تعارف

دو ماہی ”سر بکف“ مجلہ، ایک آن لائن میگزین ہے جو  سر بکف گروپ کے تحت جاری کئی پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ ابتدائی طور پر میگزین ہی واحد چیز تھی، جو بعد میں ایک فری لانس پلیٹ فارم کے طور پر "سر بکف گروپ" کے نام سے  سامنے آئی۔ بعد ازاں کتب کی اشاعت سے لیکر ترجمے، ویب سائٹ ڈیزائننگ اور ایپس تک، سبھی مرحلہ وار شامل ہوتے گئے۔

موضوعات کے تنوع کے اعتبار سے مجلۂ ھذا آن لائن دنیا میں اپنی نظیر کی پہلی میگزین ہے۔  ابتدائی آؤٹ لائن، البتہ، ماہنامہ ”اللہ کی پکار“ نئی دہلی کی طرز پر بنائی گئی تھی ۔ موضوعات کےتنوع کے باوجود، سر بکف میگزین کا مرکزی موضوع مذہب ہے ۔

عام طور پر ایک شمارہ درج ذیل موضوعات پر مشتمل تھا:

  • اداریہ 
  • قرآن المقدس:تذکیر
  • حدیث شریف: تفہیم
  • رد  فرق باطلہ
    • دعوتِ حق غیر مسلموں میں
    • تیغ و تفنگ
    • رد رافضیت
    • رد قادیاییت
  • رد فرقِ ضالہ
    • رد غیر مقلدیت
    • رد بریلویت
    • رد فتنہ انکارِ حدیث
  • شعر و ادب
  • تصوف و سلوک
  • اظہارِ خیال
  • خبرنامہ


نمونے کے طور پر  سربکف 8 (جلد2 :شمارہ5) کی فہرست دیکھی جا سکتی ہے۔

سربکف 9 کے بعد سیاسی حالات اور مذہبی محرکات کی وجہ سے علمائے دیوبند کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے  زمرہ ”رد فرقِ ضالہ“ کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ممتاز علماء دیوبند کی جانب سے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تمام مسلمانوں کو امت کے طور پر متحد ہونے کی آواز لگائی گئی۔

ہم ہمیشہ سے  فرقہ واریت کے خلاف رہے ہیں  اور اتحاد پریقین رکھتے ہیں ۔ اگرچہ زمرۂ ھذا نفرت پر مبنی نہیں تھا اور صرف بہترین ممکنہ انداز میں ہمارے عقائد کے فروغ کے لیے استعمال ہو رہا تھا، لیکن   دیوبند کی پکار کے جواب میں اسے بند کرنا ہی مناسب سمجھا گیا ۔
متعلقہ مضمون:  اس سلسلے میں سربکف۹ میں موجود اداریے  ”جانور پسند“ کا مطالعہ کریں ۔

سر بکف ہمیشہ پی ڈی ایف کی شکل میں شائع ہوتا رہا، البتہ اس کا متن محفوظ کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی رہی۔ چنانچہ میگزین کو آن لائن سیٹ اپ کر کے، تمام مضامین کو یونیکوڈ میں فراہم کرنے کے لیے یہ نئی ویب سائٹ آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ آئندہ شمارے پہلے یہاں یونیکوڈ میں پیش کیے جائیں گے، اور پھر انہیں  حسبِ روایت خوبصورت پرنٹ ایبل پی ڈی ایف کی شکل دی جائے گی، ان شاء اللہ!

اللہ حامی و ناصر ہو۔

مدیر سربکف مجلہ

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں