محسن انسانیت عبد الستار ایدھی صاحب بتاریخ ۸ جولائی ۲۰۱۶ء کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے ۸۸ سال کی عمر میں انہوں نے دنیا کو خیر باد کہا۔ آپ ہمیشہ دوسروں کی فکر میں گھلتے رہے اور خود پر خرچ کرنا گویا حرام سمجھتے رہے۔ یہی وجہ کہ انہیں ”دی رچیسٹ پوور مینThe richest poor man“ یعنی امیر ترین غریب آدمی کہا جاتا ہے۔ ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں پاکستان حکومت کی جانب سے نشانِ امتیاز، پاکستان سوک سوسائٹی کی جانب سے پاکستان سوک اعزاز، پاک فوج کی جانب سے اعزازی شیلڈ، پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے اعزازِ خدمت، پاکستانی انسانی حقوق اعزاز، ۲۶ مارچ ۲۰۰۵ء عالمی میمن تنظیم کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز(life time achievement award) سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی طور پر بھی کئی اعزازات بشمول ”دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولنس سروس- گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز۲۰۰۰ء“ ملے۔
ایدھی فاؤنڈیشن آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ہر ۵۰۰ کلومیٹر پر ایک ہسپتال تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں