بدھ، 13 فروری، 2019

اہل حدیث یا منکر حدیث (قسط ۲).

”سربکف “مجلہ۵(مارچ، اپریل ۲۰۱۶)
*غیر مقلدین کے ڈاکٹر رانا محمد اسحاق کااحناف دشمنی میں ترک رفع یدین کی احادیث کا کھلم کھلا انکار*
 حافظ محمود احمد(عرف عبد الباری محمود)


قارئین کرام! غیر مقلدین کے ڈاکٹر رانا محمد اسحاق صاحب اپنی کتاب "نماز میں رفع الیدین کرنے کی شرعی حیثیت" کے شروع کے پہلے صفحہ پر ہی لکھتے ہیں:
"آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری زندگی مبارک میں بغیر رفع الیدین کبھی بھی نماز ادا نہیں کی۔"

تبصرہ: ڈاکٹر رانا محمد اسحاق صاحب کا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صریح جھوٹ ہے، اس لئے کہ صحابئ رسول حضرت عبداللّٰہ ابن مسعودؓ سے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا بغیر رفع الیدین کے نماز پڑھنا ثابت ہے، چنانچہ سنن ترمذی میں ہے:
 حَدَّثَنَا ھَنَّادٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَکِیع،ٌ عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَد،ِ عَنْ عَلْقَمَةَ، قال: قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ: أَلَا أُصَلِّیْ بِکُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّى اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَلَمْ یَرْفَعْ یَدَیْہِ إِلَّا فِیْ أَوَّلِ مَرَّةٍ "
یعنی علقمہؓ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللّٰہ ابن مسعود رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم والی نماز نہ پڑھاؤں؟
پھر نماز پڑھی اور ہاتھ نہیں اٹھائے مگر ایک مرتبہ شروع نماز میں۔
(سنن ترمذی، حدیث:257 /صحیح بتحقیق البانی)

قارئین کرام! اس حدیث کے تمام راوی صحیح مسلم کے اعلی درجہ کے راوی ہیں اور امام مسلمؒ کی شرط کے مطابق ہیں۔ چنانچہ غیر مقلدین جماعت کے مشہور محدث شیخ ناصرالدين البانی صاحب فرماتے ہیں:
والحق انہ حدیث صحیح واسنادہ صحیح على شرط مسلم ولم نجد لمن اعلہ حجة یصلح التعلق بھا ورد الحدیث من اجلھا
"یعنی حق بات یہ ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے، اس کی سند مسلم کی شرط پر صحیح ہے اور جن لوگوں نے اس حدیث کو معلول قرار دیا ہے ہمیں ان کی کوئی ایسی دلیل نہیں ملی جس سے استدلال صحیح ہو اور اس کی وجہ سے حدیث کو رد کیا جا سکے۔ دیکھیئے: [مشكاۃ بتحقیق البانی: جلد1، صفحہ254] اور لطف کی بات تو یہ ہیکہ ڈاکٹر رانا محمد اسحاق صاحب نے خود اپنی اسی کتاب میں حضرت ابن مسعودؓ کی ترک رفع والی روایت کو صحیح تسلیم کیا ہے (دیکھیے: ص 23 و31) لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر رانا محمد اسحاق صاحب نے اپنی جہالت کا ثبوت دیتے ہوئے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر جھوٹ بول دیا ہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ساری زندگی مبارک میں بغیر رفع الیدین کبھی بھی نماز ادا نہیں کی"۔
اللّٰہ پاک جھوٹوں سے محفوظ فرمائے۔ (آمین)
خاکپائے علمائے دیوبند
حافظ محمود احمد عرف عبدالباری محمود
٭٭٭

     

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں