرم کھانے  کی حدیث میں ممانعت آئی ہے، دودھ ٹھنڈا کر کے  دیا، دودھ پیا کمزوری بڑھتی گئی، سرمیں درد کی شکایت کی، میں نے  گود میں سر رکھ کر دبانا شروع کیا، عصر کے  بعد اچانک کہنے  لگی، لو میرے  نبی تو لینے  آ گئے، زور زور سے  درود پڑھنے  لگی اٹھنے  کی کوشش کی مگر ہلنے  کی ہمت نہ ہوئی اچانک کلمہ شہادت پڑھا، دو ہچکیاں آئیں اور انتقال ہو گیا۔
  سوال  :  پھر ان کے  کفن دفن کا کیا انتظام ہوا؟
 جواب  :  نہ جانے  کس طرح فاطمہ آپا گئیں، بس انھوں نے  سب لوگوں کو خبر کر دی، نہ جانے  کیسی خوشبو اس کے  جنازہ سے  پھوٹ رہی تھی، گھر تو گھر محلہ خوش بو سے  معطر ہو گیا، بڑی تعداد میں لوگوں نے  جنازہ میں شرکت کی۔
  سوال  : آپ کے  شوہر کا کیا ہوا؟کیا انھوں نے  اسے  طلاق دے  دی تھی؟
 جواب  : اصل میں عائشہ میرے  شوہر سے  اصرار کرتی تھی کہ زینب کی خوشی کے  لئے  مجھے  طلاق دے  دو، مگر انھوں نے  طلاق نہیں دی تھی، ان کے  انتقال کا ان پر بہت اثر پڑا، ان کی زندگی بالکل خاموش ہو گئی۔
  سوال  : اور آپ کوکیسا لگا؟
 جواب  : یہ بالکل عجیب و غریب اتفاق ہے، سچی بات یہ ہے  کہ ایک عورت کے  لئے  سوکن کا وجود سب سے  بڑا کانٹا ہو تا ہے، مگر میرے  اللہ جانتے  ہیں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے  کہ عائشہ کے  انتقال کا مجھے  غم زیادہ ہوا یا میرے  شوہر کو، بس میں اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ اگر کوئی مجھ سے  سو قسمیں دے  کر یہ سوال کرے  کہ دنیا میں پوری زندگی میں مجھے  سب سے  زیادہ محبوب کون ہے  تو میں بغیر سوچے  سمجھے  یہ کہوں گی میری سب سے  محبوب اور خیرخواہ شخصیت اللہ اور اس کے  رسول کے  بعد عائشہ مرحومہ ہے، وہ زمین پر ایک زندہ ولی تھی، اسما بہن! سچی بات یہ ہے  کہ میں اپنے  شوہر پر اُن حالات میں جس قدر روتی تھی، اس سے  سو گنا زیادہ مجھے  عائشہ کے  انتقال کے  صدمہ نے  رلایا ۔
  سوال  : آپ نے  اپنے  بچوں کی تعلیم کیا کیا؟
 جواب  : میں نے  بچوں کو اسکول سے  اٹھا لیا، میرے  دونوں بیٹوں کا نام حسن اور حسین ہے، ان دونوں کو ایک بڑے  مدرسے  میں داخل کیا، الحمد للہ حسن کے  ۲۶/ پارے  حفظ ہو گئے  ہیں، حسین کے  ۴/ پارے  ہوئے  ہیں اور فاطمہ بیٹی بھی الحمد للہ حفظ کر رہی ہے  اس کے  ۱۶/ پارے  حفظ ہو گئے  ہیں، میری خواہش ہے  وہ داعی بنیں اور عالم دین بن کر حضرت خواجہ معین الدین اجمیری کی طرح دعوت کا کام کریں۔
  سوال  : آپ کے  شوہر کا کیا حال ہے ؟
 جواب  : ان کو عائشہ کے  انتقال کا بڑا صدمہ ہے، ہمارے  پاس رہنے  لگے  ہیں، بار بار کہتے  ہیں اب دنیا سے  دل بھر گیا ہے  بس اللہ تعالی ایمان پر خاتمہ کرا دے، لیکن جب زیادہ پریشان ہوتے  ہیں تو میں مولانا صاحب کے  پاس ان کو بھیج دیتی ہوں وہ کچھ دعوت پر ابھارتے  ہیں اب بھی ان کو لے  کر آئی ہوں، الحمد للہ اس مرتبہ انھوں نے  ہشاش بشاش رہنے  کا وعدہ کیا ہے۔
  سوال  : آپ کے  شوہر ابی سے  ملنے  آتے  رہتے  ہیں ؟
 جواب  :  وہ ابی سے  بیعت ہیں، عائشہ بھی ان سے  بیعت تھی، اور میں اور میرے  چھوٹے  بچے  بھی حضرت سے  بیعت ہیں، میں نے  جب بیعت کے  لئے  کہا تھا تو حضرت نے  بہت منع کیا، انھوں نے  کہا بیعت تو ضرور ہو نا چاہئے  مگر کسی اللہ والے  اور کامل شیخ سے  بیعت ہونا چاہئے، جسم کی بیماری میں جب آدمی اچھے  سے  اچھے  طبیب کو تلاش کرتا ہے  تو روح کی بیماری میں تو اور بھی اچھے  سے  اچھے  شیخ کامل کو تلاش کرنا چاہئے، حضرت نے  فرمایا کہ جو خود آخری درجہ میں بیمار ہو وہ کیا کسی کا علاج کر سکتا ہے، میں تو اپنے  شیخ کے  حکم کی تعمیل میں توبہ کر لیتا ہوں کہ شاید سچے  طالب کی برکت سے  اللہ تعالی میرے  گناہ معاف فرما دیں، میرے  شوہر نے  کہا حضرت ہمیں آپ کی برکت سے  اللہ تعالی نے  کفر و شرک کی بیماری سے  نکال لیا آپ کے  علاوہ ہمیں کون طبیب ملے  گا، بہت اصرار کرنے  پر حضرت نے  ہم سب کو بیعت کر لیا۔
  سوال  : بہت بہت شکریہ زینب آپا، واقعی آپ کی زندگی ایک عجیب زندگی ہے۔
 جواب  :  اسماء بہن ! میری زندگی میں اور بھی عجیب عجیب واقعات ہیں جن کو اگر میں بتا دوں تو ایک لمبی کتاب بن جائے  گی مگر اس وقت ہماری گاڑی کا وقت قریب ہے، ابھی باہر سے  بار بار تقاضہ آر ہا ہے، پھر کسی وقت آ کر ساری کہانی سناؤں گی۔
  سوال  : ضرور زینب آپا، اب کی مرتبہ آپ چند روز کے  لئے  آئیے  پھر ہم کچھ عورتوں کو اکٹھا کریں گے  اس وقت آپ سنائیے  گا
 جواب  :  اسماء یہ نہیں ہو سکتا، بس تمہیں سنا سکتی ہوں، عورتوں کے  سامنے  میں کوئی مولوی نہیں ہوں، مجھے  تو بہت رعب ہو جاتا ہے۔
  سوال  : اچھا ٹھیک ہے، اللہ حافظ !  ا لسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ
 جواب  :  وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ ٭
٭٭٭

     

اسلام غیروں کی نظر میں

مولوی ابوالبرکات حمیدی
متعلّم دارالعلوم دیوبند

ابتدائے اسلام سے لے کر آج تک تاریخ اسلام کا کوئی ایسا دور نہیں گذرا جس میں اسلام کے خلاف محاذ آرائی و ہرزہ سرائی نہ کی گئی ہو۔ دشمنانِ اسلام نے اسلام کے صادق و شفاف چہرے کو داغ دار کرنے کے لئے ہرممکن کوششیں کیں ، اسلامی احکام وتعلیمات، شعائر و تخصصات، پیغمبر اسلام کی سیاسی، سماجی، معاملاتی، انفرادی و اجتماعی زندگی غرض کہ ہر چہار جانب سے اسلام پر حملہ کیا۔ اشاعت اسلام کے پہلے دور میں ابوجہل، ابولہب، عتبہ، شیبہ اور امیہ بن خلف وغیرہ ائمہٴ کفر نے حق کی آواز کو اپنی قوت سے روکنا چاہا پھر بعد کی تاریخ میں چنگیز، ہلاکو اور تاتار جیسی بے رحم و سفاک قوم نے جنونِ خودداری و پنداری اوراسلام دشمنی میں ہزاروں سیکڑوں مسلمانوں کو تہ تیغ کیا اور موجودہ ایام میں سوامی سردھا نند، سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسی بدبخت قلم کاروں نے اپنی تالیفات، تصنیفات بلکہ فحش نگارشات کے ذریعہ نئی نسل کے ذہن کو اسلام کے تئیں پراگندہ کئے اور کررہے ہیں اور اپنی اسلام دشمنی کا اظہار کررہے ہیں۔ اس طرح کی تمام سرگرمیوں کا پیش خیمہ یہ ہے کہ مسلمان اپنے مذہب، مذہبی تعلیمات، مذہبی عقیدت سے دل برداستہ ہوجائیں، ان کے دلوں سے نبی کا مرتبہ اس عبقری شخصیت کا ادب و احترام نکل جائے، آنے والی نسل یہ سوچنے لگے کہ اسلام کی تعلیمات زیادتی و بربریت پر مبنی ہے، محمد کسی خدائی پیمبر کا نام نہیں جس نے اپنے اخلاق فاضلہ کے ذریعہ تڑپتی انسانیت کو سکون و راحت کا سامان، زندگی گذارنے کا مکمل قانون و نظام عطاء کیا، بلکہ محمد (نعوذ باللہ) ایسے شخص کا نام ہے جس نے دنیا میں قتل وغارت گری، حوس پرستی و فحش کاری غرض کہ جملہ بدکاری کو فروغ دیا ، لیکن عقل سلیم جب انصاف کے ساتھ تاریخ اسلام، احکام قرآن اور سیرت نبوی کا مطالعہ کرتی ہے تو خود بخود اعتراف کرتی ہے کہ بخدا یہ تمام اعتراضات جو اسلام کے خلاف کئے گئے ہیں سب جھوٹ ہیں جو تعصب و تنگ نظری کا نتیجہ ہیں، حقیقت اس سے کوسوں دور ہے۔ 
 اگر میں اپنی جانب سے اسلام کے لئے وکالت کروں تو منھ میاں مٹھو بننے کا الزام آئے گا۔ لیجئے ان لوگوں کی زبانی جن کی گھٹی میں اسلام دشمنی پڑی ہوئی تھی، لیکن جب انھوں نے اسلام کو انصاف کی نظر سے مطالعہ کیا تو پھر اس کے پاکیزہ و صاف ستھرے نظام زندگی و بندگی، رسول کریم ﷺ کے اعلیٰ و ارفع اخلاق و کردار سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور اپنے آپ کو دامن اسلام سے وابستہ کرکے اسلام کے عالمی اخوت میں شریک ہوگئے، صرف یہی نہیں کہ وہ مسلمان ہوئے بلکہ اسلام پر عائد کئے گئے جملہ اعتراض کا منھ توڑ جواب بھی دیا اور سچے پکے مبلغ اسلام بن گئے تو لیجئے سب سے پہلے پڑوسی ملک پاکستان کے سابق کرکیٹر عمران خاں کی اہلیہ محترمہ کے تاثرات کو ملاحظہ فرمائیے۔
* جمایما خان (پاکستان) کہتی ہیں:
 خدا کا شکر ہے کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے بھی میں تثلیث کی قائل نہیں تھی اور توحید پر یقین رکھتی تھی۔ اس لئے جب میں نے توحید خداوندی کے بارے میں پڑھا تو میرے ذہن نے اس کی حقانیت کو فوراً تسلیم کرلیا۔ اسلام کے اس پہلو نے مجھ کو بہت متاثر کیا کہ یہ ایک مکمل نظام حیات ہے اور زندگی کے ایک ایک شعبے کی رہنمائی کرتا ہے۔ چنانچہ نہانے دھونے سے لے کر خاندانی تعلقات اور معاشرتی روابط کے حوالے سے ایک ایک معاملہ میں یہ دین ٹھوس اور فطری رہبری کرتا ہے۔
* محترمہ امینہ لکھائی (امریکہ) فرماتی ہیں:
 اسلام وہ مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں انسانی زندگی کی پاکیزگی پر زور دیا جاتا ہے۔ خواہ وہ انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی۔ خصوصاً اللہ کی نظر میں عورت کو ایک خاص حیثیت حاصل ہے۔ جبکہ مغربی دنیا میں یہ محض تجارتی اشتہار بازی کا آلہ ہے اسلام میں عورتوں کے استحصال کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔ کاروباری مقاصد کیلئے نہ تو کسی عورت کو بیچا جاتا ہے اور نہ ہی اس کے حوالے سے اس کی توہین و تذلیل کی جاتی ہے۔
* محترمہ میریولازِیسنی (پولینڈ) کہتی ہیں :
چرچ والوں کا یہ پیچیدہ فلسفہ کہ ”خدا اس کا بیٹا اور روح القدس مل کر ایک ہوتا ہے“ نے مجھے الجھن میں ڈالا جس سے دین عیسائیت کی نفرت دل میں بیٹھ گئی پھر جستجوئےحق نے اسلام کی چوکھٹ پہ لاکھڑا کیا اور میں نے اسلام قبول کرلیا۔ قرآن کریم سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔
* محترمہ اریکہ سیفرٹ (جرمنی) برلن یونیورسٹی کی طالبہ ہیں، فرماتی ہیں:
 آزادیٴ نسواں کے نام پر ملنے والی بے حیائی، عزت و ناموس کو کھلونا بنانے اور معراج انسانی پانے کا دعویٰ کرنے والی تہذیب سے نفرت نے اسلامی لٹریچروں کی طرف رہنمائی کی اور اس نے اسلام کی طرف۔اسلام ایک حقیقت سے پُرسیدھا راستہ ہے۔ اسلامی زندگی اسلامی معاشرہ کی بنیادی یونٹ ہے۔ اسلام خصوصی طورپر عورتوں کا بہت احترام کرتاہے اسلام میں خواتین و بچوں کو خصوصی تحفظ حاصل ہے۔
* محترمہ میری کالونی (اسٹریلیا) کہتی ہیں:
 میں دل ہی دل عیسائیت کے توہمانہ و پراسرار عقیدۂ توحید اور کراماتی تعلیمات سے بیزار تھی، میری طبیعت کیلئے اس میں کوئی چیز باعث کشش نہ تھی کہ اچانک اسلامیات کی ایک کتاب ہاتھ لگ گئی۔ اس کو پڑھنا شروع کیا آہستہ آہستہ نورِ ایمان سے میرا دل منور ہونے لگا اور جب کتاب ختم ہوئی تو میری کیفیت بالکل بدل گئی تھی اور اب میں مسلمان تھی۔ اگر آپ یہ سوال کریں کہ اسلام کے کس پہلونے آپ کو سب سے زیادہ متاثر کیا؟ تو میں کہوں گی نماز نے؛ کیوں کہ عیسائیت کی عبادت میں حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام کو واسطہ بناکر خدا سے دنیاوی نعمتیں طلب کی جاتی ہیں، جب کہ نماز میں براہ راست خدا سے تعلق قائم ہوتا ہے۔ بندہ اپنے رب کی حمدوثنا کرتا ہے اور اس سے دنیا و آخرت کی نعمتیں وبھلائیاں طلب کرتا ہے، ظاہر ہے دونوں میں آسمان و زمین کا فرق ہے۔
* محترمہ اونا ولیمز (اسٹریلیا) کہتی ہیں:
 مجھ کو مطالعہ کرنے کا جنون کی حد تک شوق تھا، اسی شوق و ذوق نے قرآن کے مطالعہ کی طرف راغب کیا میں نے خصوصی طور پر سورہ مریم کی تفسیر کا مطالعہ کیا جس سے مریم عليها السلام کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل ہوئی۔ قرآن کی صدق بیانی و سحرانگیزی نے مجھے اسلام قبول کرنے پرمجبور کیا۔ الحمد للہ اب میں مسلمان ہوں پہلے اور اب کی زندگی میں دن رات کا فرق ہے۔ میں مسرور و خوش ہوں کہ اسلام نے مجھے روحانی و قلبی اطمینان و سکون بخشا جو دنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں پایا جاتا۔
* مسٹرگریگ نوح (امریکہ) کہتے ہیں:
جب کوئی آبائی دین چھوڑ کر اسلام قبول کرتا ہے تو اس سے اسباب دریافت کئے جاتے ہیں۔ جس میں اسلامی خوبیوں کی فہرست لگانی ہوتی ہے۔ میں جہاں تک خیال کرتا ہوں کہ اسلام کے بارے میں اس طرح سوال کرنا اسلام کی خوبصورتی و دلکشی کو کم کرنے کے مترادف ہے تاہم میرے قبول اسلام کے نمایاں تین سبب تھے۔
 (1) اسلام کا یوم حساب کا نظریہ
 (2) ہر مسلمان کا بغیر کسی پادری کے واسطے کے قرب الٰہی حاصل کرنا
(3) قرآن کریم کے صدیوں گذرجانے کے بعد بھی غیرمحرف ہونا۔
* محترمہ ثریا (امریکہ) ایسٹرن یونیورسٹی کی نومسلم طالبہ ہیں، کہتی ہیں :
اسلام پر یہ الزام ہے کہ وہ عورتوں پر ظلم کرتا ہے۔ ان کو کما حقہ حق نہیں دیتا۔ یہ الزام و بہتان وہی لگاسکتا ہے جو اسلامی تعلیمات سے یکسر بے بہرہ ہو۔ اسلام عورتوں کو ان کا عرفی حق دیتا ہے، عورتوں پر ظلم ایسا معیار اسلام میں ہرگز نہیں۔
* جناب عبداللّٰہ اڈیار (سابق ایڈیٹر روزنامہ نروتم تمل زبان ۔ ہندوستان) محسن انسانیت ﷺ کے متعلق لکھتے ہیں۔
سارے عالم کو سیدھی راہ دکھانے والے، خداکی طرف سے بھیجے ہوئے قائد، عربوں کو حکمت و شعور کی دولت سے مالا مال کرنے والے، روم کی طاقت کو شکست فاش دینے والے آقا حکمت وعمل کی دنیا کے سارے ہی خزانوں کو اسلام کے پیروں پر نثار کرنے والے عظیم قائد! شہنشاہ اعظم نے بچپن میں اجرت پر بکریاں بھی چرائیں۔ کتنے مشکلات کے آپ شکار ہوئے اس تصور سے ہماری آنکھیں اشک بار ہوجاتی ہیں۔ اس خلق عظیم سے متصف شخصیت کی قیادت مسلمانوں کو حاصل ہے۔ یقینا مسلمان خوش قسمت ہیں۔
* ڈاکٹر لیلہ عائشہ عبداللّٰہ (ہندوستان) جنوبی ہند بنگلور کی رہنے والی ہیں، اسلام کے بارے میں ان کا تاثر ہے:
مجھے عبادت کی سادگی ویک رنگی نے بہت متاثر کیا۔ ہر وہ شخص جو کلمہ طیبہ پڑھ لیتا ہے، اخوت و بھائی چارگی کے رشتہ سے منسلک ہوجاتا ہے اور رنگ ونسل سے بالاتر ایک طرف منھ کرکے ایک ساتھ نماز ادا کرتا ہے۔ اسلام سے پہلے میں برہمن نہ ہونے کی وجہ سے برہمن سے نہیں مل سکتی تھی حالانکہ میں میڈیکل سائنس کی اعلیٰ ڈگری یافتہ تھی۔
* ڈاکٹر مچل، ایچ، ہارٹ (Dr. Mechel H. Heart)برطانیہ کے ایک مشہور صحافی ہیں، جناب نبی ﷺ کی رحیمانہ و کریمانہ ذات اور ہمہ گیر شخصیت سے متاثر ہوکر لکھتے ہیں:
میں نے لقمان کی دانائی پڑھی، ارسطو کی منطق و فلسفہ پڑھا، بوعلی سینا کی حذاقت و طبابت پڑھی، رستم و سہراب کے قصوں کا جائزہ لیا، لینن و کارل مارکس کے فارمولے پڑھے، مشرق و مغرب کی ساری لیڈرشپ اور عرب وعجم کے تمام لیڈران کا جائزہ لیا، لیکن مجھے ایسا قائد جس کی شخصیت کا ہر پہلو بے داغ ، جس سے اپنے پرائے محبت کرنے پر مجبور ہوجائیں ان میں کوئی نظر نہیں آتا سوائے محمد عربی ﷺ کے اس لئے کہ دوسرے کسی میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ وقتی، علاقائی یا پھر اس کی اپنی قوم سے تعلق رکھتی ہے۔
”مشت نمونہ از خروارے“ کے تحت یہ ایک جھلک ہے جس سے یہ معلوم کرنا بالکل آسان ہوجاتا ہے کہ اسلام ایک پاکیزہ اور عند اللہ برگزیدہ دین ہے اس کی تعلیمات نقائص سے پاک ہے، مکمل ضابطہ زندگی وبندگی ہے، پیار ومحبت، اخوت و بھائی چارگی کا دین ہے۔ اسلام نے انسانوں کو انسانیت سکھایا حیوانیت کی زندگی بسر کرنے والوں کو سلیقہ، تہذیب اور ڈسپلن دیا، نسلی رنگ و روپ قومی تعصب و بربریت کی ردائے خاردار کو تار تار کیا، عورتوں کو جائز حقوق عطاء کیا، ان کو شمع انجمن و رونق محفل بننے سے روکا، مردوں کی ہوس سے بچایا، ان کی زندگی کا مقصد ومعراج عطاء کیا، دنیا سے خوں ریزی، شخصیت حکمرانوں کی بالادستی، بیجا تسلط کو ختم کیا، متکبرین کو خدا کا خوف یاد دلایا، اسلام کا پیام صرف اور صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے عام ہے۔ اسی طرح جناب نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کی نبوت و رسالت بھی آفاقی و عالمگیری ہے آپ کی ذات رحمة للعالمین ہے۔ آپ کے مثل نہ دنیا میں کوئی آیا نہ آسکتا ہے، دنیا کی مشہور ہستیاں خواہ وہ کارل مارکس ہوں، لیوٹالسٹائے ہوں، روسو ہوں یا ابراہم لنکن ہو تمام آپ کے سامنے ہیچ ہیں، بلکہ میں تو کہتاہوں کہ ان تمام مذکورہ شخصیات پر چھٹی صدی میں طلوع ہونے والے آفتابِ رسالت ﷺ کا عکس و پرتو ہے آپﷺ نے نہ تو دہشت گردی کی تعلیم دی ہے اور نہ ظلم کو روا رکھا، آپ ﷺ نے رواداری سکھایا، آپ کی بعثت کا مقصد دنیاکو توحید سے باخبر کرنا تھا لوگوں کو احکام ربانی ونور ایمانی سے لبریز کرنا تھا، آپ نے مٹی کے ذروں، پانی کے قطروں، امنڈتے بادلوں، چڑھتی گھٹاؤں ، کوندتی بجلیوں، زمین کی خشکیوں ، پستیوں غرض کہ ہر ذرہ کائنات میں خدا کے جلوے دکھائے۔ دشمن کو اپنی دلفریب تعلیم و تربیت سے اپنا جاں نثار بنایا دنیا کے تمام مسلمانوں کو اخوت کے رشتہ میں جوڑا یہ چشم کشا حقیقتیں ہیں جن کو بھلے اسلام دشمنی میں چور و مخمور دشمنان اسلام بھلادیں لیکن دنیا کا ایک بہت بڑا طبقہ جو حقیقت پسندانہ و منصفانہ اور غیرجانبدارانہ مزاج رکھتا ہے ان حقائق سے کبھی آنکھیں نہیں چراسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آج بھی تمام تر ریشہ دوانیوں کے باوجود تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور پھیلتا رہے گا اور باری تعالیٰ کا کیا ہوا وعدہ پورا ہوتا رہے گا۔
نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا٭ 

٭ بشکریہ ماہنامہ دار العلوم دیوبند، جولائی ۲۰۰۸ء

     

بھائی محمد اکبر/ جتیندر کمار سے ایک ملاقات

✍محمداکبر/ جتیندر کمار

غیر مسلم بھائیوں میں دعوت کے اسلوب کو بیان کرنے کے لیے ، اور دعوت الی اللہ پر اُبھارنے کے لیے یہ سلسلہ سربکف نے پیش کیا ہے، اس کے تحت غیر مسلم بھائیوں کے مشرف بہ اسلام ہونے کے واقعات لائے جائیں گے۔ شاید کہ اُن بیمار ذہنوں کا علاج ہوسکے جو غیر مسلموں کے لیے صرف جہاد ہی کو فیصل سمجھتے ہیں۔ (مدیر)

         احمد اوّاہ   :  السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ
محمد اکبر   :  وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ
  سوال   : بھائی محمد اکبر !میرا نام احمد ہے، میں حضرت کا بیٹا ہوں ہمارے  یہاں سے  ایک ماہنامہ نکلتا ہے، یہ ارمغان کے  نام سے  ایک اردو میگزین ہے، اس میں اسلام قبول کرنے  والے  نئے  بھائیوں کے  قبول اسلام کی کہانیاں چھاپی جاتی ہیں تاکہ مسلمانوں میں اپنے  ان بھائیوں کی فکر پیدا ہو جو مسلمان نہیں ہوئے  اور جو چتاؤں کی آگ کے  راستے  سے  نرک کی طرف جا رہے  ہیں اور دوسرے  غیر ایمان والے  بھائیوں کے  لئے  بھی اسلام کی طرف آنے  کا ذریعہ بنے، مجھے  ابی نے  آپ کے  پاس بھیجا ہے  کہ میں آپ سے  انٹرویو لوں، کیا آپ اس وقت کچھ باتیں بتائیں گے ؟
 جواب   :بھائی احمد صاحب ! آپ شاید مولانا صاحب ہیں، مجھے  معاف رکھئے، ایک تو میں اس لائق کہاں ابھی مجھے  مسلمان ہوئے  چند دن ہوئے  ہیں، مجھے  تو ابھی اس میں بھی شک ہے  کہ میں مسلمان ہو بھی گیا ہوں یا نہیں، دوسری بات یہ ہے  کہ اب میں نے  اپنے  آپ کو حضرت کو سونپ دیا ہے، دس دن پھلت رہنے  کے  بعد کل اللہ نے  کرم کیا کہ ملاقات ہوئی، ایک روز سرسری ملاقات ہوئی تھی، حضرت نے  مجھ سے  کہا تھا، آپ کو سب سے  پہلے  جماعت میں جانا ہے، اس کے  علاوہ کچھ سوچنا بھی نہیں، اب میں حضرت کا حکم مانوں گا، پہلے  جماعت میں جاؤں گا پھر کچھ اسلام بھی میرے  اندر آ جائے  گا، شاید کچھ ایمان بھی بن جائے، تب آنے  کے  بعد آپ مجھ سے  معلومات کر لیجئے۔
  سوال   : نہیں نہیں !کبر بھائی! میں تو آپ کو جانتا بھی نہیں، ابی نے  ہی مجھے  بھیجا ہے، میں آپ سے  جھوٹ نہیں بول رہا ہوں!
  جواب   : نہیں مولانا احمد بھائی مجھے  معاف کریں، میرے  حضرت مجھے  کہیں، تو میں آپ سے  کچھ کہہ سکتا ہوں۔
   سوال   : اچھا میں فون پر بات کروا دوں ؟
 جواب   : جی اچھا، حضرت سے  اجازت دلوا دو (فون کرتے  ہیں تو فون بند ملتا ہے ) اچھا مولانا وصی صاحب سے  بات کروا دوں ؟ آپ ان پر تو یقین کریں گے، ہاں وہ ہی تو حضرت سے  ملوانے  گئے  تھے، ٹھیک ہے  ان سے  بات کروا دیں( مولانا وصی صاحب کا فون مل جاتا ہے) 
فون پر
مولانا صاحب آپ نے  مجھے  اکبر کا انٹرویو لینے  کے  لے  بھیجا تھا مگر یہ منع کر رہے  ہیں، آپ ذرا ان سے  بات کر لیجئے۔
محمد اکبر  :  جی مولانا صاحب، حضرت نے  ہمیں کہا تھا پہلے  جماعت میں جانا، اس سے  پہلے  کچھ سوچنا بھی نہیں، اب ہم حضرت کے  حکم کے  بغیر کیسے  کچھ کریں ؟ 
مولانا وصی صاحب   : حضرت سے  بات ہو گئی تھی، ان کو حضرت نے  ہی بھیجا ہے، آپ ان کو انٹرویو دے دیں، میں ذمہ دار ہوں۔
محمد اکبر   : جی اچھا۔
٭٭٭
محمد اکبر:مولانا دیکھئے  برا مت مانئے  گا، جب آدمی نے  اپنے  آپ کو کسی کے  سپرد کر دیا تو مکمل سپرد کرنا چاہئے، اس سے  اللہ اور اس کے  رسول کے  حکم کے  سامنے  ارپن کرنا(سپردکرنا) آئے  گا، اب آپ بتائیے  کیا معلوم کرنا چاہتے  ہیں ؟
  سوال   : آپ اپنا خاندانی تعارف کرائیے ؟
 جواب   : میرا نام جتندر کمار تھا، میں لکھنو کے  قریب یوپی کے  ہردوئی ضلع کے  ایک گاؤں میں ۲۲/ سال پہلے  پیدا ہوا، میرے  والد کسان تھے، ابتدائی تعلیم اسکول میں ہوئی، ہائی اسکول کیا، انٹر مکمل کرنے  سے  پہلے  تعلیم چھوڑ دی، میرے  بھائی بہن اور بڑا خاندان ہے۔
  سوال   : اپنے  قبول اسلام کا واقعہ ذرا تفصیل سے  سنائیے ؟
 جواب  : ہمارے  قصبہ اور علاقہ میں مسلمان ہیں مگر نام کے  اور بدعتی اکثر ہیں، لیکن کچھ مسجدوں میں تبلیغ کا کام ہوتا ہے، وہاں مسجد میں جب نماز ہوتی تو صبح اور رات کو امام صاحب زور زور سے  قرآن مجید پڑھتے  تھے، میں ایک روز مسجد کے  پاس سے  گزر رہا تھا تو مجھے  قرآن کی آواز آئی، آواز اتنی اچھی تھی کہ میں دروازے  کے  باہر  کھڑا ہو گیا، دیر تک سنتا رہا، صبح کو گھر سے  جب اپنے  گھر کی طرف جاتا تھا تو صبح کو امام صاحب لمبی نماز پڑھاتے، قرآن کی آواز میرے  دل کو بہت چھو تی تھی، کئی بار میری آنکھوں سے  آنسو بہتے  تھے، میرے  دل میں اندر سے  کوئی کہتا تھا کہ یہ کس قدر سچا کلام ہے، جو دل پر اتنا اثر کرتا ہے، بغیر سمجھے  اس کا جب اتنا اثر ہے  تو یہ مسلمان جب سمجھتے  ہوں گے  تو ان پرکیا حال ہوتا ہو گا، ہماری مسجد میں جماعت والے  گشت کرتے  تھے، میں نے  ایک حافظ صاحب کو گشت میں روکا اور کہا کہ حافظ صاحب جماعت کا کام تو بہت پرانا ہے، یہ تو حضرت محمد صاحب (ﷺ )کے  زمانے  سے  ہے، کیا حضرت محمد صاحب منھ دیکھ کر بلاتے  تھے  اور اسلام کی بات بتاتے  تھے  کہ مسلمان کو دیتے  ہوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں کو یا وہاں یہودی ہوتے  ان کو نہ دیتے  ہوں، ہمارے  مسلمان ساتھی تو یہ کہتے  ہیں کہ اس وقت شروع میں تو کوئی مسلمان تھا ہی نہیں، تو حضرت محمد صاحب تو عیسائیوں اور یہودیوں کو ہی دعوت دیتے  ہوں گے۔آپ ہندوؤں کو کیوں مسجد کی طرف نہیں بلاتے  اور انھیں اسلام کے  بارے  میں کیوں نہیں بتاتے، میں روزانہ قرآن سنتا ہوں تو محبت میں پاگل سا ہو جاتا ہوں، بغیر جانے  اور سمجھے  جب اس میں اتنا اثر ہے  اور آنند (مزہ)آتا ہے  تو سمجھ کر مجھے  کتنا مزہ آئے  گا، وہ بولے  ابھی اصل میں مسلمان ہی بگڑے  ہوئے  ہیں، ہم پہلے  ان کو تو سنوار لیں، ہمارے  بڑوں کی طرف سے  اجازت نہیں ہے، ہاں ہندوستان کے  باہر جماعت والے   مسلمانوں کے  علاوہ سب کو بھی دعوت دیتے  ہیں، میں نے  ان سے  کہا کہ کام تو ہمارے  دیش نظام الدین سے  چل رہا ہے، مگر ہمارے  دیش کے  ہندو تو محروم اور باہر دیش کے  لوگ فائدہ اٹھائیں، اللہ کے  سامنے  جب  جاؤ  گے  تو کیا وہاں یہ سوال ہو گا کہ ہندوستان کے  بڑوں کا کہنا کیوں نہیں مانا، یا یہ سوال ہو گا کہ حضرت محمد ﷺ کی طرح سب کو دعوت کیوں نہیں دی۔
  سوال   : آپ کو یہ بات کیسے  معلوم تھی کہ یہ کام حضرت محمد ﷺ نے  کیا اور ان کے  زمانے  میں کوئی مسلمان نہیں تھا اور یہ کام نظام الدین سے  شروع ہوا؟
 جواب   : اصل میں ہمارے  گھر کے  پاس مسجد میں جماعت کا کام ہوتا ہے، ہمارے  پڑوس میں کئی لوگ جماعت سے  جڑے  ہوئے  ہیں، سب سے  زیادہ میرا اسکول کا ایک ساتھی ہے  صدام، وہ جماعت میں لگ گیا ہے  اس نے  داڑھی بھی رکھ لی ہے، اس سے  میری بہت پکی دوستی ہے، اس سے  میں ہر وقت اسلام اور جماعت کے  بارے  میں پوچھتا رہتا ہوں، جب اسے  کوئی بات نہ آتی  تو حافظ جی سے  ملواتا تھا۔
  سوال  : کیا وہ آپ کے  سب سوالوں کا جواب دے دیتے  تھے ؟
 جواب  : وہ سب سوالوں کا جواب نہیں دے  پاتے  تھے  بلکہ ان کے  جواب سے  میرے  دل میں اور سوال کھڑے  ہوتے  تھے، میں نے  ایک بار صدام کو گشت کرتے  ہوئے  پکڑ لیا، لکھنو سے  جماعت آئی ہو ئی تھی، امیر صاحب بھی گشت میں تھے، میں نے  ان سے  کہا آپ لوگ صورت دیکھ کر صرف مسلمانوں کو کیوں دعوت دیتے  ہو؟ یہ بات ہزاروں ہندو بھائیوں کو کیوں نہیں بتاتے  ہو، امیر صاحب نے  جواب میں کہا کہ ابھی مسلمان ہی بہت بگڑے  ہوئے  ہیں، پہلے  ہم ان کو سنوار دیں، میں نے  کہا کہ جب اللہ کے  سامنے  مرنے  کے  بعد کھڑا ہونا پڑے  گاتو ہم اللہ سے  کہہ دیں گے  :مالک !  یا تو آپ ہمیں اپنے  محبوب نبی کے  زمانے  میں پیدا کرتے، نہیں تو پھر آپ ہمارے  ساتھیوں کو پکڑیں، یہ صدام اور جماعت والے  ہمارے  ساتھ رہتے  ہیں، ہمارے  محلہ میں تبلیغ کا کام کرتے  ہیں مگر ہمیں نہیں بتاتے، ہماری کیا خطا؟جب آپ نے  ہمارے  لئے  بتانے  والوں کا انتظام نہیں کیا۔ ہمیں یقین ہے  یا تو آپ ہمیں اسلام کے  بارے  میں بتائیے، ورنہ اللہ ہمارے  بدلے  آپ کو پکڑیں گے۔
 امیر صاحب مولانا صاحب تھے، انھوں نے  کہا، اس کے  لئے  ہمارے  دوسری جماعت والے  کام کر رہے  ہیں، آپ ایسا کریں موقع لگا کر پھلت چلے  جائیں، وہاں پر مولانا وصی صاحب اسی ضلع کے  رہنے  والے  ہیں، مدرسے  جا کر ان سے  مل لیں، وہ آپ کو مولانا کلیم صاحب سے  ملوا دیں گے، میں نے  ان سے  پتہ معلوم کیا اور اگلے  روز ماتا پتا سے  کہہ کر کہ ہم جماعت میں جا رہے  ہیں  چلا آیا۔
  سوال   : کیا ان کو معلوم تھا کہ آپ مسلمان ہو نے  کے  لئے  جا رہے  ہیں ؟
 جواب  :  نہیں ان کو معلوم نہیں ہے  کہ جماعت کیا ہو تی ہے، البتہ وہ سمجھتے  ہیں یہ کوئی بھلا کام ہے، یہ لوگ نماز کی طرف مسلمانوں کو بلاتے  ہیں۔
  سوال   :  اس کے  بعد کیا ہوا؟
 جواب : میں پھلت آیا، مولانا وصی صاحب سے  ملا، مولانا نے  مجھے ’’ آپ کی امانت‘‘ کتاب دی، وہ میں نے  چار دفعہ پڑھی اتفاق سے  حضرت مولانا کلیم صاحب، شام کو دیر میں باہر سے  آ گئے، انھوں نے  مجھے  کلمہ پڑھوایا اور قاری صاحب کو بلا کر سپرد کیا کہ ان کو نماز اور قاعدہ وغیرہ پڑھاؤ، میں نے  پڑھنا شروع کیا، الحمد للہ ۱۵/ دن میں قاعدہ پڑھ لیا، نماز یا د کر لی۔
حضرت کے  لگاتار سفر کی وجہ سے  میں شدت سے  ان سے  ملنے  کے  لئے  بے  چین تھا، میں نے  محسوس کیا کہ حضرت سے  ملنے  کے  لئے  وہاں رہنے  والے  سبھی لوگ ایسا انتظار کرتے  ہیں جیسے  جانور اپنے  چارہ ڈالنے  والے  مالک کا، خانقاہ میں رہنے  والے  سبھی مسلمانوں کا حال یہی دیکھا، کتنی مشکل سے  کوئی پہنچا، کسی نے  بے  عزت کر دیا، کسی نے  مارکھائی، مگر حضرت سے  مل کرجیسے  دھوپ سے  چھاؤں میں آ گیا ہو، چاہے  مہینوں میں ملاقات ہو مگر ایک ملاقات کے  بعد جیسے  سارے  زخموں پر مرہم نہیں، سارے  زخم ٹھیک ہو گئے  ہوں، ہر آدمی حضرت کے  بارے  میں یہ سوچتا ہے  کہ مجھ سے  زیادہ کسی کو نہیں چاہتے،٭ دو ہفتوں کے  بعد حضرت پھلت آئے، اندر ایک ایک کو بلایا مجھ سے  حال پو چھا، گلے  لگایا دوبار گلے  لگایا اور جماعت میں جانے  کا پروگرام بنایا، صبح کو میں نے  قانونی کاغذات بنوائے، وکیل نے  مجھ سے  پو چھا تمھا را اسلامی نام کیا ہے ؟ حضرت نے  تو بتایا تھا کہ نام بدلناکچھ ضروری نہیں٭، ہمارے  نبی ﷺ سب کے  نام نہیں بدلتے  تھے، تم بدلنا چاہو تو جو نام تمھیں اچھا لگے  رکھ لینا، میں نے  وکیل صاحب سے  کہا مجھے  اذان میں اللہ اکبر بہت اچھا لگتا ہے، کیا محمد اکبر میرا نام ہو سکتا ہے، انھوں نے  کہا مسلمانوں کا نام محمد اکبر ہو تا ہے، اکبر بادشاہ کا نام تو آپ نے  سنا ہو گا، میں نے  کہا تو بس اذان سے  نام ہو جائے  گا، موذن سب کو نماز کے  لئے  بلاتا ہے، اسی دعوت میں میرا نام آیا کرے  گا، آپ میرا نام محمد اکبر رکھ دو۔
  سوال   : آپ نے  آنے  کے  بعد گھر فون نہیں کیا ؟
 جواب  : اصل میں حضرت نے  بھی فون پر ماں سے  بات کرنے  اور تسلی دینے  کے  لئے  کہا تھا، مگر مجھے  ڈر لگا کہ ابھی میرا ایمان کمزور ہے  اور مجھے  اپنی ماں سے  بے  حد محبت ہے، کہیں میں اپنی ماں سے  بات کروں وہ رونے  لگیں میرا دل پگھل جائے  اور میرا من جانے  کو چاہنے  لگے  اور پھر وہاں جا کر ایمان خطرے  میں پڑجائے، اس لئے  بہت یاد آنے  کے  باوجود میں نے  اپنی ماں کو فون نہیں کیا، اب جماعت میں سے  آ جاؤں گا، تو پھر گھر جا کر مجھے  سب گھر والوں کو اسلام کی دعوت دینی ہے۔
   سوال  : آپ کیا سمجھتے  ہیں کہ وہ آپ کی مخالفت نہیں کریں گے  اور آپ پر مشکل نہیں آ جائے  گی؟
  جو اب : زیادہ امید تو نہیں ہے، میرے  گھر والے  بہت اچھے  لوگ ہیں، اسلام سے  محبت بھی رکھتے  ہیں، پھر میں شروع میں ان کو حضرت کی کتاب’’ آپ کی امانت‘‘ پڑھوا دوں گا، میں جا کر ایک ہزار چھپوا لوں گا، یہ کتاب ایسی محبت بھری، دل اور دماغ کو چھونے  والی ہے  کہ سچے  من سے  آدمی اس کو پڑھ لے  تو مسلمان ہونے  کے  لئے  انکار کرنے  کو اسے  سوبار سوچنا پڑے  گا، مجھے  امید ہے  گھر والے  اسلام میں ضرور آ جائیں گے  اور اگر مخالفت ہو گی تو ہوا کرے، ہمارے  قاری صاحب نے  ہمیں صحابہ کے  قصے  سنائے، میں نے  فضائل اعمال ہندی میں پڑھی ہے، جب ہمارے  صحابہ نے  قربانیاں دی ہیں تو ہم بھی دیں گے  اس راہ میں اگر جان بھی چلی گئی تو پھر جان کی قیمت بن جائے  گی مرنا تو ہے  ہی، ایک تو مفت میں جان دینا ہے  اور ایک ہے  جان کی قیمت بنا لینا وہ بھی جنت میں جانے  کے  لئے  اور پیارے  نبی سے  ملنے  کے  لئے، میں جب اپنے  اندر سے  ٹٹولتا اور تولتا ہوں میرا دل یہ کہتا ہے  کہ اکبر !اللہ کی محبت میں، دعوت کی راہ میں، اللہ کے  بندوں کو دوزخ سے  بچانے  کے  غم میں جان دینا، یوں ہی مرنے   سے  کتنا اچھا لگے  گا اور کتنا مزا آئے  گا۔
  سوال   : ماشاء اللہ، اللہ تعالی ہمیں بھی یہ جذبہ عطا فرمائیں۔
 جواب  :مولانا احمد صاحب اصل بات یہ ہے  کہ ہم ہی ڈرتے  ہیں ورنہ پوری دنیا پیاسی ہے، ہمارے  علاقہ میں بس حضرت مولانا کے  جاننے  والے  دو تین لوگ ہیں جو لوگوں کو کلمہ پڑھوا دیتے  ہیں، ۲۵/ لوگ ہمارے  علاقے  میں پچھلے  سال سے  اب تک کلمہ پڑھ چکے  ہیں، مگر سینکڑوں تیار ہیں، یہ لوگ بھی ذرا ڈر ڈر کر کلمہ پڑھواتے  ہیں، اکثر تو پھلت جانے  کے  لئے  ہی کہتے  ہیں، ہمارے  علاقہ میں اکثر لوگ بدعتی اور قبر پرست ہیں نماز تک نہیں پڑھتے۔
  سوال   : آپ کو یہ کیسے  معلوم ہوا کہ یہ بدعت غلط چیز ہے ؟
 جواب  :یہ چیز آدمی کو اپنی عقل سے  بھی غلط لگتی ہے، اللہ کے  علاوہ کسی کو نہ پوجنا تو اسلام ہے، اب قبر کو پوجنا کیسے  صحیح ہو جائے  گا، میں تو بدعتی مسلمانوں سے  کہتا تھا، تم میں ہم میں کیا فرق ہے، ہم تم سے  پھر بھی صحیح ہیں کہ ہمارے  سامنے  وہ(بُت) دِکھ رہا ہے، تم جس قبر والے  کو پوج رہے  ہو، تو کیا خبر وہ آدمی کی قبر ہے  یا گھوڑے  کی، لکھنو میں ایک گھوڑے  شاہ پیر تھے، بہت دنوں تک اس کا عرس ہوتا رہا بعد میں معلوم ہوا کہ وہ کسی نواب کا گھوڑا تھا، یہ تو میں ان سے  کہتا ہوں تم سے  ہم صحیح ہیں، مگر ظاہر ہے  مورتی پوجا کس طرح صحیح ہو سکتی ہے، جس کو ہم نے  ہاتھوں سے  بنایا تو ہم بنانے  والے  ہوئے، وہ خود ہماری پوجا کرے، بنانے  والے  کی پوجا کی جاتی ہے، میں اسلام لانے  سے  پہلے  بھی اپنے  ہندو بھائیوں سے  کہتا تھا کہ وہ بھگوان کیسا بھگوان ہے  جو شرم گاہ کی پوجا کروانے  کو کہے، عقل پر پردے  پڑ جاتے  ہیں، ورنہ ذرا آدمی عقل پر زور ڈالے  تو اس اکیلے  کے  علاوہ کون پوجا کے  لائق ہو سکتا ہے۔
  سوال   : اسلام میں آ کر آپ کیسا محسوس کر رہے  ہیں، آپ کو اسلام کی کیا بات اچھی لگی؟
 جواب  :اسلام کی کون سی ایسی بات ہے  جو اچھی نہ لگے، ہمارے  نبی ﷺ کی تو چھوٹی سے  چھوٹی سنت بھی ایسی نہیں کہ آدمی اس پر غور کر لے  اور صرف اسی کو دیکھ کر مسلمان نہ ہو جائے، سب سے  بڑی بات یہ ہے  کہ اسلام پوری زندگی گزارنے  کا مکمل طریقہ ہے، یہ نہیں کہ دھرم کو مندر تک رکھا جائے  اور اپنے  کاروبار، پریوار میں من مانی کرے، بلکہ اسلام نے  پوری زندگی گزارنے  کا طریقہ بتایا ہے  اور طریقہ بھی ایساپیاراکہ بس آدمی دیوانہ ہو جائے۔
  سوال   : ماشاء اللہ، اللہ نے  آپ کے  لئے  خاص ہدایت کے  دروازے  کھول دئیے  ہیں، جماعت سے  آنے  کے  بعد آپ کا کیا ارادہ ہے ؟
 جواب   : جماعت سے  واپس آنے  کے  بعد میرا ارادہ اپنے  گھر جا کر کام کرنے  کاہے، میرا ارادہ مسلمانوں میں بھی کام کر نے  کاہے، خصوصاً بدعتی مسلمانوں میں کام کرنے  کاہے  اور پھر اپنے  ہندو بھائیوں میں کام کرنے  کا، ہمارے  علاقہ میں بہت بھولے  اور سچے  لوگ ہیں، دو چار جیالے  بس اپنے  کو کچھ دنوں کے  لئے  کھپا دیں، تو بس پورا علاقہ دوزخ سے  بچ جائے  گا، ابھی کچھ روز پہلے  ہمارے  علاقے  میں ایک لالہ جی اسلام میں آئے  تھے، انھوں نے  رام مندر بنانے  اور بابری مسجد شہید کرنے  میں ۲۵/ لاکھ روپئے  اپنی جیب سے  خرچ کئے، اللہ کو ان پر ترس آ گیا، شاید وہ رام مندر کو اللہ کی رضا کا ذریعہ سمجھ کر بنوانے  کی کوشش کر رہے  تھے، اللہ کو ان پر پیار آ گیا، ان کا اکیلا جوان بیٹا اکسیڈنٹ میں مرگیا، دوکان میں آگ لگ گئی خود بھی بیمار رہنے  لگے۔
  سوال   : آپ اس کو اللہ کا پیار کہہ رہے  ہیں ؟
 جواب  :جی مولانا احمد صاحب، ان حادثوں سے  دل میں خیال آیا کچھ غلطی ہوئی ہے، تو دل میں آیا کہ مالک کا گھر ڈھایا ہے  اسلام پڑھنا شروع کیا، مسلمان ہونا چاہتے  تھے  لوگ ڈر کی وجہ سے  ان سے  ملتے  نہیں تھے، کلمہ پڑھوانے  کو تیار نہیں تھے، حضرت مولانا کلیم صدیقی نے  ایک ساتھی کو بھیجا، کلمہ پڑھوایا، ایک مسجد بنوا رہے  ہیں، اس کے  ساتھ مدرسہ بھی، مولانا احمد صاحب ایک بیٹا اور کچھ مال اور صحت گنوا کر ایمان آ گیا تو اس کو آپ اللہ کا پیار کہیں گے  یا اللہ کا غضب۔
  سوال   : واقعی آپ صحیح کہتے  ہیں۔
 جواب  :مجھ سے  کئی مسلمان بھائیوں نے  کہا کہ تو گھر بار چھوڑ کر کیوں جا رہا ہے ؟ میں نے  جواب دیا دھوکے  کا گھر چھوڑ کر ہمیشہ کے  جنت کے  محل خریدنے  جا رہا ہوں اور شاید میں گھر بار نہ چھوڑتا تو مجھے  ایمان نہ ملتا، میرا گھربار چھڑانا اللہ کی رحمت ہے  پیار ہے  یا غصہ؟
  سوال  :  بلاشبہ۔ جزاکم اللہ، مسلمانوں کے  لئے  آپ کچھ پیغام دینا چاہیں گے۔
 جواب  :ہم کیا پیغام دے  سکتے  ہیں، ہم تو چھٹ بھیّے  ہیں، ہمیں تو اپنے  ایمان میں بھی شک ہے، ہاں اتنا ضرور کہتے  ہیں کہ مرنے  سے  پہلے  اپنے  علاقہ کے  غیر مسلم بھائیوں کی فکر کریں ورنہ وہ حشر کے  میدان میں پکڑیں گے  ضرور، وہاں آپ پھنسیں گے، یہ سمجھنا کہ اسلام کون لائے  گا، کل شام پنجاب کے  ایک صاحب کا فون آیا تھا حضرت کے  پاس، ایک صاحب جو سکھ تھے  مسلمان ہوئے، وہ ان کو حضرت سے  دوبارہ کلمہ پڑھوا رہے  تھے، حضرت نے  بتایا کہ کہہ ر ہے  ہیں اس ہفتہ میں یہ سردار جی چالیسویں آدمی ہیں جنھوں نے  میرے  ہاتھ پر کلمہ پڑھا ہے، ایک ہفتہ میں ایک  ایک آدمی چالیس کو کلمہ پڑھوا دے  تو چند مہینوں میں دنیا کا حال کیا ہو جائے  گا اور میرے  لئے  اور میرے  خاندان کے  لئے  دعا کریں، خاص طور پر بس ایمان باقی رہے  اور میں ڈھل مل نہ ہو جاؤں، اس کی خاص دعا کی آپ سے  درخواست ہے۔
  سوال   : بہت بہت شکریہ اکبر بھائی  السلام علیکم۔
        جواب  :وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ۔ ٭
٭٭٭

٭ یہی نبی پاک ﷺ کے اخلاقِ حمیدہ کا خاصہ ہے۔(مدیر)
٭ ہاں اگر نام سے شرک یا کفر کا اظہار ہوتا ہو تو بدل لینا چاہیے جیسے عربوں میں "عبد العزی" جو "عزی" نامی بت کی بندگی کو ظاہر کرتا ہے۔(مدیر)