پیر، 11 مارچ، 2019

فتاوی ٹی ویہ...

عمران اسلم ﷾ (سعودی عرب)

فتوی صرف مجھ سے پوچھ رے...
فتوی لے لو...
فتوی لے لو...
رنگ برنگے... نیلے پیلے...
اودے اودے سرخ سنہرے فتوے...
تازہ بہ تازہ ماڈرن دور سے مطابقت رکھتے فتوے...
آئی ایس او 2001 ”اپرؤوڈ“ فتوے...
میڈ ان کینڈا فتوے...
ملائشیا سنگار پور سے امپورٹڈ فتوے۔
ہمارے پاس مشہور و معروف حکومت پاکستان سے ”منظور شدہ“
لندن... واشنگٹن... پیرس... تہران سے ”کوالیفائیڈ “
عربی... خشک صحرائی فتووں کا توڑ
ہر برانڈکے فتاوی جات موجود ہیں۔
ہمارے پاس غامدی...حامدی... قادری... نقوی... سرمدی... جہانگیری اور ثمری ہر قسم کے مفتیان موجود ہیں۔
جن کی ”لیاقت“ منہ چڑھا کر بولتی ہے اور جن کا ”الطاف“ عام ہے۔
کلین شیوڈ... ”مٹھ“  داڑھی والے۔
گٹھ داڑھی والے... چنی داڑھی والے... مونچھ والے اور چکنے چتکبرے مفتی۔
فتوی آپ کی پسند اور سہولت کو مد نظر رکھ کر دیا جاتا ہے۔
گھر پر ڈلیوری کی سہولت موجود ہے۔
ہارڈ لائینر حکومت آنے تک وارنٹی...
فتوی کسی بھی وقت تبدیل کروایا جا سکتا ہے۔
ہمارے فتاوی کی اہم خصوصیت ...
کہ اسے آپ بقدر و بحساب ضرورت خود بھی موڑ سکتے ہیں...توڑ سکتے ہیں... جوڑ سکتے ہیں... اپنی مرضی سے۔
ہمارے فتوے ٹی وی پر بھی نشر ہوتے ہیں... پی ٹی وی اور لوکل چینلز کے ساتھ ساتھ بی بی سی... سی این این... فاکس نیوز پر
سائل کی تصویر کے ساتھ انٹرنیشنل لکھاری
وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرٹیکلز بھی لکھتے ہیں۔
آئیے اٹھئے سوال پوچھئے... دماغ ”صاف“  کی جئے۔
سوچ کو ”جلا“  بخشئے۔
مولویوں سے جان چھڑائیے۔ ( اور ہمارے شکنجے میں آئیے)۔
اپنی مرضی چلائیے (ہماری مرضی کے مطابق)...
سائلہ ہونے کی صورت میں خصوصی توجہ اور بہترین خدمات۔
فتوی کے ساتھ ”خدا کے لئے“  اور ”بول“  کی ڈی وی ڈیز مفت میں حاصل کریں۔
ایک سے زیادہ فتوے پوچھنے والے کو ہالی وڈ کی کوئی سی ایک “ان سنسرڈ” مووی کی ڈی وی ڈی دی جائے گی۔
سب سے بہترین فتوی پوچھنے والے کا مختاراں مائی کے ساتھ ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔.
احتیاط ” مدارس کے لڑکے بالوں اور “ملا” کی تقریر و تحریر پڑھنے والوں سے خاص دوری بنائے رکھیں۔
نوٹ :فاٹا میں ہماری کوئی برانچ نہیں ہے۔
کمپنی کی مشہوری کے لئے پہلا فتوی مفت۔ ۔ ۔
جو ہمارا فتوی نہ مانے وہ کمبخت... سڑا شدت پسند... بنیاد پرست... انتہاء پسند... جاہل... دہشت گردوں کا ساتھی... طالبانی ذہن... ملا ملانا... انھا کانا...
٭٭٭

     

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں