بخاری
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِشْکَابٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلِمَتَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَی الرَّحْمَنِ خَفِيفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ
(صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2456 حدیث مرفوع مکررات 13 متفق علیہ 5)
مکررات:٭ صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1355 ٭ صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2345 ٭جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1421 ٭ سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 686 احمد بن اشکاب، محمد بن فضیل، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا کہ دو کلمے ایسے ہیں جو اللہ کو بہت محبوب ہیں اور زبان پر نہایت ہلکے ہیں مگر میزان (تول) میں بہت بھاری ہیں, وہ کلمات یہ ہیں سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ ۔
وضو لازمی ہے
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةَ أَحَدِکُمْ إِذَا أَحْدَثَ حَتَّی يَتَوَضَّأَ
(صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1881 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 7 متفق علیہ 3)
مکررات:٭صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 139 ٭ صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 537 ٭ سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 59 ٭ جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 74 ٭ مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 911 ٭ مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 1054
اسحاق، عبدالرزاق، معمر، ہمام، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺنے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تم میں سے بےوضو شخص کی نماز قبول نہیں کرتا ہے یہاں تک کہ وہ وضو کرے۔
٭٭٭
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں