پیر، 11 مارچ، 2019

کینیڈا میں مسلم خواتین پولس اہلکاروں کے لیے پردے کی آزادی

(الجزیرہ ڈاٹ کام)Royal Canadian Mountain Policeنے خواتین پولس اہلکاروں کے لیے برقع کی آزادی دے دی ہے۔ ان کے بقول یہ کینیڈا کی رنگا رنگ تہذیب کو دکھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

"پولس کمشنر نے یونیفارم میں اس اضافے کا فیصلہ کیا ہے"ایک اسپوکس مین  اسکاٹ بارڈسلے نے "اے ایف پی نیوز ایجنسی" کو خبر دی۔

" اس کا مقصد ہے کہ کینیڈا کی رنگا رنگ تہذیب آشکارا ہو اور کینیڈا کی مسلم خواتین کے لیے  رایل کینیڈین ماؤنٹین پولس جیسا بہتر اور محفوظ مستقبل منتخب کرنا آسان ثابت ہو۔

بتایا جاتا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں تقریباً ۳۰ افراد نے مذہبی معاملات کے لیے قوانین میں نرمی برتنے کی درخواست کی تھی۔ ٹورنٹو اور ایڈمنٹن کے بعد RCMPتیسری پولس فورس ہے جس نے  مسلم خواتین اہلکاروں کے لیے پردے کی آزادی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایجنسیوں کے مطابق آخری دفعہ ۱۹۹۰ء میں ان قوانین پر نظرِ ثانی کی گئی تھی جس میں سکھوں کے لیے "پگڑی" کی اجازت دے دی گئی تھی۔
٭٭٭

     

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں