بدھ، 13 فروری، 2019

آخری نبی کا پہلاخلیفہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

 ”سربکف “مجلہ۵(مارچ، اپریل ۲۰۱۶)
مولانا محمد الیاس گھمن﷾

جب سے دنیا بنی ہے کائنات میں اتنی بڑی آزمائش نہیں آئی جتنی نبی الانبیاء، امام الانبیاء ، فخر الانبیاء ، سید الانبیاء ، خاتم الانبیاء کی وفات کے دن پیش آئی ۔ ارض و فلک دم بخود ، آفتاب و ماہتاب اشکبار، حجر و شجر ساکت ، جن و انس مضطرب ، مدینہ طیبہ کے درو دیوار سے حزن و ملال کی آہیں ، اہل اسلام کا وہ کون سا فرد ہے جو حسرت و یاس کے عالم میں معطل حواس کے ساتھ رنجیدہ خاطر نہ ہو کہ کائنات کے ہادی اعظم اورمحسن اعظم نے پردہ فرما لیا، یعنی اللہ کے آخری نبی ، رسول اور پیغامبررفاقت اعلی کے عہد کی پاسداری کے لیے لبیک کہہ کراس جہان سےکوچ فرما گئے ۔ اللہ کے آخری نمائندے نے اپنے پہلے نمائندے کو اپنا اثاثہ ،اپنا سرمایہ اور اپنی امت سپرد کر دی ۔ 
بیت اللہ کو بسانے والے نبی کے اہل بیت جاں بلب ہیں ،صحابہ کرام رنج و گریہ کے عالم میں جدائی محبوب سے زمین میں گڑے جا رہے ہیں ،سوگوار فضاء میں اسلام ، اہل اسلام ، اسلامی ریاست اور حالات کو سنبھالتے ہوئے افضل البشر بعد الانبیاء کی ایمان افروز ، تسلی بخش اور مبنی بر حقیقت صدا گونجی:
لا یذیقک اللہ الموتتین ابدا 
آپ پر جو ایک موت  آنی تھی سو وہ آگئی۔ اب دوبارہ (قبر میں) آپ کو کبھی موت نہیں آئے گی ۔ بلکہ حیات ہی حیات حاصل رہے گی ۔گویا ان الفاظ سے امت کو یہ تسلی دی کہ ہمارا اور نبوت کا رشتہ بالکلیہ ختم نہیں ہوا بلکہ آپ کی رحمت اور گناہگاروں کے لیے استغفاراور دعاوالاسلسلہ جوں کا توں قیامت تک باقی رہے گا ۔
 اور اس کےبعدمحبوب کل جہاں کے رخ حسین تر ؛کی پیشانی مبارک سےحق و صداقت کے اعلان و اظہار کے لیے اپنے لبوں سے خیرات حاصل کی۔ پرنم بوجھل پلکوں اورفراق یار سے معموربوجھل سینے سے امت کی رہنمائی کے بوجھ کو اٹھانے کا عہد کیا ۔یہ عہد کرنے والے رسول اللہ کے پہلے خلیفہ ، امیر المومنین سیدنا ابو بکر صدیق ہیں ۔
 آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو جس مقام پر چھوڑ کر گئے تھے اس مقام سے آپ نے آگے کا سفر شروع کیا ۔ آپ کی زندگی حیات نبوت کی پرتو تھی ،علم و عمل ، تقویٰ وللہیت ،طور طریقے ، عادات و اخلاق، سلوک و احسان ، ماہ وسال ، سفر و حضر،نشیب وفراز ، مدو جزر ،مصائب وآسائش، جنگ و امن ،الغرض ہر شعبہ زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مرصع نگاری کے انمول شاہکار اور کمالات نبوت کے آئینہ دارتھے ۔
ولادت :
آپ کی ولادت واقعہ فیل سے تین سال بعد 573ء میں ہوئی ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ دو سال چند ماہ چھوٹے ہیں ۔
نام مبارک اورنسب:
امام زرقانی نے شرح المواہب میں لکھا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام عبد رب الکعبہ تھا ۔ امام قرطبی کے بقول حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا نام عبداللہ تجویز فرمایا۔
تاریخ کی کتب میں مذکور ہے کہ آپ کے والد ماجد ابوقحافہ کانام "عثمان" تھا ،جن کا تعلق بنوتیم قبیلہ سے تھا اور نسب مبارک اس طرح ہے۔ 
ابوقحافہ عثمان بن عامر بن عمر بن کعب بن سعد بن مره بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر القرشی التيمی۔
جبکہ آپ کی والدہٴ ماجدہ کا نام "ام الخیر سلمی" تھا ، ان کا نسب مبار ک اس طرح ہے ۔
 سلمیٰ بنت صخر بن عمر وبن کعب بن سعد بن تيم ۔
کنیت:
کنیت ابوبکر ہے ۔ جس کے معنی سبقت کرنے ،پہل کرنے والے کے ہوتے ہیں۔  چنانچہ آپ ہر خیر کے کام میں سبقت فرمایا کرتے۔ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول فرمایا ، دین اسلام کی اشاعت میں سب سے پہلے اپنا مال خرچ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
عتیق و صدیق:
یہ دو آپ کے القاب ہیں۔ امام ترمذی نے اپنی سنن میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کی ایک روایت ذکر کی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقد س میں حاضر ہوئے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 
”تم من جانب اللہ جہنم کی آگ سے آزاد (محفوظ) ہو۔“  اسی دن سے آپ کو عتیق کہا جانے لگا ۔
امام حاکم مستدرک علی الصحیحین میں ایک روایت نقل فرماتے ہیں کہ شب معراج کے اگلے دن مشرکین مکہ حضرت ابوبکر کے پاس آئے اور کہا ، اپنے صاحب کی اب بھی تصدیق کروگے ؟ انہوں نے دعوٰی کیا ہے"راتوں رات بیت المقدس کی سیر کرآتے ہیں"
ابوبکر صدیق نے کہا:"بیشک آپ نے سچ فرمایا ہے ، میں تو صبح وشام اس سے بھی اہم امور کی تصدیق کرتا ہوں"۔ اس واقعہ سے آپ کا لقب صدیق مشہور ہوگیا۔
حلیہ مبارک :
تاریخ کی کتب میں آپ رضی اللہ عنہ کے حلیہ مبارک کچھ اس طرح منظر کشی کی گئی ہے کہ آپ کا رنگ سفید ، رخسار ہلکے ہلکے ، چہرہ باریک اور پتلا ، پیشانی بلند ۔
بچپن :
ارشاد الساری اور مرقاۃمیں ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مہاجرین و انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تشریف فرماتھے تو سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے بچپن کا واقعہ سناتے ہوئے فرمانے لگے کہ یارسول اللہ ! میرےوالدزمانہ جاہلیت میں مجھےصنم کدےلے گئے اور بتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مجھ سے کہا یہ تمہارے خدا ہیں انہیں سجدہ کر۔ وہ تو یہ کہہ کر باہر چلے گئے۔ تو میں نے نے بتوں کو عاجز ثابت کرنے کےلیے کہا میں بھوکا ہوں مجھے کھانا دے ۔وہ کچھ نہ بولا ۔فرمایا :میں ننگا ہوں مجھے کپڑا پہنا ۔وہ کچھ نہ بولا ۔صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے پتھر ہاتھ میں لیکر فرمایا میں تجھ پر پتھر مارتا ہوں اگر تو خدا ہے تو اپنے آپ کو بچا ۔وہ پھر بھی کچھ نہ بولا تو آخر کار میں پوری قوت سے اس کو پتھر مارا تو وہ منہ کے بل گر پڑا ۔ عین اسی وقت میرے والد واپس آئے۔یہ ماجرا دیکھ کر فرمایا کہ یہ کیا کیا؟ میں نے کہا وہی جو آپ نے دیکھا ۔ وہ مجھے میری والدہ کے پاس لیکر آئے اور سارا واقعہ ان سے بیان کیا ۔انہوں نے فرمایا اس بچے سے کچھ نہ کہو کہ جس رات یہ پیدا ہوئے میرے پاس کوئی نہ تھا میں نے ایک آواز سنی کوئی کہنے والا کہہ رہا تھا: اے اللہ کی بندی! تجھے خوشخبری ہو اس آزاد بچے کی جس کا نام آسمانوں میں صدیق ہے اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دوست ہے ۔
آپ کے بچپن سے متعلق تاریخ الخلفاء میں ہے کہ ایک بار صحابہ کرام میں سے کسی نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے جاہلیت میں شراب پی ہے ۔آپ نے فرمایا خدا کی پناہ میں نے کبھی شراب نہیں پی ۔لوگوں نے کہا کیوں؟فرمایا میں اپنی عزت و آبرو کو بچاتا تھا اور مروت کی حفاظت کرتا تھا ۔اس لئے کہ جو شخص شراب پیتا ہے اس کی عزت و ناموس اور مروت جاتی رہتی ہے ۔جب اس بات کی خبر حضوررحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے دوبار فرمایا سچ کہا ابو بکر نے سچ کہا ۔
مبارک خواب :
سیرت حلبیہ میں ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ بغرض تجارت شام تشریف لے گئے وہاں آپ کی ملاقات بحیرا راہب سے بھی ہوئی وہ خوابوں کی تعبیر بتلایا کرتے تھے ۔ ان سے اپنا خواب ذکر کیا کہ میں نے خواب دیکھا کہ مکہ میں کعبۃ اللہ کی چھت پر چاند اترا ہے اور اس کی روشنی سارے گھروں میں پھیل گئی ہے پھر وہ روشنی میری گود میں آگئی ہے ۔ تو بحیرا راہب نے تعبیر دیتے ہوئے کہا کہ تو اس نبی کی تابعداری کرے گا جس کی اس زمانے میں انتظار کی جا رہی ہے اور اس کے ظہور کا زمانہ بہت قریب آچکا ہے تو اس نبی کے قرب کی وجہ سے لوگوں میں سب سے زیادہ سعادت مند ہوگا ۔
نوٹ : امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا صدیق اکبررضی اللہ عنہ خود بھی خواب کی تعبیر دینے میں اپنی مثال نہیں رکھتے تھے اور اسی طرح علم الانساب میں بھی آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔
ایمان :
خصائص الکبریٰ اور ریاض النضرہ میں ہے کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے شام میں خواب دیکھا ۔اس کی تعبیر بحیرا راہب سے پوچھی تو اس نے کہا کہ تیری قوم میں ایک نبی مبعوث ہوگا تو اس کی زندگی میں اس کا وزیر ہوگا اور اس کی وفات کےبعد اس کا خلیفہ ہوگا ۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اس بات کو اپنے دل میں چھپائے رکھا پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان نبوت فرمایا تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اللہ کے نبی سے اس پر دلیل مانگی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ اس کی دلیل وہ خواب ہے جو تو نے شام میں دیکھا تھا ۔چنانچہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر بوسہ دیا۔
مقام نگاہ نبوت میں :
آپ کا مقام نگاہ نبوت میں بہت بلند تھاحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی چیز ایسی اللہ تعالی نے میرے سینہ میں نہیں ڈالی جس کو میں نے ابو بکر کے سینہ میں نہ ڈال دیا ہو۔
صحیح مسلم میں ہےآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا ”وہ کون شخص ہے جس نے آج روزہ رکھ کر صبح کی ہو ؟“
ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا ”میں نے “
 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا ”وہ کون ہے جو آج جنازہ کے ساتھ گیا ہو ؟ “
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا”میں ! “
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا !”وہ کون ہے جس نے آج مسکین کو کھا نا کھلا کر تسکین دی ہو ؟“
 ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ ”میں نے !“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا ،” وہ کون آدمی ہے جس نے آج کسی بیمار کی خبر گیری کی ہو ؟ “
ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا ،” میں نے !“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا ، ”یہ کام اُسی آدمی میں جمع ہوتے ہیں جو جنت میں جائے گا۔“
نوٹ : آپ کے مقام و مرتبہ پر کافی آیات و احادیث موجود ہیں ۔
صحبت و معیت:
قبول اسلام سے پہلے بھی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت عمدہ تعلقات تھے اور قبول اسلام کے بعد تو ساری زندگی آپ سے لمحہ بھر کے لیے جدا نہ ہوئے ۔ یہاں تک کہ آج تک روضہ مبارکہ میں آپ کے پہلو میں ساتھ نبھا رہے ہیں ۔
ہجرت :
سیرت کی تمام معتبر کتابوں میں ہجرت کا واقعہ تفصیل کے ساتھ موجود ہے مختصرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں اللہ کے دین کی دعوت دیتے رہے بعض خوش نصیب افراد نے آپ کی دعوت پر لبیک کہا اور اسلام قبول کر لیا لیکن اکثر اپنی سرکشیوں کی وجہ سے آپ کو اور آپ کے رفقاء کار کو طرح طرح کی تکالیف دیتے چنانچہ اللہ کی طرف سے ہجرت کا حکم نازل ہوا ۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر خطر سفر میں اپنے رفیق سفر کا جب انتخاب فرماتے ہیں تو آپ کی نگاہ سیدنا صدیق اکبر پر جا کر ٹھہرتی ہے ۔ اسی سفر میں وہ واقعہ بھی پیش آیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے کندھوں پر سوار ہو گئے اور چنانچہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھا کر غار ثور تک پہنچے ۔ غار کی صفائی کی، آپ تین دن تک وہاں رہے ۔ آپ کی بیٹی روزانہ لوگوں کی نظروں سے بچ بچا کر آپ کےلیے کھاناپہنچاتیں۔ دشمن آپ کی تلاش میں پیچھے پیچھے غار تک پہنچ گیا ۔ یہاں تک کے اس کے قدم بھی دکھائے دینے لگے ۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم کے بارے میں خوف ہوا تو تسلی کے لیے قرآن کی آیات نازل ہوئیں مزید سیدنا صدیق اکبر کی صحابیت کا اعزاز بھی اپنے سینے پر تاقیامت نقش کردیا ۔اس غار میں وہ سانپ کے ڈسنے والا واقعہ بھی پیش آیا۔ جس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعاب دہن سیدنا صدیق اکبر کی ایڑھی پر لگایا ۔
خلافت :
سیرت حلبیہ اور دیگر کتب سیرت میں موجود ہے کہ امام محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
” تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر اس لیے اتفاق کر لیا تھا کہ اس آسمان کے نیچے ابو بکر سے بہتر اور کوئی شخص نہیں تھا۔“
امام شاہ ولی اللہ محد ث دہلوی رحمہ اللہ نے اپنی معروف کتا ب ”ازالۃ الخفاء “ میں خلافت کے مفہوم پرنہایت ہی عمدہ اور لطیف بحث کی ہے۔جس کا خلاصہ یہ ہے:
” حضرت سرور ِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت عام تھی اور آپ تمام بنی نوع انسان کی ہدایت کے واسطے مبعوث ہوئے  تھے بعد بعثت آپ نے جن امور کا اہتمام کوشش بلیغ کے ساتھ فرمایا…تمام کوششوں کا مرجع اقامت دین تھی … علوم دین کا احیاء (قائم رکھنا اور رائج کرنا ) علوم ِ دین سے مراد ہے قرآن و سنت کی تعلیم اور وعظ و نصیحت ، ارکانِ اسلام نماز ، روزہ ، حج وغیرہ کا قیام و استحکام ، لشکر کا تقرر غزوات کا اہتمام ، مقد مات کا انفصال ، قاضیوں کا تقرر ، امر با لمعروف ( عمدہ افعال و اوصاف کا حکم دینا اور ان کو رائج کر نا ) و نہی عن المنکر ( بری باتوں کو روکنا اور ان کا انسداد کر نا ) جو حکام ِ نائب مقرر ہوں ان کی نگرانی کہ پا بند ِ حکم رہیں اور خلاف ورزی احکام نہ کریں ان جملہ امور کا اہتمام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہ نفس ِ نفیس فر ما یا اور ان کے انصرام کے واسطے نا ئب بھی مقرر ہوئے وعظ و نصیحت فر مائی ، صحابہ کو ممالک میں وعظ و نصیحت کے واسطے بھیجا ،جمعہ و عیدین و پنج وقتہ نماز کی امامت خود فر مائی ، دوسرے مقامات کے واسطے امام مقرر کیے ، وصول زکوٰة کے واسطے عامل ما مور کیے، وصول شدہ اموال کو مصارف مقررہ میں صرف کیا ،رویت ہلال کی شہادت آپ کے حضور میں پیش ہوئی اور بعد ثبوت روزہ رکھنے یا عید کرنے کا حکم صادر ہو تا ، حج کا اہتمام بعض اوقات خود فر مایا بعض اوقات نائب مقرر کیے جس طرح 9ہجری میں حضرت ابو بکر صدیق کو امیر حج مقرر کر کے بھیجا ، غزوات کی سپہ سا لاری خود کی نیز اُمراء نائب سے یہ کام لیا گیا مقد مات و معاملات کے فیصلے کیے گئے قاضیوں کا تقرر عمل میں آیا۔وغیرہ گویا خدائی احکامات کو نبوی منہج کے مطابق نافذ کرنے کا نام خلافت ہے ۔“
خاندان نبی کا خیال :
خلیفہ منتخب ہونے کے بعد آپ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کا بہت زیادہ خیال فرمایا ۔ ان کی تمام معاشی و معاشرتی ضروریات کو پورا کیا ۔یہ ایسی عظیم الشان حقیقت ہے کہ تاریخ اسلام پر لکھی جانے والی تمام معتبر کتب اس بات پر گواہ ہیں ۔
خلافت کے بعد ابتدائی خطبہ:
امام ابن سعد نے طبقات اور امام ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ میں لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تجہیز و تکفین و تدفین سے فارغ ہونے کے بعد دوسرے دن سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت عام ہوئی ۔ اس موقع پر آپ رضی اللہ عنہ نے ایک شاندار فقید المثال خطبہ دیا :
”حمد وثنا کے بعد فرمایا: لوگو!میں آپ لوگوں پر ولی منتخب کیا گیا ہوں حالانکہ میں تم سے بہترین نہیں ہوں ۔ اگر میں اچھی بات کروں تو تم میرا ساتھ دینا اگر میں خطا کروں تو میری غلطی درست کرا دینا۔ سچائی ایک امانت ہے اور جھوٹ خیانت۔ تم میں جو کمزور ہے وہ میرے نزدیک قوی ہے میں اس کا حق ضرور دلوائوں گا۔ اور جو تم میں سے قوی ہے میرے ہاں کمزور ہے میں اس سے پورا حق وصول کر وں گا۔ جو قوم بھی اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ترک کر دیتی ہے اس پر اللہ تعالیٰ ذلت و رسوائی ڈال دیتے ہیں اور جو قوم علانیہ برائیوں میں مبتلا ہو جاتی ہے اللہ تعالی ان پر مصائب و تکالیف مسلط کر دیتے ہیں ۔ جب تک میں اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کروں تم میری بات ماننا اور جب میں خدا اور رسول کی نافرمانی کروں تو تم پر میری اطاعت واجب نہیں اللہ تم پر رحم فرمائے اب نماز کا وقت ہو گیا ہے ۔“
ریاستی ذمہ داریاں:
تمام تاریخ نویسوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حضر ت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے خلیفہ منتخب ہونے کے بعد ریاستی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ۔امن و آشتی ، عدل و انصاف ،خوشحالی و ترقی گھر گھر تک پہنچائیں،معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے اور مدینہ منورہ کے ریاستی انتظامات جیسے عہد نبوی میں چلے آ رہے تھے ان کو بحال رکھا۔
نمایاں کارنامے :
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے بے شمار کارنامے ایسے ہیں جن پر دنیا رہتی دنیا تک ناز کرے گی ۔ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مختلف ایسے فتنے رونما ہوئے جو اسلام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی توانیاں صرف کر رہے تھے ۔ ان میں مدعیان نبوت کا فتنہ سر فہرست ہے ۔یمن میں اسود عنسی ، یمامہ میں مسیلمہ کذاب ، جزیرہ میں سجاح دختر حارث ، بنو اسد و بنو طی میں طُلیحہ اسدی نے نبوت کے دعویٰ داغ دیے ۔ختم نبوت کوئی معمولی مسئلہ نہ تھا کہ جس کے لیے مصلحت اختیار کر لی جاتی ۔ بلکہ یہ تو اسلام کے اساسی و بنیادی عقائد میں شامل ہے ۔ اس لیے اس فتنے کے خلاف سیدنا صدیق اکبر نے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور لشکر اسلامی کو بھیج کر ان کا قلعہ قمع کیا۔
فتنہ مانعین زکوٰۃ نے سر اٹھایا اور کہا کہ ہم سے زکوٰۃ وصول کرنے کا اختیار صرف رسول پاک تو تھا آپ کو نہیں ۔ آپ نے اس فتنے کا پوری قوت اور جوانمردی سے مقابلہ کیا اور برملا فرمایا کہ جو عہد نبوی میں زکوٰۃ دیتا تھا اور اب اگر اس کے حصے میں اونٹ کی ایک رسی بھی زکوٰۃ کی بنتی ہے وہ نہیں دیتا تو میں اس سے قتال کروں گا۔
اس کے بعد ہر سو کفار کی طرف سے جنگوں کی ابتداء ہوئی ۔ عراق میں آپ نے سیدنا خالد بن ولید کےتحت لشکر روانہ کیا ۔ عراق کے بہت سے مضافات آپ نے فتح کیے ۔ خورنق ، سدیر اور نجف کے لوگوں سے مقابلہ ہوا ۔ بوازیج ، کلواذی کے باشندوں نے مغلوبانہ صلح کی ۔ اہل انبار سےکامیاب معرکہ لڑا گیا ، عین التمر میں اسلام کو غلبہ ملا ، دومۃ الجندل میں اہل اسلام کامیاب ہوئے ، اس کے بعد حمید، فضیع اور فراض پر اسلامی لشکر فتح و نصرت کے پھریرے لہراتے گئے ۔لشکر صدیقی نے شام میں رومیوں کو ناکوں چنے چبوائے۔
جمع قرآن کی خدمت بھی آپ کے مبارک دور کی یادگار ہے ۔ قیامت کی صبح تک آنے والے ہرشخص پر آپ رضی اللہ عنہ کا احسان موجود ہے جتنے بھی لوگ قرآن پڑھتے رہے پڑھ رہے ہیں یا آئندہ پڑھیں گے ان کے ثواب میں سیدنا صدیق اکبر برابر کے شریک ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ تصوف یعنی سلوک و احسان کے سلسلہ نقشبندیہ میں آپ کی حیثیت بہت قابل قدر ہے ۔آپ کی علمی خدمات بھی موجود ہیں چنانچہ ایک قول کے مطابق ایک سوبیا لیس حدیثیں بہ روایت حضرت ابو بکر صدیق مر وی ہیں۔ جن کو امام جلال الدین سیو طی نے ”تاریخ الخلفاء “ میں ایک جگہ جمع کر دیا ہے ،اُمت کو فقہی معاملات میں جو مشکلات در پیش تھیں آپ نے اُ ن کا حل تجویز کیا مثلاََمیراث جدہ، میراث جد ، تفسیر ِ کلالہ ، حد شرب خمر۔وغیرہ ۔
وفات :
بالآخر وہ وعدہ وفا ہونے کا وقت آ پہنچا کہ ہر ذی روح موت کا پیالہ ضرور پیے گا چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پہلا جانثار و فادار صحابی اور پہلا خلیفہ۱۳ ہجری جمادی الثانی کے ساتویں دن بیمار ہوئے اور ۱۵ دن علیل رہ کر ۲۲ جمادی الثانی مغرب اور عشاء کی درمیان فراق یار کو خیر باد کہہ کر وصال یار کے لیے عازم سفر ہوئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون .
وصیت اور تدفین:
الشریعہ میں امام آجری رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے وصیت کی تھی کہ جب میں فوت ہوجاؤں تو مجھے روضہ رسول کے سامنے رکھ دینا اور عرض کرنا کہ آپ کا غلام آیا ہے اگر اجازت مل جائے تو وہاں دفن کرنا ورنہ مجھے عام مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کردینا ۔ تفسیر کبیر میں امام رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وصیت کے مطابق آپ کی میت کو روضہ رسول کے سامنے رکھا گیا اور یوں عرض کی گئی :
” یارسول اللہ آپ کاغلام ابو بکر سامنے حاضر ہے ۔“
قبر مبارک سے آواز آئی
” محب کو محبوب تک پہنچا دو ۔“
 چنانچہ آپ کو روضہ رسول میں ہی دفن کیا گیا ۔٭
 


     

رفض و شیعت کا موجد ابن سبا ایک یہودی (قسط ۲)

”سربکف “مجلہ۵(مارچ، اپریل ۲۰۱۶)
سرونٹ آف صحابہ

حصہ دوم
ابن سبا یہودی شیعہ کتب میں ایسی حقیقت جس کا بہت سے شیعوں کو علم نہیں
ابولحسن محمد بن موسی النوبختی (متوفی 310 ھجری) یہ تیسری صدی میں شیعوں کے مایہ ناز علماء میں سے ہیں اس نے شیعوں کے فرقہ اور ان کے عقائد کے بارے مین لکہا ہے کتاب فرق الشیعہ ص 31 میں یہ الفاظ درج ہیں
”اور فرقہ جو کہتا ہے کہ علی رضی اللہ عنہ قتل نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کی وفات ہوئی ہے وہ تب تک نہیں مر سکتے جب تک وہ عربوں کو اپنی چھڑی سے نہ چلائیں اور جب تک زمین انصاف و برابری سے بھر نہ جائے جیسا کہ اب وہ جبر و طاغوت سے بھری ہے ۔“
 یہ امت کا پہلا فرقہ ہے جس نے وقف پہ بات کی بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور پہلا جس نے غلو کیا اس فرقہ کو سبائیہ کہتے ہیں۔  یہ عبداللہ بن سبا کے ساتھی تھے یہ ابو بکر ، عمر و عثمان  اور صحابہ  رضی اللہ عنہم پر الزام بازی و تبرا کرتا تھا وہ کہتا تھا کہ علی رضی اللہ عنہ نے اسے ایسا کرنے کو کہا ہے ، علی رضی اللہ عنہ نے اسے گرفتار کروایا اور اس کے بارے میں پوچھا تو اس نے اقرار کیا۔  تب علی رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا لیکن لوگوں نے احتجاج کیا اور کہا اے امیر المومنین کیا آپ ایسے آدمی کو قتل کرتے ہیں جو کہتا ہے کہ وہ اہل بیت سے محبت کرتا ہے اور ان کے دشمنوں سے بیزاری کرتا ہے تب علی رضی اللہ عنہ نے اسے مدین کی طرف جلا وطن کردیا علی رضی اللہ عنہ اصحاب میں اہل علم کا کہنا ہے کہ عبداللہ بن سبا پہلے یہودی تھا پھر مسلمان ہوا علی رضی اللہ عنہ کا طرف دار ہوگیا  جب یہودی تھا تو یہ وہی چیز یوشع بن نون کے بارے میں کہتاتھا موسی علیہ السلام کے بعد ، جب مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہی  کہتا تھا یہ پہلا شخص تھا جس نے کہا کہ امامت علی کا ماننا فرض ہے اس نے کھلے عام علی رضی اللہ عنہ کے دشمنوں کے خلاف بات کی اور ان کو کافر قرار دیا۔یہی بات ہے جس کی وجہ سے مخالفین کہتے ہیں کہ رفض کی بنیاد یہودیوں سے لی گئی ہے۔
اب یہ بلکل ہی صاف اقرار ہے شیعوں کے علماء کی طرف سے  نوبختی کا  تنہا یہ قول ہی شیعوں کی پول کہول دیتا ہے جو وہ کہتے ہیں اموی ہی ابن سبا کے موجد ہیں صرف شیعوں کا پروپیگینڈہ ہے
الکشی اپنی رجال کی کتاب میں (ابن سبا شیعوں کی رجال کی کتب مین بھی ہے اب بھی یہ اس کا انکار کرسکتے ہیں) وہی اقرار کرتا ہے
بعض اہل علم نے ذکر کیا ہے کہ عبداللہ  ابن سبا یہودی تھا اسلام لے آیا اور پھر حضرت علی کی ولایت کا قائل ہوا۔ اس پہلے جب یہ یہودی تھا تو حضرت یوشع کے بارے میں غلو کرتا تھا کہ وہ موسی کے وصی ہیں۔ اسلام لانے کے بعد اس قسم کی بات حضرت علی کے بارے میں کی۔ یہ سب سے پہلا شخص ہے جس نے حضرت علی کی امامت کا قائل ہونا فرض ہے اور ان کی دشمنوں پر اعلانیہ تبرا کیا۔اور مخالفوں کو کافر کہا یہی بات ہے جس کی وجہ سے مخالفین کہتے ہیں کہ رفض کی بنیاد یہودیوں سے لی گئی ہے۔ 
اب ہم بلکل سادہ الفاظ میں الکشی اور نوبختی نے جو کہا ہے بیان کرتے ہیں
1۔پہلا فرقہ جس نے غلو کیا اہل بیت کے بارے میں وہ سبائی ہیں ۔علی رضی اللہ عنہ ابن سبا کو جلادینا چاہتے تھے لیکن پھر اس کو انہوں نے جلاوطن کردیا اس کے بعد جب اس کے کچھ ساتھیوں نے کفر (علی خود خدا ہیں وغیرہ) کو بار بار زکر کیا تو انہوں ان کو جلا دیا (یہ جلادینے کی روایت سنی و شیعہ کتب مین ملتی ہیں)
 2۔ یہ پہلا ہے جس نے سیدنا ابی بکر ، عمر و عثمان اور دوسرے صحابہ پر تبرا کیا اور ان سے بیزاری کا اعلان کیا (جیسے آج کے رافضی کرتے ہیں) اور کہا کہ اس کو ایسا کرنے کے لئے علی رضی اللہ عنہ نے کہا ہے (جیسے آج کے رافضی کہتے ہیں) علی رضی اللہ عنہ اسے قتل کرنا چاہتے تھے پر صرف لوگوں کے احتجاج کے بنا پر آپ نے اسے جلاوطن کردیا۔
3۔ نوبختی کہتے ہیں کہ علی علیہ السلام کے اصحاب میں سے اہل علم سمجھتے ہیں کہ عبداللہ بن سبا یہودی تھا (اصحاب علی کے الفاظ بعد کے شیعہ علماء نے نکال دئے)
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ رافضیوں کی طرح شیعہ علماء سنی روایات شیعوں کے لئے نقل نہیں کرتے بلکہ وہ اقرار کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ کی پیروی کرنے والوں  میں سے ایک گروہ یہ اقرار کرتا تھا کہ عبداللہ بن سبا کا وجود ہے اور وہ یہودی تھا جو کہ ہم نے نوبختی کی قول سے ثابت کیا ۔ ہم نے آپ سے پہلے وعدہ کیا تھا نہ ہم شیعوں کا پول کھول دیں گے جب وہ ابن سبا کا انکار کریں گے
بعد کے رافضی جانتے تھے کہ یہ قول 
من أهل العلم من أصحاب علي عليه السلام أن عبد الله بن سبأ كان يهودي
 ان کے لئے ایک بم کی طرح ہے اس لئے انہوں نے اس میں ترمیم کردی اور اس کا ضروری حصہ غائب کردیا تاکہ لوگ سمجھیں کہ اہل بیت یا اصحاب علی میں سے کسی نے نہیں کہا کہ ابن سبا کا وجود ہے
رافضیوں کے اس فراڈ کی مثال یہاں ہرہے جو ان کے علماء نے سچ کو چھپانے کے لئے کیا۔
نوبختی متوفی 310 ہجری لکھتا ہے
حکی جماعۃ من اہل العلم من اصحاب علی علیہ السلام ان عبداللہ بن سبا کان یہودیا فاسلم و والی علیا علیہ السلام و کان یقول و ہو علی یہودیتہ فی یوشع بن نون بعد موسی علیہ السلام بھذہ المقالۃ فقال فی اسلام
علی رضی اللہ عنہ اصحاب میں اہل علم کا کہنا ہے کہ عبداللہ بن سبا پہلے یہودی تھا پھر مسلمان ہوا علی رضی اللہ عنہ کا طرف دار ہوگیا  جب یہودی تھا تو یہ وہی چیز یوشع بن نون کے بارے میں کہتاتھا موسی علیہ السلام کے بعد ، جب مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہی  کہتا تھا
الکشی متوفی 340 نے اس میں ترمیم کرتے ہوئے من اصحاب علی علیہ السلام کے الفاظ نکال دئے  اور لکھا کہ
حکی جماعۃ من اہل العلم ان عبداللہ بن سبا کان یہودیا
الخوئی نے پھر اور ترمیم کرتے ہوئے اہل علم کے الفاظ بھی نکال دئے اور لکھا کہ
معجم رجال الحديث – السيد الخوئي – ج 11 – ص 206 – 207
وقال الكشي : ” ذكر بعض أن عبد الله بن سبأ كان يهوديا 
الخوئی نے الکشی کی عبارت نقل کی ہے کہ کچھ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن سبا یہودی تھا
اس فراڈ کی ایک اور مثال ملاحظہ کریں
یہاں الخوئی نے خیانت کرتے ہوئے الکشی کے الفاظ حذف کردئے جو یہ تھے
 و ذکر بعض اہل العلم
   ان الفاظ کو الخوئی نے بعض سے تبدیل کردیا ۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح کا اختلاف پیدا کیا گیا ہے  بعد والا (الخوئی ) کہتا ہے کہ یہ  انجان لوگوں کا خیال ہے کہ ابن سبا یہودی تھا پہلے والا (الکشی) کہتا ہے کہ یہ اہل علم تھے جو کہتے ہیں ابن سبا کا وجود ہے جو یہودی تھا حقیقیت میں پہلے والوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ پہلا تھا جو ابوبکر عمر و عثمان پر تبرا کرتا تھا یہ پہلا تھا جس نے امیر المومینین کی امامت کے بارے میں بات کی یہ پہلا تھا جس نے کہا کہ علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصی ہیں اس نے یہ بھی کہاکہ وہ یہ صرف اس لئے کہتا ہےکہ وہ اہل بیت سے محبت کرتا ہے (جیسے آج کے رافضی کہتے ہیں) وہ ان کی تابعداری اور ان کی دشمنوں سے بیزاری کی بات کرتا ہے اور دشمن سے اس کی مراد صحابہ ہے۔
 تو ہم نے دو شیعہ علماء نوبختی اور کشی کا اقرار دیکہ لیا اس میں اور بھی ہیں
المامقانی ( یہ وہی کافر شیعہ عالم ہے جس نے اقرار کیا کہ شیعہ مذہب میں سواء تین سب صحابہ مرتد ہوگئے ) اپنی کتاب تنقیح المقال فی علم الرجال 2-183-184 پر کہتا ہے
عبد الله بن سبأ الذي رجع إلى الكفر وأظهر الغلو … غال ملعون، حرقه أمير المؤمنين عليه السلام بالنار، وكان يزعم أن علياً إله، وأنه نبي
عبداللہ بن سبا  جو کہ کفر کی طرف پلٹ گیا اور مشہور غلوباز تھا اور لعنتیوں میں سے تھا امیر المومنین نے اسے آگ میں جلا دیا تھا وہ کہتا تھا کہ علی رضی اللہ عنہ خدا ہیں وہ یعنی عبداللہ بن سبا پیغمبر ہے
سعد بن عبداللہ العشری القمی  المقالات الفراق ص ۲۰ پر کہتا ہے
السبئية أصحاب عبد الله بن سبأ، وهو عبد الله بن وهب الراسبي الهمداني، وساعده على ذلك عبد الله بن خرسي وابن اسود وهما من أجل أصحابه، وكان أول من أظهر الطعن على أبي بكر وعمر وعثمان والصحابة وتبرأ منهم
السبائیہ جو کہ عبداللہ بن سبا کے اصحاب تھے اور وہ عبداللہ بن وہب الھمدانی ہے اور جو کہ عبداللہ بن خرسی اور ابن اسود اس کی امداد کرتے تھے وہ اس کے ساتھیوں میں سے شاندار تھے یہ پہلا تھا جس نے اعلانیہ ابو بکر عمر و عثمان اور صحابہ پر تبرا کیا اور ان سے بیزاری کا اعلان کیا
کیکڑے کی طرح دکھنے والا نعمت اللہ الجزائری لکہتا ہے
قال عبد الله بن سبأ لعلي عليه السلام: أنت الإله حقاً، فنفاه علي عليه السلام إلى المدائن، وقيل أنه كان يهودياً فأسلم، وكان في اليهودية يقول في يوشع بن نون وفي موسى مثل ما قال في علي
عبداللہ بن سبا نے علی علیہ السلام کو کہا کہ آپ رب ہیں تب علی رضی اللہ عنہ نے اس کو مدین کی طرف جلا وطن کردیا کہا جاتا ہے کہ وہ یہودی تھا اسلام لے آیا جب یہودی تھا تو یوشع بن نون کے بارے میں وہی کہتا تھا جو علی رض کے بارے میں کہتا تھا
سب شیعہ علماء نے ابن سبا اس کے عقائد اور اس کے ساتھیوںکے بارے میں زکر کیا ہے سید قومی جو کہ 301 ہجری میں وفات پاگئے ، شیخ طائفہ الطوسی ، تستری نے قاموس رجال مین ، عباس قمی نے تحفہ الاحباب ، انصاری نے روضات الجنات ، ناسخ تاریخ اور روضات الصفا کے مصنفین نے بھی اس کا زکر کیا اس ساری بحث سے ہم نے یہ ثابت کردیا کہ عبداللہ بن سبا کا وجود ہے جو کہ یہودی تھا اور اس کی جس نے مدد کی یا اس کے عقائد اپنائے ان کو سبائی کہا جاتا ہے علماء شیعہ اس حقیقت سے بلکل واقف ہیں کہ وہ ہر ثبوت کو رد نہیں کر سکتے جو کہ ہم نے یہاں نقل کی ہیں اس کی وجہ یہ ہےکہ الکاشی مین امام ابن سبا کو لعنت کرتے دکہائی دیتے ہیں کیا امام ایک فرضی شخص لعنت کر سکتے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو ابن سبا کے وجود کا انکار کرتے ہیں جن میں یاسر الخبیس ، العسکری ،الوائلی اور دوسرے رافضی ہین لیکن آپ نے دیکہا کہ ہم نے ان کے خیال کا رد پیش کیا اب ان کے پاس اس پر کہڑے رہنے کے لئے ٹانگ نہین ہے کیوں وہ ان کے اماموں نے ابن سبا کو لعنت کر کہ کھنچ لی ہے۔٭
 (جاری۔۔۔)

     

محمد فاروق اعظم / سکھ رام

”سربکف “مجلہ۵(مارچ، اپریل ۲۰۱۶)
 بھائی فاروق اعظم  سےایک ملاقات


احمد اوّاہ:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
فاروق اعظم :وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
س:آپ اس وقت کہاں سےآرہےہیں ؟
ج:میں چارماہ کی جماعت میں ہوں ،ہماری جماعت دوچلےلگاکرمرکزپہنچی ہے،تیسرےچلےکےلئےمہاراشٹرکارخ بناہے،پرسوں کارزرویشن ہواہے،آج سوچاحضرت سےملاقات ہوجائے،اللہ کاشکرہےملاقات ہوگئی ۔
س:جماعت میں آپ نے وقت کہاں  لگایا؟
ج:پہلاچلہ گجرات میں لگااوردوسراراجستھان میں ۔
س:آپ کےیہ تینوں ساتھی بھی آپ کےساتھ جماعت میں ہیں ؟
ج:جی یہ میرےجیل کےساتھی ہیں اورانھوں نےبھی مجھ سےچندماہ بعداسلام قبول کیاہے،یہ عبدالرحمٰن بھائی جوبہرائچ یوپی کےرہنےوالےہیں ،یہ بھی ایک جھوٹےمقدمےمیں دہلی میں پھنس گئےتھے،تہاڑجیل میں تھے،مجھ سے دو مہینے بعد مسلمان ہوگئے،اورچھ مہینےبعدجیل سےچھٹ گئے،ان کو میں نے جماعت کےلئےگھرسےبلایاہے،اوریہ دوسرے شکیل احمدبھائی ہیں یہ پنجاب میں پٹیالہ کےرہنےوالےہیں ،یہ بھی جیل میں میرےساتھ تھے،اورمجھ سےچارمہینےبعدمسلمان ہوئے،یہ بھی تین سال پہلےبری ہوگئےتھے،ان کوبھی ساتھ میں جماعت کےلئےمیں نےبلایاتھا،اوریہ تیسرےمحمدسلمان بھائی یہ لونی غازی آبادکےہیں ، انھوں نےمجھ سےچھ ماہ بعداسلام قبول کیاتھا،اوراسلام قبول کرنےکےچھ روزبعدیہ رہاہوگئےتھے،انھوں نےجیل سےجاکرچالیس دن لگالئےتھے،مگرمیرےساتھ وقت لگانےکاوعدہ تھااس لئےپھرمیرےساتھ چارمہینےلگارہےہیں ۔
س:آپ کاوطن کہاں ہے؟
ج:میں گورکھ پور(یوپی )کےایک گاؤں کارہنےوالاہوں، آٹھویں کلاس کےبعدچاچاکےساتھ دہلی ۱۹۸۹ء میں روزگارکےلئےآگیاتھا،زندگی کااکثرحصہ دہلی میں گذرا،آخرکےیہ چھ سال توجیل میں گذرے۔
س:جیل میں آپ کیسےچلےگئے؟
ج:اصل میں ہمارےنبی ﷺنےبری صحبت سےبچنےکاحکم دیاہے،اورلوہارکےپاس اگرآگ نہ لگےتودھواں تولگےگاہی ،ہم کچھ لوگ جمناپارمیں ساتھ رہتےتھے،لکشمی نگرکےایک آدمی کاقتل ہوگیااس کی ہمارےایک ساتھی سےچندروزپہلےلڑائی ہوئی تھی ،جس سےلڑائی ہوئی تھی ،اس کی صحبت اچھی نہیں تھی ،جواصل قاتل تھےانھوں نےپولیس کوپیسےدےکرہوشیاری سےہم لوگوں کےنام وہ قتل لگادیااورہم لوگوں کوجیل جاناپڑا،میرےاللہ کاکرم تھاہمارےمقدمہ کی کوئی پیروی کرنےوالانہیں تھا۔
س:یہ کیابات آپ کہہ رہےہیں ؟
ج:میں سچ کہہ رہاہوں مولانااحمدصاحب ،ہمارےپیارےنبی ﷺنےکیاسچ فرمایاکہ کچھ لوگ ایسےہوں گےکہ ان کےگردن میں طوق ڈال کراللہ تعالیٰ کھینچ کرجنت میں داخل کریں گے،مجھےبالکل ایسالگتاہےکہ میرےاللہ کاوہ کرم ہمارےاورہمارےجیل کےساتھیوں کےلئےہے میرے اللہ نےجس طرح ہمیں جیل میں بھیج کرہدایت سےنوازا۔
س:آپ ذراتفصیل بتائیے؟
ج:میں نےبتایاناکہ میں بچپن میں اپنےچاچاکےساتھ روزگارکےلئےدہلی آگیاتھا،شروع میں ایک ہارڈویرکی دوکان پرمیرےچاچانےمجھےلگایاپھرمیرےچاچایہاں آکرایک عورت کےچکرمیں پڑگئےاورپھرگھربارکوچھوڑدیا،میرےپتاجی (والدصاحب )کاانتقال ہوگیابعدمیں میں نےکچھ بیکری آئٹم سپلائی کےلئےایک ریڑہ رکشہ خریدااورایک کےبعدایک کچھ نہ کچھ سپلائی کاکام کرتارہا،مارچ ۲۰۰۱ ءمیں میری شادی میری ماں نےکرادی ،۲۰۰۶ ءمیں مجھ پرمقدمہ قائم ہوااورمیں اپنےساتھیوں کےساتھ جیل میں چلاگیا،جیل میں تنہائی میں میں بہت غورکرتا،کہ مجھےبھگوان نےکس جرم میں جیل بھیجا،اصل میں جب میں ہندوتھاجب بھی میرےدل میں اس کاپکایقین تھاکہ جوکچھ ہوتاہےمالک کی مرضی سےہوتاہے،یہ دنیاکےسارےلوگ اوراسباب کٹھ پتلی ہیں ،جیسےوہاں سےانگلی ہلتی ہےیہ ناچتےہیں ،تومیں سوچ میں بہت ڈوب جاتاکہ مجھےجیل میں مالک نےکیوں بھیجاہے،جب میں بےقصورہوں اورمیری کوئی پیروی کرنےوالابھی نہیں تومیرےدل میں کوئی کہتاکہ تجھےکچھ دینےکےلئےاوربنانےکےلئے۔تین سال پہلےدہلی کےایک وکیل صاحب بچپن کےکسی مقدمہ میں سزایاب ہوکرتہاڑجیل پہنچے،جیل میں بہت چرچےتھے،کہ دہلی ہائی کورٹ کےاتنےبڑےوکیل صاحب جیل میں آگئےہیں ،وکیل صاحب کےباقاعدہ داڑھی تھی ،بڑےمولانالگتےتھے،سب قیدی ان سےدبتےرہتے،مقدموں کےسلسلہ میں مشورہ کرتے،وہ مفیدمشورہ دیتے،لوگ ان سےمعلوم کرتےکہ آپ اتنےبڑےوکیل ہیں پھربھی جیل میں آگئے،انھوں نےکہاجج رشوت چاہ رہی تھی ،میں نےرشوت دینےکےمقابلہ میں جیل کومناسب سمجھا،لوگ کہتےکہ رشوت دےدینی چاہئےتھی ،تووہ کہتے،رشوت دینےسے،مرنےکےبعدکی خطرناک جیل جہنم میں جانےکےبجائےیہ عارضی تہاڑجیل اچھی ہے،وہ مقدموں کےسلسلہ میں مشورہ کےدوران قیدیوں سےمعلوم کرتےکہ اس قیدمیں اتنےپریشان ہورہےہو،جہاں کھانا،پانی ،علاج ،پنکھےبسترسب ہے،مرنےکےبعدکی جہنم کی جیل کی پرواکیوں نہیں ؟جہاں نہ کھانانہ پانی ،اورسزاہی سزاہے،قیدیوں کوان کےمولویانہ حلیہ اورہرایک کی ہمدردی کےجذبہ کی وجہ سےبہت تعلق ہوگیاتھا،وہ ان کی بات کوبہت گہرائی سےلیتےتھے،جیل میں وہ مسلمانوں میں بھی نمازوغیرہ کی دعوت کاکام کرتےتھے،اورغیرمسلم قیدیوں کوحضرت کی کتاب ’’آپ کی امانت آپ کی سیوامیں ‘‘دیتے،’’مرنےکےبعدکیاہوگا؟‘‘اور’’نسیم ہدایت کےجھونکے‘‘(ہندی میں )بھی پڑھواتے،مولانااحمدصاحب میرےجتنےساتھیوں نےاسلام قبول کیاہے،سارےساتھیوں کاخیال یہ ہےکہ ’آپ کی امانت آپ کی سیوامیں ‘ایسےلگتی ہےجیسےکسی عمرقیدکی سزاکاٹ رہےقیدی کواچانک رہائی کاپروانہ مل جائے،اورمیں توبالکل اس کومالک کےیہاں سےقیدسےرہائی کاپروانہ ہی سمجھتاہوں ،۱۷ ؍جنوری ۲۰۱۰ ءکومیں نےتہاڑمیں اسلام قبول کیا،دسمبر۲۰۱۰ ءمیں ہم کچھ لوگوں کوناگ پورجیل بھیجاگیا،وکیل صاحب کےساتھ مل کرمیں نےکام کیا،الحمدللہ کل ملاکرتہاڑمیں ۳۷ ؍لوگوں نےاسلام قبول کیا،ان میں ایک بجرنگ دل کےوہ صاحب بھی تھے،جنھوں نے۱۹۹۲ ءکےفسادات میں دواماموں کوقتل کیاتھا،اوربعدمیں وہ خوداتنےپچھتائےکہ قتل میں جیل چلےگئے۔
”مولانااحمدصاحب میرےجتنےساتھیوں نےاسلام قبول کیاہے،سارےساتھیوں کاخیال یہ ہےکہ ’آپ کی امانت آپ کی سیوامیں ‘ایسےلگتی ہےجیسےکسی عمرقیدکی سزاکاٹ رہےقیدی کواچانک رہائی کاپروانہ مل جائے“
س:ناگپورمیں بھی آپ نےکام کیا؟
ج:ناگپورمیں اس سال مارچ میں رہائی تک رہا،اورالحمدللہ میں یہ سوچ کرجیل میں رہاکہ مجھےاللہ تعالی نےحضر ت یوسف علیہ السلام کی سنت زندہ کرنےکےلئےجیل کےاندرقیدیوں کوجہنم کی جیل سےآزادکرانےکےلئےبھیجاہے،الحمدللہ ۶۷ ؍لوگ ناگپورجیل میں مسلمان ہوئے،ناگپورجیلرکےپاس لوگوں نےشکایت کی ،مجھےمعلوم ہواکہ وہ مجھےبلاکربات کرنےوالےہیں میں نےاس خیال سے،اس سےپہلےکہ اندھیرےوالےچراغ کوبجھانےکوکہیں ،ہمیں اندھیروں کوروشن کرناچاہئے،جیلرآرکےپاٹل سےوقت لیا،سب سےپہلےمیں نےان کوقانون کی آرٹیکل ۲۵ ؍کےحوالہ سےملک کےہرشہری کواپنےمذہب کی دعوت دینےکےمول ادھیکار(بنیادی حق )کی بات ذرازوردےکرکہی ،کہ آپ ملک کےکسی شہری کواس سےروکیں گےتوقانون توڑیں گے،اس کےبعدمیں نےان کواپناتعارف کرایااوربتایاکہ مالک جانتاہےکہ میں بالکل بےقصورسزاپارہاہوں ،اوراس مالک نےمجھ قیدی کوناگپورجیل میں آپ جیلرپاٹل صاحب کونرک کی خطرناک جیل سےچھڑانےکےلئےبھیجاہے،میں نےکچھ آخرت کی بات کہہ کران کو’آپ کی امانت ‘دی ،اوران سےپڑھنےکاوعدہ لیا،اوراس پرکہ وہ ضروراس کتاب کوپڑھیں ان کی ماں کےدودھ کی قسم لی ،وہ کتاب انھوں نےپڑھی ،ان کی سوچ کی دنیابدل گئی ،انھوں نےدوسری کوئی کتاب مانگی تومیں نے‘مرنےکےبعدکیاہوگا؟‘پھر’نسیم ہدایت کےجھونکے‘(ہندی میں )کتاب ان تک پہنچائی ،مالک کاکرم ہےانھوں نےاسلام قبول کیا،پچھلےسال رمضان سےپہلےوہ مسلمان ہوگئےہیں ،ابھی عام اعلان تونہیں کرسکے،انھوں نےپچھلےسال رمضان کےایسےسخت روزےرکھےاورناگپورکےکچھ تاجرمسلمانوں کےساتھ مل کرجیل میں افطاراورسحری کابہت اچھاانتظام کرایااورپھردہلی سفرکرکےمیرےکیس کی پیروی کی ، وکیل کیااپنےخرچ سے،الحمدللہ میری رہائی ہوگئی ۔
س:آپ کےگھروالوں کومعلوم ہوگیا؟
ج:میں جیل سےہی اپنی ماں اوربھائیوں کوخط کےذریعہ دعوت دیتارہا،جیل سےرہاہوکرگھرگیا،میری ماں اوردوبھائی الحمدللہ پہلےسےتیارتھے،انھوں نےاسلام قبول کرلیاہے،میرےچچاکےبیٹےجوڈاکٹرہیں وہ بھی مسلمان ہوگئےہیں ،میں حضرت کی  تقریر کی CD ناگپورسےلایاتھااس میں انھوں نےکہاہےکہ اسلام ایک نورہے،اگرکوئی شخص اسلام لائےگاتوچراغ کی طرح اسلام کےنورسےمنورہوگا،جہاں رہےگاوہ روشنی پھیلائےگا،مومن جہاں ہواسلام کانوراس سےضرورپھیلےگا،کسی چراغ کےبس میں نہیں کہ وہ روشن ہواورروشنی نہ پھیلائے،اسی طرح مومن کےبس میں ہی نہیں کہ وہ داعی نہ ہو،الحمدللہ ہمارےجوساتھی تہاڑجیل سےمسلمان ہوئےاورجوناگپورسےہوئےہرایک کودعوت کی دھن ہے،ایک محمدعمرناگپورسےاورنگ آبادجیل میں گئےوہاں پربہت لوگوں نےاسلام قبول کیا،ایک محمداقبال بریلی جیل گئے،وہاں پرایک ڈاکٹرصاحب کےساتھ مل کربہت کام کیا،ایک محمداسماعیل روہتک جیل میں گئے،وہاں پراکیس لوگ مسلمان ہوئےاوریاہادی یارحیم پڑھ کرلوگ رہاہوتےگئے،ان میں سےاکثرنےجاکرکام کیا،اوراپنےگھروں میں اپنی زندگی کامقصددعوت بناکرکام کررہےہیں ۔
س:ابی سےتوآپ پہلی مرتبہ ملےہوں گے؟
ج:بظاہرتوپہلی مرتبہ ملے،مگرآپ کی امانت اورنسیم ہدایت کےجھونکے،اوروکیل صاحب سے(چونکہ وہ حضرت کےمریدہیں )ان کی باتیں سن سن کرایساتعلق ہوگیاہے،ایسالگتاہےجیسےنےہم حضرت کی تربیت سےپلےہیں ،اوراب بیانات کی CD نے حضرت کےبول یادکرادئیےہیں ،دیکھنےاورملنےسےبھی ایسا لگاجیسےحضرت کوبہت دیکھاہے۔
س:اب آپ کاکیاارادہ ہے؟
ج:جماعت میں وقت لگاکرحضرت کےپاس کچھ وقت گذارناہے،اورپھرگورکھ پورکےآس پاس دعوت کاکام کرناہے
س:آپ کےبیوی بچوں کاکیاہوا؟۔
ج:الحمدللہ میری بیوی اوردونوں بچےاسلام میں آگئےہیں 
س:ان کےاخراجات وغیرہ کااس دورمیں کیاہورہاہے؟
ج:میری بیوی نےاپنےزیوربیچ کراپنےبھائی کےساتھ مل کرایک کاروبارکیاتھا،الحمدللہ اس میں بڑی برکت ہوئی ،میری بیوی نےمجھےجماعت کاخرچ دیا،اوراس نےطےکیاہےکہ وہ حضرت خدیجہ کی طرح اپنےمال کودعوت پرخرچ کرےگی ،اتفاق سےہمارےرواج کےخلاف وہ عمرمیں مجھ سےآٹھ سال بڑی ہیں ،اس طرح اللہ کاکرم یہ ہےکہ ایک طرح یہ سنت بھی اللہ نےبےمانگےدےدی ۔
س:جماعت میں آپ رہےتوآپ کادل غیرمسلموں میں دعوت کونہیں چاہا؟
ج:اصل میں ابھی جماعت میں اس کی کھل کراجازت نہیں ،مگرکوئی موقع مل جاتاہےتوپھرآدمی کیاکرے،راجستھان میں ہم کوٹہ میں کام کررہےتھے،گشت کےلئےجارہےتھے،ایک آشرم کےسامنےکچھ لوگ بیٹھےتھے،آشرم کےذمہ داربھی تھے،ہمیں روک کربولے،آپ لوگ دھرم کےنام پرجماعت میں نکلےہو،توکیاہم تمہارےبھائی نہیں ؟ہم سےایسی نفرت کےساتھ کیوں نگاہ چراکرجارہےہو،ہمیں بھی بتاؤ،میں نےامیرصاحب سےاجازت لی اورسب سےگلےملااوربات کی ،الحمدللہ چاروں لوگوں نےنقدکلمہ پڑھا،اورہمارےساتھ گشت کرایا،نمازپڑھی اورپھربات کےبعدتشکیل ہوئی ،چلےکےلئےنام بھی لکھائےاس طرح ایک دو،کہیں کہیں کام ہوتارہا۔
س:اس مرتبہ آپ کےامیرکون ہیں ؟
ج:اصل میں مجھ سےمعلوم کیاتومیں نےبتایاکہ میں دوچلےلگاچکاہوں ،توپھرجماعت کامجھےہی امیربنادیاگیا،جماعت میں الگ الگ جگہ کےلوگ ہیں ،میں نےبہت منع بھی کیا،مگرمیرےساتھ بس میرےیہ تینوں ساتھی بھی ہیں جن کایہ تیسراچلہ ہے،دوصاحب ہیں جن کےچھ سال پہلےچلےلگےتھے،ان ساتھیوں میں سےکوئی تیارنہیں ہوا،مجبوراًمجھےہی امیربنادیاگیا۔
س:آپ کاپہلانام کیاتھا؟کیاآپ نےنام جیل میں ہی بدل لیاتھا؟
ج:میرانام سکھ رام تھا،ہماراخاندان ،برہمن خاندان ہے،وکیل صاحب نےمیرانام محمدفاروق اعظم رکھااورمجھ سےکہاتم فاروق اعظم ؓکی طرح اسلام کی مضبوطی اورقوت کےلئےکام کرنا،مجھےبھی اچھالگا،اللہ کےلئےکیامشکل ہےکہ نام کی برکت سےمجھ کم زورکوقوت والابناکراسلام کی تقویت کاذریعہ بنادے۔
س:آپ رمضان میں اللہ کےراستہ میں ہوں گے،آپ ہمارےلئےبھی دعاکیجئے؟
ج:مولانااحمدصاحب ،آپ کےگھرسےجسمانی اورظاہری تعلق میراپرانانہیں ،مگرروئیں روئیں میں آپ کےگھرانہ سےتعلق ہے،حضرت اورحضرت کےہرساتھی بلکہ کتےکابھی میں اپنےکواحسان مندپاتاہوں ۔
س:واقعی اللہ تعالی کی رحمت اورشان ہدایت دیکھنی ہوتوآپ کودیکھے،کہ اللہ نےگلےمیں رسی ڈال کرآپ کواسلام اورجنت کی راہ پرڈال دیا۔
ج:اچھاآپ کونہیں لگتا۔وہ حدیث جب پڑھتاہوں کہ کچھ لوگ ایسےہوں گےکہ فرشتےان کواللہ کےحکم سےگلےمیں رسی ڈال کرگھسیٹتےہوئےجنت میں داخل کریں گے،مجھےتوایسالگتاہےکہ وہ رسی میرےگلےمیں پڑی ہے،اورفرشتےمجھ کو گھسیٹتےلے جا رہے ہیں۔ 
س:آپ کایہ انٹرویوہمارےاردومیگزین ’’ارمغان ‘‘میں چھپےگا،آپ اس کےپڑھنےوالوں کوکچھ پیغام دیں گے؟
ج:میں دودن کامسلمان کیاپیغام دےسکتاہوں ،بس میں تویہ کہہ سکتاہوں کہ ایک مسلمان کی حیثیت روشن چراغ کی ہےجوروشن ہوگاتوروشنی پھیلائےگا،جہاں رہےگاروشنی پھیلائےگا،اورجس چراغ کی لوسےاس کی لوقریب ہوگی ،توبجھےچراغ کو جلا دے گا، مسلمان جہاں رہےاگروہ اسلام اورایمان کانوروہاں نہیں پھیلارہاہےاوروہ دعوت کاکام نہیں کر رہا ہے، اور کفر اور شرک کے اندھیرےدل ،ایمان سےمنورنہیں ہورہےہیں تووہ بجھےچراغ کی طرح ہے،بجھاچراغ چراغ کہلانےکےلائق نہیں ،مسلمان کوداعی ہوناچاہئے،جہاں کفروشرک کےاندھیرےدل ہوں ،وہاں ایمان اوراسلام کی دعوت سےانھیں منورکرناچاہئےاورجومسلمان دعوت کاکام نہیں کررہےمیران بجھےچراوں کی لوسےاپنےدل کی کوئی لولگاکران کوروشن کرناچاہئے،تاکہ وہ بھی داعی بن جائیں ، ایک وکیل صاحب نےجیل میں آکرمجھ بےجان آدمی کےدل کےچراغ کواپنےچراغ کی لولگاکرجلایااورایمان سےمنورکیا،اب اگرمیں ،چراغ سےچراغ اورچراغوں سےچراغ ،تہاڑجیل ناگپور،بریلی ،روہتک ،اورنگ آبادجیل ،اورجیل سےرہائی پاکرگھرجاکرکام کرنےوالوں کےذریعہ ہدایت پانےوالوں کاحساب لگاؤں توتعدادہزارسےبھی زیادہ ہوجائےگی ،یہ بات صحیح ہےکہ یہ تعدادہےہی کیا،اس سلسلہ میں حضرت کی بات ہی ٹھیک ہےکہ جولوگ ابھی کفروشرک پرجہنم کی طرف جارہےہیں ان کی تعدادساڑھےچارارب سےزیادہ ہے،ان کےمقابلہ میں جواسلام کی طرف آرہےہیں ہرگزقابل ذکرنہیں ۔مگریہ بھی حقیقت ہےکہ ایک چراغ سےایک چراغ جل کرہی ساڑھےچارارب کی اندھیریاں دورہوسکتی ہیں ،اس لئےساری دنیاکےمسلمانوں سے،خصوصاارمغان پڑھنےوالوں سےمیری درخواست ہےکہ اگرآپ کےذریعہ صبح سےشام تک کوئی قریب رہنےوالےخونی رشتہ کےبھائی بہن کی کفروشرک کی اندھیری کم نہیں ہوئی اورآپ اس کواسلام کےقریب نہ کرسکے،اورساتھ رہنےوالےمسلمان بھائیوں کےدل کی کوئی لواپنےدل کی لولگاکرآپ نےاس کےاندرکچھ دعوتی جذبہ اورجوت نہیں جلائی توپھرآپ زندہ مومن نہیں بلکہ بجھےچراغ ہیں ،جوحقیقت میں چراغ کہلائےجانےکےلائق نہیں ۔دوسری درخواست یہ ہےکہ رمضان کامبارک مہینہ آرہاہے،اللہ کی خاص عطاکامہینہ ہےہمیں وفاداربندوں کی طرح اس ماہ کااستقبال کرناچاہئےاورہدی للناس قرآن مجیدکےاس جشن شاہی میں اس باراپنےاللہ سےپوری دنیاکےلوگوں کی ہدایت مانگنی چاہئے،میں نےتوپچھلےدوسالوں میں تجربہ کیا،میں نےجن جن لوگوں کانام لےکرپچھلےدونوں رمضان میں ہدایت کی دعامانگی میرےاللہ نےمیری درخواست قبول کرلی ،اورپھردعوت دینےمیں بالکل بھی مشکل پیش نہیں آئی ۔
س:ماشاءاللہ ۔آپ کواللہ کی ذات پریقین میں صحابہ کےایمان کاحصہ مل گیاہے؟
ج:اتنی بڑی بات کہاں کہہ رہےہیں ؟ہم توصحابہ کےپاؤں کی خاک بھی نہیں ،ہاں مگران کواپنابڑاکہنےپرفخرہے،اورہم ان کاعقیدت سےنام لینےوالےضرورہیں ۔
س:جزاکم اللہ ،بہت بہت شکریہ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ 
ج: شکریہ توآپ کاکہ آپ نےمجھےاس سعادت میں شریک کرلیا۔وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ٭

٭٭٭

     

الاحادیث المنتخبہ 5

”سربکف “مجلہ۵(مارچ، اپریل ۲۰۱۶)
خواب مبشرات ہیں 
پیش کش: مدیر 

حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَخَيَّلُ بِي وَرُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْئًا مِنْ النُّبُوَّةِ
(صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر ۱۹۲۲، حدیث متواتر ،حدیث مرفوع)
مکررات:٭ صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر ۱۹۰۹ ،۱۹۱۳، ۱۹۱۴، ۱۹۱۵، ۱۹۱۶ ،۱۹۴۴٭ صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر ۱۴۰۸، ۱۴۰۹، ۱۴۱۲ سے  ۱۴۱۸ تک ٭سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر ۱۶۰۹، ۱۶۱۰ ٭جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر ۱۵۵،۱۵۶،۱۵۷  ٭ سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر ۷۷۳، ۷۷۴، ۷۷۵، ۷۸۷، ۷۹۷٭ سنن دارمی:جلد دوم:حدیث نمبر ۲ ٭مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر ۱۳۲۹، ۱۶۴۲، ۲۴۵۸، ۳۲۰۵، جلد پنجم: حدیث نمبر ۱۲۶۴، ۱۴۹۰
معلی بن اسد، عبدالعزیز بن مختار، ثابت بنانی، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھ کو خواب میں دیکھا تو اس نے مجھ کو دیکھا اس لئے کہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
ادارتی نوٹ:اوپر کی حدیث میں موجود آخری ٹکڑے کے بارے میں  صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر ۱۴۰۸ میں پینتالیسواں اور مسند احمد: جلد چہارم: حدیث نمبر ۱۳۲۹  میں اور سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر ۷۷۵  میں سترواں(70th ) حصہ آیا ہے۔ البتہ  “چھیالیسواں” حصہ تمام مکررات میں ہے۔ 
نیز حدیث کا پہلا ٹکڑا اکثر مکررات میں موجود نہیں ہے۔
٭٭٭

     

بے شمار نعمتیں

”سربکف “مجلہ۵(مارچ، اپریل ۲۰۱۶)
مولانا غلام رسول سعیدی ﷫

وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا  ۭ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ      18؀
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو، تو انہیں شمار نہیں کرسکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ 
(آسان ترجمہ قرآن- سورہ ۱۶،النحل: ۱۸)
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا عموم اور اس کے ساتھ مغفرت کا ارتباط:
اس دنیا میں کئی قسم کے لوگ ہیں، بعض دہریے ہیں جو سرے سے اللہ کی وجود کے قائل ہی نہیں ہیں، بعض مشرکین ہیں جو اللہ کے وجود کے تو قائل ہیں لیکن انہوں نے اور بہت سی چیزوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار دے رکھا ہے۔ بعض عصاۃ مومنین (گناہگار مسلمان) ہیں جو اغوا شیطان یا نفسانی لغزشوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں اور بعض اطاعت شعار مسلمان ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے اطاعت شعار بندوں کو ہی نعمتیں عطا فرماتا اور اپنے منکروں، مشرکوں اور گناہ گاروں کو محروم رکھتا ہے، مذکور الصدر آیات میں جن نعمتوں کا بیان ہے ان میں مومن اور کافر اور مطیع اور عاصی کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں کیا گیا، انسان کو سب سے زیادہ ضرورت ہوا کی ہے، اگر چند منٹ کے لیے بھی ہوا نہ ملے تو انسان مر جائیں، اللہ تعالیٰ کا بے پایاں کرم ہے کہ اس نے ہوا کو سب سے زیادہ آسان، عام اور ارزاں بنا دیا ہے، فضا میں ہوا کے سمندر رواں دواں ہیں اور ہر شخص کو بغیر کسی کوشش اور اجرت کے سانس لینے کے لیے ہوا میسر ہے، اس کے بعد زندہ رہنے کے لیے پانی کی ضرورت ہے، اس کی ضرورت ہوا کی بہ نسبت کم ہے تو اس کی ارزانی بھی ہوا کی بہ نسبت کم ہے، اسی حکمت سے بتدریج دوسری نعمتوں کا فیضان ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی غیر متناہی نعمتوں کا ذکر کرنے کے بعد اپنی مغفرت اور رحمت کا بھی ذکر فرمایا ہے اور اس میں یہ بتایا ہے کہ کوئی دہریہ یا مشرک جو ساری عمر انکار خدا اور شرک میں زندگی گزارتا رہا ہو اگر مرنے سے پہلے صرف ایک مرتبہ دہریت اور شرک سے تائب ہو کر کلمہ پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی ساری عمر کے کفر اور شرک کو اس ایک کلمہ کی وجہ سے معاف کردیتا ہے اور اس پر اپنی جنت حلال کردیتا ہے، اسی طرح حرص و ہوا اور نفس پرستی میں ڈوبا ہوا گناہگار انسان جب صدق دل سے تائب ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اس کو معاف کردیتا ہے اور اگر توبہ کے بعد وہ پھر لغزش میں پڑجائے اور پھر معافی مانگے تو وہ پھر معاف فرما دیتا ہے، یہ کتنی عظیم نعمت ہے اور کتنی عظیم مغفرت ہے۔
نعمتوں کے بعد مغفرت اور رحمت کا اس لیے بھی ذکر فرمایا ہے کہ انسان پر واجب ہے کہ وہ نعمتوں کا شکر ادا کرے اور نعمتیں جتنی ہوں شکر بھی اتنا ہی کرنا چاہیے اور جب اس کی نعمتیں غیر متناہی ہیں تو اس کا شکر بھی غیر متناہی کرنا چاہیے، اور انسان متناہی وقت میں غیر متناہی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرسکتا، یہ اس کی استطاعت میں ہی نہیں ہے، اس لیے ساتھ ہی اپنی مغفرت اور رحمت کا بھی ذکر کیا کہ اگر تم اس کی نعمتوں کا کماحقہ شکر ادا نہ کرسکو تو وہ غفور رحیم ہے، نیز اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اگر کوئی بندہ بجائے شکر کرنے کے ناشکری کرے یا بجائے اطاعت کرنے کے گناہوں کا مرتکب ہوجائے تو وہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے مایوس نہ ہو، وہ صدق نیت سے معافی مانگے، اللہ اس کو معاف کردے گا، نہ صرف معاف گا بلکہ مزید نعمتوں اور انعامات سے بھی نوازے گا۔٭

     

جو پکڑ لے میں اس کی

مہمان اداریہ
”سربکف “مجلہ۵(مارچ، اپریل ۲۰۱۶)
قاری معاذ شاہد ﷾

کسان
 نوجوان اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا....
ایک نسوانی قہقہے سے وہ چونک گیا...
ایسی حسینہ تو اس نے زندگی بھر نہ دیکھی تھی...
وہ اس کی طرف بڑھا چلا گیا...وہ بھی مسکرا رہی تھی...
” میرے ساتھ گھر چلو گی ؟ “
وہ بلا جھجھک اس کے ساتھ ہو لی.. .وہ فضاؤں میں اڑنے لگا۔
٭
چوھدری کا ڈیرہ آباد تھا ...دوست احباب کے مجمع میں...نوکر چاکر خدمت کے لئے مستعد کھڑے ہوئے تھے...
”چوھدری جی!! چوھدری جی!! “اُس کا خادمِ خاص ڈیرے میں ہانپتا کانپتا داخل ہوا...
”خیر تو ہے ؟ خیر تو ہے ؟“
”او جی خیر کہاں!! میں چوک میں کھڑا تھا ...نورے جٹ کا جوان لڑکاایک ایسی حسینہ کے ساتھ گزر کے گھر جارہا تھا کہ اس جیسی زندگی میں نہ دیکھی... نامعلوم کہاں سے لے کر آیاہے... چاند کا ٹکڑا ہے چوھدری جی... “
٭٭
اسے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اس حسینہ کو  کہاں بٹھائے...
آج اس کی زندگی کا بہترین دن تھا،  اس نے تو کبھی سوچا بھی نہ تھا... وقعی جب خدا دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کے دیتا ہے ...
دفعتاً اسے کچھ شور کی آواز آئی جو رفتہ رفتہ اور قریب آگئی..... پھردروازہ کھٹکھٹایا جانے لگا...
دروازہ کھلا...
چوھدری ہکا بکا رہ گیا... اور بے اختیار اس حسینہ کی طرف بڑھا...
نوجوان جٹ ایک آہنی دیوار کی طرح اس کے راستے میں حائل ہو گیا....
”تم میری لاش پر سے گزر کر ہی اس تک پہنچ پاؤ گے...“
”تم اس کے قابل نہیں... نہ یہ گھر اس کے قابل ہے...یہ میری حویلی میں رہے گی... نوکرانیاں... راحت... آرام... عزّت...اسے وہاں ملے گی...“
”نہیں یہ فیصلہ جج کی عدالت میں جائے گا“
٭٭٭
عدالت پورے جوبن پر تھی... سائل...مدعی...وکلاء ...اہلکار...عملہ... سب موجود تھے...جج صاحب اپنی مسند ِخاص پر رونق افروز تھے....
جج صاحب نے نظر آٹھائی ...اسے اپنی نظروں پر یقین نہیں آیا... اس نے عینک اتار کر صاف کی اور دوبارہ دیکھا... واقعی... وہ حور اس کے سامنے کھڑی تھی!
جج بولا 
”ارے یہ منہ اور مسور کی دال اپنی اوقات دیکھو اور اس کا حسن یہ تم دونوں کے لائق نہیں میرے پاس مال و دولت ہے عہدہ ہے بنگلے ہیں گاڑیاں ہیں نوکر چاکر  ہیں معاشرے میں ایک حیثیت ہے ...یہ میرے لائق ہے... چلو نکلو تم دونوں اور اس کو یہیں رہنے دو!“
 وہ ہکّے بکّے رہ گئے ۔
”نہیں !“چوہدری چلایا ۔
”یہ نہیں ہوسکتا “نوجوان بولا ”ہم راضی نہیں ہیں ...اب تو بادشاہ سلامت ہی ہمارے درمیان فیصلہ کریں گے“ ”بادشاہ کے پاس چلو“
 جج نے سب کام وہیں چہوڑے اور اب تینوں حسینہ کو ساتھ لئے بادشاہ کے محل کی طرف بڑھنے لگے...
٭٭٭
دربار سجا ہوا تھا ...وزیر مشیر درباری سب اپنی اپنی مسندوں پر اور بادشاہ اپنے تخت پر جلوہ افروز تھ...ا اسکے سر پر رکھے ہوئے تاج کے موتیوں سے سارا دربار جگمگا رہا تھا اور وہ خود بھی حسن کا کرشمہ تھا ...
دربان نے  تین اشخاص اور ایک حسینہ کو لا کر بادشاہ کے سامنے کیا...
 بادشاہ سلامت نے نظر اٹھائی تو دیکھتا کا دیکھتا ہی رہ گیا ...ایسی حسینہ اور میری سلطنت میں!
حکمِ شاہی ہوا
”  ان تینوں کو ایک طرف لے جاؤ اور حسینہ کو میرے محل میں لے جاؤ“
 جج صاحب نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو بادشاہ سلامت نے ایک طرف دیکھا ...تین ہٹے کٹے دربان آگے بڑھے اور تینوں خاموشی سے ایک طرف کو ہو گئے ...
وہ حسینہ جو اب تک خاموش تھی اس نے خاموشی کو توڑا اور بولی
” فیصلہ میں کروں گی تم چاروں میرے پیچھے دوڑو جو مجھے پکڑ لے گا میں اس کی... “ 
یہ کہہ کر وہ جلدی سے دربار سے باہر نکل گئی...
 بادشاہ کو اپنا تخت بھول گیا ...اور... اگلے ہی لمحے وہ چاروں اس کے پیچھے دوڑ رہے تھے...
٭٭٭٭
 وہ ہوا سے باتیں کررہی تھی ...
بادشاہ سلامت تھوڑی ہی دور جاکر دوڑنے کی تاب نہ لاسکے اور ایک لمبی آہ بھر کر وہیں ڈھیر ہو گئے...
جج صاحب بھی زیادہ دیر پیچھا نہ کرسکے اور اسکی سانسیں بھی جواب دے گئیں...
 چوھدری صاحب ہمت ہارنے والے تو نہ تھے لیکن آخر کب تک!
 اب وہ تھی اور نوجون تھا جو کہ ہر لمحے اس کے قریب سے قریب تر ہوتا جارہا تھا ...
مگر یہ کیا ! راستے کے ایک پتھر سے وہ ایسا ٹکرایا کہ منہ کہ بل گرا اور اسکے منہ سے ایک دل خراش چیخ بلند ہوئی جو حسینہ کے قہقہوں میں دب گئی...
”آؤ میرے عاشقو میرے پیچھے آؤ تم مجھے کبھی نہیں پاسکتے ...“
اور واقعی اسے کوئی نہ پاسکا کہ وہ دیکھنے میں تو حسینہ تھی ...حور کے حسن والی تھی... دل فریب تھی... عقل کو محو کرنے والی تھی... 
لیکن...
 حقیقت میں وہ دنیا تھی ...
اور اسکے پیچھے دوڑنے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے...
٭٭٭٭٭

     

منگل، 12 فروری، 2019

نظربد کی حقیقت اور علاج

”سربکف “مجلہ۴  (جنوری ، فروری ۲۰۱۶)
قاری معاذ شاہد
نظر بد ایک حقیقی چیز ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا ۔
نظربد  انسان کی آنکھ کے وصف کا نام ہے جس میں اس شخص کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ اللہ تعالی کی طرف سے ہوتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نظر بد برحق ہے اگر کوئی چیز تقدیر پر غالب آتی تو وہ نظر ہوتی ،نظر کی وجہ سے جوان۔اونٹ ہنڈیا میں پک جاتا ہے ۔
اس میں تین چیزیں ہیں :
 1 ۔ کئی بار تو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ نظر لگی ہے تو اسکے لئے احتیاط کرنی چاہئے
 2 ۔ کئی بار یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ نظر لگی ہے مگر کس کی لگی یہ علم نہیں ہوتا
 3 ۔ اور کبھی تو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ فلاں کی لگی ہے 
۱)     احتیاطی تدابیر   :
1 ۔ایسا شخص جس کے بارے میں علم ہو اسکی نظر لگ جاتی ہے اس سے کنارہ کشی اختیار کی جائے  
2 ۔ صبح وشام کی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے 
3 ۔ کسی کی تعریف کریں تو اللہ کا نام ساتھ ضرور لیں ماشاءاللہ وغیرہ  
آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کو معوذتین پڑھ کر نظر کیلئے دم کیا کرتے تھے۔
بچہ کے گلے میں یہ تعویذ لکھ کر ڈالیں :
اعوذ بکلمات اللہِ التامۃ من کل شیطان و ھامۃ ومن کل عین لآمۃ 
۲)    نظر لگی کا علم ہوتو:
سورۃ قلم کی آخری آیت 
وان یکاد الذین کفرو  الخ  پڑھ کر دم کریں۔
معوذتین پڑھ کر دم کریں۔
وضو کروائیں  ۔
       یہ دعا پڑھ کر دم کریں
بسم الله ، حبس حابس ، وحجر يابس ، وشهاب قابس ، رددت عين العائن عليه ،” فَارْجِعْ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُور * ثُمَّ ارْجِعْ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ “
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے تو جبریل امین ان الفاظ کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتے تھے۔
      بسم اللہِ یبریک ومن کل داء یشفیک ومن شر حاسد اذا حسد وشر کل ذی عین 
 3 ) اگر علم ہو کہ فلاں کی نظر لگی ہے تو :
    
اس شخص کو ایک برتن میں وضو کروائیں جس کی نظر لگی ہے اور اس پانی کو نظر زدہ کے سر پر بہائیں  یہ طریقہ حدیث میں موجود ہے ۔
٭٭٭