عارف باللہ حضرت شاہ حکیم محمداختر صاحب رحمہ اللہ
جب کبھی دل سے آہ کرتا ہوں |
منزلیں پیشِ راہ کرتا ہوں |
عشق کی نامراد وادی میں |
اپنے غم سے نباہ کرتا ہوں |
ساری خلقت سے دور ہو کے کبھی |
دشت کو خواب گاہ کرتا ہوں |
صبر کو شکوہ و گلہ کیوں ہے |
ضبطِ غم بے پناہ کرتا ہوں |
گریۂ اشک عشق میں کیا ہے |
گریۂ خوں بھی گاہ کرتا ہوں |
دردِ دل جب شدید ہوتا ہے |
یاد میں اُن کی آہ کرتا ہوں |
لذتِ ذکر کیا کہوں اخترؔ |
جھوم کر واہ واہ کرتا ہوں |
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں