بدھ، 13 فروری، 2019

صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں

”سربکف “مجلہ۵(مارچ، اپریل ۲۰۱۶)
 ڈاکٹر جاوید اقبال

وفا کے نعرہ زنوں کو سلام کرتے ہیں
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں

جو دشمنوں کو دبائے ہوئے ہیں ان کو سلام
جو اپنے خوں میں نہائے ہوئے ہیں ان کو سلام

جو کم ہیں پھر بھی جو چھائے ہوئے ہیں ان کو سلام
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں

شہید جیت گئے، شہسوار جیت گئے
دیار پاک ترے جانثار جیت گئے

وفا ہے معجزہ جسم و جاں ، سو، کام آئی
ہجوم ہار گیا ، کم شمار جیت گئے

     

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں