پیش کش: مدیر
”سربکف “مجلہ۶(مئی، جون ۲۰۱۶)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصِّيَامُ جُنَّةٌ فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ وَإِنْ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ مَرَّتَيْنِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَی مِنْ رِيحِ الْمِسْکِ يَتْرُکُ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا
(صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر ۱۸۲۰، حدیث مرفوع)
مکررات:٭صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1830 ، جلد سوم:حدیث نمبر 888 ، 2385 ، 2432 ٭صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 210، 212 – 214٭ سنن نسائی:جلد دوم:حدیث نمبر 122 - 126 ، 129 ٭سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 1639 ٭موطا امام مالک:جلد اول:حدیث نمبر 563 ٭سنن دارمی:جلد اول:حدیث نمبر 1704 ٭مسند احمد:جلد دوم:حدیث نمبر 2296 ، جلد چہارم:حدیث نمبر 56، 76، 468، 547، 653، 819، 1394، 1928، 2086، 2133، 2174، 2516، 2687، 2711، 2940، 2966، 3006، 3080، 3280، 3315، 3452، 3643
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے، اس لئے نہ تو بری بات کرے اور نہ جہالت کی بات کرے اگر کوئی شخص اس سے جھگڑا کرے یا گالی گلوچ کرے تو کہہ دے میں روزہ دار ہوں، دوبار کہہ دے۔ (رسول اللہ ﷺ نے فرمایا) قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بہتر ہے وہ کھانا پینا اور اپنی مرغوب چیزوں کو روزوں کی خاطر چھوڑ دیتا ہے اور نیکی دس گنا ملتی ہے اور (اللہ تعالی کا قول) میں اس کا بدلہ دیتا ہوں۔
ماہِ رمضان میں شیطان قید کر دیے جاتے ہیں
حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي أَنَسٍ مَوْلَی التَّيْمِيِّينَ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَائِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَسُلْسِلَتْ الشَّيَاطِينُ
(صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1825 حدیث مرفوع )
مکررات:٭ سنن نسائی:جلد دوم:حدیث نمبر 14
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، ابن ابی انس تیمیوں کے غلام، ابی انس، حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور شیطان زنجیروں میں جکڑ دئیے جاتے ہیں۔
٭٭٭
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں