پیر، 11 مارچ، 2019

نظر کی کمزوری اور داڑھی

ڈاکٹر شاہد محمود ﷾

مجھے کلین شیو زیادہ خوبصورت لگتے ہیں...
انگریزوں کے چہرے کتنے خوبصورت ہیں...
امریکی صدروں، وزیروں، مشیروں کے کلین شیو چہرے کتنے اچھے ہیں... 
یورپی،  امریکی اور ایشیائی اداکار اور گلوکار سب ہی کلین شیو ہیں اور کروڑوں لوگ ان کے شیدائی ہیں...
ہمارے اپنے ملک کے تمام وزیر اور وزیرِ اعظم اور تمام صدر کلین شیو ہیں...
ہماری تمام فوج کے سربراہ بھی کلین شیو ہیں اور...... 
ہمارے تمام اداکار بھی باقاعدگی سے شیو کرتے ہیں اور..... 
جدھر دیکھتا ہوں میں ...
 ادھر شیو ہی شیو ہے.. 
داڑھی رکھنے والے کو  دہشت گرد کہا جاتا ہے ...
بچے ڈرتے ہیں ...
شادی میں مسائل درپیش ...
نوکری خصوصاً فورسز میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ...
نوکری کی تلاش میں ناکامی ...
لوگوں کے طعنے نہیں جینے دیتے، ”داڑھی رکھ کر یہ کام کا نہ رہا...“
کسی لڑکی کا آئیڈیل داڑھی والا نہیں ہوتا...
چند داڑھی والے نوجوانوں کو چھوڑ کر ... کلین شیو نوجوانوں کی پکچر پر اتنے زیادہ لائک...
اس میں شک نہیں کہ ...
کائنات میں سب سے زیادہ خوبصورت چہرہ محبوبِ خُدا،  وجہِ کائنات آنحضرت ﷺ کا ہے اور اُن کو اللہ تعالیٰ نے داڑھی سے رونق بخشی...
آپ علیہ و سلم کو سب سے زیادہ نفرت داڑھی مُنڈوانے والوں سے تھی ...
تمام انبیاء علیہ اسلام کے داڑھی تھی. اور یوسف علیہ السلام تو اِس داڑھی میں بھی اتنے خوبصورت تھے کہ مصر کی حسیناؤں نے اُن کو دیکھا تو بےخودی میں اپنے ہاتھ کاٹ ڈالے...
تمام صحابہ،  تابعین، محدّثین،  مفسّرین، اولیاء اور بزرگانِ دین داڑھی والے تھے ...
اس دور کے تمام ائمہ کرام،  حفاظ،  علماء اور نیک اور بزرگ تمام ہی داڑھی والے ہیں ...
حرمین شریفین کے تمام اماموں کو اللہ تعالیٰ نے کتنی عزّت بخشی ہے ...
اور داڑھی والے بہت کم ہی کنوارے نظر آئیں گے... بلکہ اکثر تو زیادہ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ملیں گے.. کیونکہ داڑھی رکھنا قوتِ مردانہ کا مستقل ذریعہ ہے ...
تجارت کے اکثر شعبے دین داروں کے پاس ہیں خصوصاً سرحد اور بلوچستان... وہ سب داڑھی کے ساتھ اپنے کاروبار خوش اسلوبی سے چلا رہے ہیں...
کتنے شعبے ایسے ہیں جہاں داڑھی والے کو قابلِ اعتماد اور معزّز سمجھا جاتا ہے اور ذمہ داریاں سپرد کی جاتی ہیں...اور خوش اسلوبی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں...
یہ بھی سوچتا ہوں کہ...
داڑھی منڈوانے والا کافروں کی مشابہت اختیار کر رہا ہے اور اس کا حشر بھی اُن کے ساتھ ہو گا... یہ گناہ ہر وقت ساتھ ہوتا ہے ... اس کی نحوست بھی ہر وقت ساتھ ہوتی ہے... سنت کی مخالفت کی وجہ سے اللہ کی رحمت سے بھی محرومی مستقل ساتھ رہتی ہے...
کئی بار خیال بھی آتا ہے کہ داڑھی رکھ لوں.. .مگر ... سوچتا ہوں کہ بڑھاپے میں رکھوں گا... پھر خیال آتا ہے زندگی کا کیا بھروسہ، کہیں اسی نافرمانی ہی میں موت نہ آ جائے ...
میرے لیے دعا فرمائیں...
اللہ میری نظر کو درست فرما دے...
اللہم ارنا الحق حقاً وارزقنا اتّباعہُ...
 اے اللہ! حق کو حق کر کے دکھا دے اور اس کی اتّباع کی توفیق بھی دے دے 
وارناالباطلَ باطلاً وارزقنا اجتنابہُ...
 اور باطل کو باطل کر کے دکھا دے اور اس سے بچنے کی توفیق بھی نصیب فرما... 
داڑھی رکھنے کی ہے یہی ایک راہ 
 داڑھی رکھنے والوں سے راہ پیدا کر٭
اور
نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے 
اللہ سے ملاتے ہیں سنّت کے راستے
٭٭٭

٭ شعر خارج از بحر ہے۔ (مدیر)
     

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں